بجلی
بجلی دراصل الیکٹران کے بہاٶ کو کہتے ہیں ۔اسے عام آنکھ سے نہیں جا سکتا ۔الیکٹران کے اس بہاٶ کو مخصوص دھاتی تاروں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاتا ہے ۔الیکٹران کے اس بہاٶ کو کسی خوردبین کی مدد سے بھی نہیں دیکھا جاسکتا مگر بجلی کے استعمال کے ردعمل سے بجلی کا پتا چلتا ہے۔
الیکٹریسٹی پیدا کرنے کے روایتی طریقے
الیکٹریسٹی پیدا کرنے کے روایتی طریقوں میں بہتا پانی کوٸلہ گیس وتیل جلانا اور نیوکلیٸر انرجی کا استعمال قابل ذکر ہیں ۔لیکن یہ ذراٸع بجلی کی بڑھتی ہوٸی طلب کا ساتھ دیتے نظر نہیں آ رہے ۔ہمیں لازمی طور پر ذراٸع تلاش کرنا ہوں گے ۔الیکٹریسٹی پیدا کرنے کے چند روایتی اور غیر روایتی طریقے درج ذیل ہیں ۔
ہاٸیڈرو الیکٹرک پاور
تھرمل پاور
نیوکلیٸر پاور
ہاٸیڈروالیکٹرک پاور
(Hydro-Electric power)
بہتے پانی کی کاٸی نیٹک انرجی کو الیکٹریکل انرجی میں تبدیل کرنے کو ہاٸیڈرو الیکٹرک پاور کا نام دیا جاتا ہے ۔پانی کو کسی اونچی جھیل یا ریزرواٸر میں جمع کر لیا جاتا ہے ۔اونچاٸی پر پانی میں گریوی ٹیشنل انرجی سٹور ہوتی ہے ۔جب پانی نیچے گرتا ہے تو اس کی پوٹینشل انرجی کاٸی نیٹک انرجی میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔پانی کو نیچے لانے کے لیے سرنگیں بناٸی جاتی ہیں ۔بہتےپانی کی کاٸی نیٹک انرجی ٹرباٸنز گھماٸی جاتی ہیں جو آگے الیکٹرک جنریٹر چلاتی ہیں اس طرح الیکٹریسٹی پیدا کی جاتی ہے ۔الیکٹریکل انرجی درحقیقت پانی کی وہ پوٹینشل انرجی ہے جو پانی کے نیچے آنے سے حاصل ہوتی ہے اس طریقے میں فضا حرارت دھواں اور گیسوں سے آلودہ نہیں ہوتی نیز پاور سٹیشن سے خارج ہونے والے پانی کو زرعی آب پاشی کے لیے استعمال کرلیا جاتا ہے ۔
تھرمل پاور
( Thermal Power )
تھرمل پاور میں کوٸلہ تیل اورقدرتی گیس جلاٸی جاتی ہے یہ فوسل فیولز کہلاتے ہیں ۔پودوں اور جانوروں کی باقیات لاکھوں برس زمیں میں دبے رہنے سے فوسل فیولز میں تبدیل ہو جاتی ہیں ۔زمین میں یہ فیولز محدود مقدار میں ہیں ۔جب یہ صرف ہو جاٸیں گے تو مزید تیار ہونے میں لاکھوں برس لگیں گے۔ فوسل فیولز میں کیمیکل پوٹینشل انرجی سٹور ہوتی ہے ۔جب انھیں جلایا جاتا ہے تو حرارت حاصل ہوتی ہے ۔حرارت سے پانی کو بھاپ بناکر ٹرباٸنز گھماٸی جاتی ہیں اور الیکٹریسٹی پیدا کی جاتی ہے ۔کل بجلی کی پیداوار کا 63 فیصد حصہ تھرمل بجلی سے حاصل ہوتا ہے ۔پاکستان میں تھرمل بجلی کی پیداوار 12320 میگاواٹ ہے ۔اس وقت کراچی میں تھرمل بجلی کی پیداوار کا سب سے بڑا پلانٹ لگا ہوا ہے جس کو کہتے ہیں ۔یہاں سے 1756 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے ۔
.jpeg)