کباب کا تعارف کباب شمالی امریکی کے مشرق وسطی سے نکلتا ہے لیکن اسے ایرانی کھانوں نے مقبول بنایا ہے اس زمرے کی بہت سی قسمیں دنیابھر میں مشہور ہیں جن میں سیخ شیدہ کباب اور روٹی کے ساتھ ڈونر کباب شامل ہیں ۔کباب کٹے ہوٸے یا پسے ہوٸے گوشت پر مشتمل ہوتے ہیں ۔بعض اوقات مخصوص نسخے کے مطابق سبزیاں اور دیگر مسالوں کو ملا کر بناتے ہیں اگرچہ کبابوں کو عام طور پر آگ پر سیخ پر لگا کر پکایا جاتا ہے لیکن کچھ کباب مختلف شکلوں کے بھی بناٸے جاتے ہیں ۔کباب کے لیے روایتی گوشت اکثر بھیڑ کا گوشت ہوتا ہے لیکن علاقاٸی ترکیبوں میں گاٸے کا گوشت، بکرا ،مرغی اور مچھلی کا گوشت بھی استعمال ہوتا ہے
![]() |
| Bread Kabab |
Bread Kabab
اجزا
گھی/تیل
(آلو اُبلے ہوٸے (دو عدد
(بند گوبھی باریک کٹی ہوٸی ( ایک کپ
(پیاز بایک کٹا ہوا (ایک عدد
(سبز دھنیا بایک کٹا ہوا (ایک کپ
(قصوری میتھی (ایک چمچ
(لہسن پاوڈر (آدھا چمچ
(ادرک پاوڈر ( آدھا چمچ
(دھنیا پاوڈر ( آدھا چمچ
(کالی مرچ پاوڈر ( حسب ضرورت
( نمک ( حسب ذالقہ
بریڈ
(سُرخ مرچ (حسب ضرورت
بیسن
ٕاجزا
( بیسن ( ایک کپ
(پانی (حسب ضرورت
(سبز دھنیا (آدھا کپ
(نمک ( حسب ضرورت
(لہسن پاوڈر ( آدھا چمچ
(ادرک پاوڈر ( آدھا چمچ
(کالی مرچ پاوڈر ( حسب ضرورت
(دھنیا پاوڈر ( آدھا چمچ
(سُرخ مرچ ( حسب ضرورت
کباب بنانے کا طریقہ
آلو میں بند گوبھی کو شامل کر کے اس کو اچھی طرح مکس کر لیں اب اس میں پیاز،سبز دھنیا، ادرک پاوڈر، لہسن پاوڈر ،نمک دھنیا، پاوڈر کالی مرچ پاوڈر اور قصوری میتھی سُرخ مرچ شامل کر کے اچھی مکس کر لیں ۔اس آمیزے کو ایک بریڈ پر لگادیں پھر اس کے اوپر دوسرا بریڈ رکھ دیں اسی طریقے سے باقی سارے بریڈ بھی
بنا لیں۔اب ہم بیسن تیار کر لیتے ہیں
بیسن بنانے کا طریقہ
بیسن میں پانی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں بیسن آمیزہ نہ زیادہ سخت ہو اور نہ زیادہ نرم ہواب بیسن میں سُرخ مرچ ،ادرک پاوڈر، لہسن پاوڈر ,سبزدھنیا، کالی مرچ پاوڈر، قصوری میتھی، نمک دھنیا پاوڈر ،ڈال کر مکس کر لیں کباب تلنے کے لیے ہمارا بیسن تیار ہے
تلنے کا طریقہ
گھی / تیل کو گرم کر لیں اب کباب کو بیسن لگا کر گھی /تیل میں تل لیں ہمارے بریڈ کباب تیار ہیں گرم گرم کباب گرم گرم چاۓ کے ساتھ پیش کریں۔
مزید پڑھیں
راٸس ریسیز
