کھیل کی اہمیت
Importance of Sport
![]() |
| کھیل کی اہمیت |
کھیل سے مراد وہ مشغلہ ہے جسے انسان فرصت کے اوقات میں سیرو تفریح کی غرض سے یا جسمانی ورزش کے لیے اختیار کرتا ہے ۔موجودہ دور میں کھیل ایک اہم شعبہ زندگی اور پیشہ کی حیثیت اور اہمیت بھی اختیار کرچکا ہے ۔
ماضی میں کھیل کی اہمیت
The importance of sport in the past
کھیل نہ صرف عصر حاضر میں اہمیت کا حامل ہے
بلکہ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں بھی ترقی یافتہ اقوام نے کھیل کو باقاعدہ جزو زندگی بنایا ۔مختلف اقوام کے افراد اپنے آپ کو متحد رکھنے اور دشمنوں کے مقابلہ کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے مختلف کھیلوں کے ذریعے مشق کیا کرتے تھے۔
قدیم یونان
Ancient Greece
سقراط ،افلاطون اور ارسطو جیسے عظیم الشان افراد قدیم یونان کی انقلابی سر زمین پر پیدا ہوٸے ۔قدیم یونان میں کھیلوں کو اس درجہ اہمیت حاصل تھی کہ کھلاڑی کٸی کٸی سال تک درسگاہ میں کھیلوں کی مشق کیا کرتے تھے کھیلوں کی بھرپور تیاری کے بعد منتحب کھلاڑی اولمپیا کے لا فانی میدان میں دوسری اقوام کے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرتے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ اسی انہماک کا نتیجہ تھا کہ یونانی قوم نے اپنی طاقت تہذیب اور حکمت کے بل بوتے پر دنیا کے ایک بڑے حصے پر حکمران بن گٸے ۔
اہل روما
اہل روما بھی کھیل کو بہت زیادہ اہمیت دیتے تھے۔نپولین جیسے ماہر جرنیل کو " واٹر لو " کے میدان میں اُن کھلاڑیوں نے شکست دی جنھوں نے کھیل کے میدان میں مقابلہ جرأت اور استقلال کی تربیت حاصل کی تھی۔
موجودہ دور میں کھیل
زمانہ حال میں دنیا کی تقریباً تمام اقوام نے کھیل کو بے حد اہمیت دی ہوٸی ہے اور ہر ملک کی کوشش ہوتی ہے کہ عالمی اولمپک مقابلہ جات میں ان کے کھلاڑی شاندار فتح حاصل کریں ۔
کھیل کے بارے میں قاٸد اعظم کا فرمان
Edict of Quaid-i-Azam on sport :
قاٸداعظم 1948 میں پہلی بار پاکستان اولمپک گیمز کے موقع پر کھیل کی اہمیت کو واضح کرتے ہوٸے فرمایا
اعلی دماغوں کے لیے صحت مند جسم چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ اقوام عالم ورزشی کھیلوں کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے اور اپنے ممالک میں اس کو پھیلانے اور ترقی دینے کےلیے کوشاں نظر آتی ہے ۔مجھے قوی امید ہے کہ ہماری مختلف سپورٹس انجمنیں بھی پاکستان کو اعلی ،مضبوط اور طاقتور بناٸیں گی ۔
کھیل کی اہمیت
Importance of Sport
درج ذیل نکات کی رو سے کھیل کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔
عملی زندگی کی تربیت
اتحاد اور تنظیم کا سبق
خود اعتمادی کا ذریعہ
خود غرضی کا خاتمہ
نظم وضبط
عملی زندگی کی تربیت
کھیل سے نہ صرف انسانی جسم تندرست اور توانا رہتا ہے بلکہ کھیل کے ذریعے کھلاڑی ایسی تربیت حاصل کرتے ہیں جو نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ آٸندہ زندگی میں بھی اُن کے لیے مشعل راہ ہوتی ہے ۔جیسے جیت کا جذبہ ،ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون ،مقابلہ کرنے کی تکنیک ،ہارنے کے بعد دوبارہ جیت کا حوصلہ ،یہ سب باتیں کھلاڑی عملی زندگی کے اتار چڑھاٶ کی تربیت فراہم کرتی ہے۔
اتحاد اور تنظیم کا سبق
کھیل کے ذریعے اتحاد اور تنظیم کی اہمیت بخوبی واضح ہوتی ہے ۔کھلاڑی ایک ٹیم بن کر منظم انداز سے مخالف ٹیم کا سامنا کرتے ہیں ۔اس طرح اتحاد اور تنظیم کی ترتیب حاصل ہوتی ہے ۔عملی طور پر انھیں ان الفاظ کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ ٹیم سے الگ ہو کر وہ کبھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ۔
خود اعتمادی کا ذریعہ
کھیل انسان کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہے ۔کھیل میں حاصل کی جانے والی کامیابی کھلاڑیوں کے اندر مزید کامیابی کے حصول کے لیے خود اعتمادی پیدا کرتی ہے ۔آگے بڑھنے کا جوش اور ولولہ اس کی عملی زندگی میں بھی کارگرثابت ہوتا ہے ۔
خودغرضی کا خاتمہ
کھیل کے ذریعے کھلاڑی ایک ٹیم کا حصہ بنتا ہے اور ساری ٹیم مل کر ایک مشترکہ مقصد کامیابی اور فتح کے حصول کے لیے جدوجہد کرتی ہے اس طرح ٹیم ملک اور قوم کا مفاد مدنظر رکھا جاتا ہے اور خود غرضی کا خاتمہ ہوتا ہے انسان کے اندر جذبہ حب الوطنی فروغ پاتا ہے ۔
نظم و ضبط
کھیل کے ذریعے انسان کو نظم و ضبط کا عملی درس حاصل ہوتا ہے اور کھلاڑیوں میں نظم و ضبط کے ساتھ ،چست و تواناٸی اور دوراندیشی کی جیسی خوبیاں پیدا ہوتی ہیں ۔
تفریح کا ذریعہ
A source of entertainment
کام کے اوقات سے تھکنے ماندے افراد کے لیے کھیل تفریح کا ایک موٸثر ذریعہ ہے ۔
Selfless cooperation
کھیل کے ذریعے قاٸد کی اطاعت اور ساتھیوں کے ساتھ بےلوث تعاون کا جذبہ فروغ پاتا ہے ۔کھلاڑی کھیل کے میدان میں دوسروں کے ساتھ ہم آہنگی ،تعاون اور رہنماٸی کی تربیت حاصل کرتے ہیں ۔
مساوات کا اعلی سبق
A great lesson in equality
کھیل کے میدان میں مساوات کا سبق ملتا ہے ۔رنگ و نسل ،مذہب وملت،ذات پات کی تمیز ختم کیے بغیر تمام کھلاڑی ایک جان بن کر اپنی جیت اور کامیابی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں ۔
![]() |
| کھیلاڑی |
اس طرح جدو جہد ،محنت اور کوشش کی تربیت کھلاڑی کو زندگی کے باقی معاملات میں بھی مدد فراہم کرتی ہے ۔
جسمانی صحت کا اہم ذریعہ
An important source of physical health
کھیل جسمانی صحت کا اہم ذریعہ ہے ۔کھیل کے بغیر جسمانی صحت کا حصول ناممکن بات ہے ۔
ایک انگریزی مقولے کے مطابق
صحت مند دماغ ،صحت مند جسم میں ہوتا ہے
اگر جسمانی صحت درست نہ ہو تو دماغ کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے اور عملی طور پر بھی انسان کچھ نہیں کر سکتا لہذا جسمانی صحت کے لیے کھیل انتہاٸی اہم ہیں۔
عزت اور شہرت کا ذریعہ
A source of honor and fame
کھیلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو بے انتہا شہرت حاصل ہوتی ہے اور انعامات و اعزازات سے بھی نوازا جاتا ہے ۔
رفاہی و فلاحی کاموں میں امداد
Assistance in charity and welfare works
کھیلوں کے ذریعے فلاح عامہ اور اوردفاعی کاموں کے لیے بھی مدد ملتی ہے ۔اگر ملک میں نا گہانی حالات پیدا ہو جاٸیں تو کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرکے ان کے ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے ۔
کھیلوں کےاداروں کا قیام
Establishment of sports institutions
کھیلوں کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ کھیلوں کے اداروں کا قیام عمل میں میں لایا جاٸے ۔کھلاڑی کو مختلف کھیلوں کی تربیت دینے کے لیے تربیت یافتہ ماہرین کا انتحاب عمل میں لایا جاٸے ۔جدید مشینری ،مناسب رہنماٸی کے ذریعے نٸی نسل کو کھیل کے ہر میدان کے لیے تیار کیا جاٸے ۔
نٸے اسٹیڈیم کی تعمیرات
Construction of new stadium
بڑھتی ہوٸی آبادی اور کھیل کی اہمیت کے پیش نظر ضروری ہے
![]() |
| اسٹیڈیم |
کہ کھیلوں کے نٸے اسٹیڈیم تعمیر کیے جاٸیں اور ان اسٹیڈیم کو جدید مشینری سے آراستہ کیا جاٸے۔



