لاہوری آلو ریسپی
![]() |
| لاہوری آلو |
اجزا
گھی______ ایک کپ
پیاز چوپڈ_______ 2عدد
ٹماٹر🍅 چوپڈ_______ 2عدد
سبز مرچ________ 5سے6عدد
ادرک( پیسٹ)______ 3چاٸے کے چمچ
لہسن( پیسٹ)______ 2چاٸے کے چمچ
کالی مرچ پاٶڈر_______ 1چاٸےکا چمچ
دھنیا پاٶڈر_______ 1چاٸے کا چمچ
زیرہ پاٶڈر____ 1چاٸے کا چمچ
آلو 🥔 اُبلے ہوٸے_______ آدھا کلو
سبز دھنیا باریک کٹا ہوا_____ آدھا کپ
نمک________حسب ضرورت
سُرخ مرچ پاٶڈر _______حسب ضرورت
ہلدی________ حسب ضرورت
سبز پودینہ کے پتے_________ آدھا کپ
قصورٕی میتھی_______ 1چاٸے کا چمچ
دھنیا کے خشک بیج________ 1چائے کا چمچ
پانی______ حسب ضرورت
پکانے کا طریقہ
آلوٶں کو دھو کر اُبال لیں ۔اور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
ایک دیگچی میں گھی گرم کر لیں ۔جب گھی گرم ہو جاٸے اس میں چوپڈ کیے ہوٸے پیاز ڈال دیں جب پیاز گولڈن براٶن ہو جاٸیں تو 1گلاس پانی ڈال دیں اس کے بعد چوپڈ کیے ہوٸے ٹماٹر ڈال دیں اورچمچ سے ہلاٸیں پھر دو سے تین منٹ تک پکنے دیں ۔ اس کے بعد ادرک پیسٹ اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر چمچ سے ہلاٸیں ۔نمک، سُرخ مرچ پاٶڈر ،ہلدی پاٶڈر ڈال کر پھر سے دو سے تین منٹ پکاٸیں ۔زیرہ پاٶڈر، کالی مرچ پاٶڈر دھنیا پاٶڈر ڈال کر چمچ سے 2منٹ تک چمچ مسلسل ہلاٸیں اور درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے دیں جب پانی خشک ہوجاٸے تو مصالحہ بھون لیں ۔مصالحہ بھوننے کے بعد اُبلے آلو ڈال کر 3منٹ تک مسلسل چمچ ہلاٸیں ۔پھر اس کے بعد 2گلاس پانی ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر 5 منٹ تک پکنے دیں ۔پھر سبز مرچوں کو درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر 5منٹ پکنے دیں ۔دھنیا کے خشک بیجوں کو ہاتھوں سے مسل کر ڈال دیں اور قصوری میتھی بھی ڈال دیں ۔سبز دھنیا اور سبز پودینے سے گارنش کرکے گرم روٹی یا نان کے
![]() |
| لاہوری آلو |
ساتھ پیش کریں ۔

