سوپ
![]() |
| سوپ |
"سوپ کا لفظ فرانسيسی لفظ سوپ یعنی" شوربہ سے آیا ہے سوپ کا وجود آج سے تقریبا 20,000 قبل مسیح پایا جاتا ہے ۔سوپ بنیادی طور پر ماٸع غذا ہے ,۔جسے عام طور پر گرم پیش کیا جاتا ہے ۔جو گوشت سبزیوں کے اجزا، دودھ اور پانی کے ساتھ ملا کر بنایا ہے ۔روایتی فرانسيسی کھانوں میں سوپ کو دو اہم گروہوں میں درجہ بندی حاصل ہے
۔1صاف سوپ 2موٹا سوپ
چاول آٹا دال سبزیاں اناج بہت سی دیگر اشیا سوپ کو گاڑھا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔ویسے سوپ کی بہت اقسام ہیں لیکن یہاں چند ناموں زیربحث لایاگیا ہے سوپ کی اقسام میں فروٹ سوپ چکن سوپ ،ڈیزرٹ سوپ ،دالوں کا سوپ، سبزیوں کا سوپ ،اور دیگر سٹاٸل کے سوپ شامل ہیں ۔
سبزیوں کا سوپ
سبزیوں کا سوپ ایک عام سوپ ہے
![]() |
| سبزیوں کا سوپ |
۔جو سبزیوں اور سبزیوں کے پتوں کو بنیادی اجزا کے طور پر استعمال کرتے ہوٸے تیار کیا جاتا ہے ۔سبزیوں کے علاوہ سوپ میں بنیادی اجزا کے طور پر اناج، نوڈلز ،پاستا ،انڈے پھلیاں ،سبزیوں کا شوربہ، دودھ، کریم ،پانی، زیتون سبزیوں کا تیل، نمک اور کالی مرچ بھی شامل کرسکتے ہیں ۔کچھ سبزیوں کے سوپ ایک چھلنی سے چھان کر صاف کیا جاتا ہے اور گرم پیش کیا جاتاہے ۔
چکن سوپ
چکن سوپ چکن سے بنا سوپ ہے ۔چکن کو پانی میں اُبال کر عام طور پر مختلف دیگر اجزا کے ساتھ بنایا جاتا ہے چکن سوپ ایک صاف چکن شوربے پر مشتمل ہوتا ہے اکثر چکن یا سبزیوں کے ٹکڑوں کو پانی میں شامل کر کے بنایا جاتا ہے چکن سوپ میں عام اضافی اشیا بھی شامل کی جاسکتی ہیں جیسے پاستا ،انڈے نوڈلز، اناج اور جو وغیرہ۔چکن سوپ کو زکام ،نزلہ کے لیے لوک علاج کی شہرت حاصل ہے ۔ بہت سے ممالک میں سوپ کو آرام دہ غذا سمجھا جاتا ہے ۔
مزید دیکھیے
گوشت ریسپیز

