پالک کا تعارف
تعارف
پالک ایک سبز پتوں والی سبزی ہے جو وسطی اور مغربی ایشیا کی ہے ۔اس کے پتے ایک عام خوردنی سبز ہیں پالک یا توتازہ کھاٸی جاتی ہے یا ذخیرہ کرکے محفوظ کر لی جاتی ہے ۔
پہچان
پالک کے پتے سادہ ،بیضوی سے تکونی اور ساٸز میں متغیر ہوتے ہیں 2_30 سینٹی میڑ 1_12انچ لمبے اور 1_15 سینٹی میڑ 0.4_5.9 انچ چوڑے ہوتے ہیں پودے کی بنیاد پر بڑے پتے بھی ہوتے ہیں ۔
غذاٸیت
پالک وٹامن اے سے بھر پور ہوتی ہے اور یہی چیز لوگوں کو مضبوط اور صحت مند بناتی ہے ۔کچی پالک میں 91 فیصد پانی 4 فیصد کاربوہاٸیڈریٹس 3فیصد پروٹین اور چکناٸی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔پاپالک کو پکانے سے وٹامن سی کی مقدار میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ گرم کرنے سے وٹامن سی کم ہو جاتا ہے ۔
پیداوار
پالک 2021 میں عالمی پیداوار میں 32 ملین ٹن تھی جس میں مجموعی طور پر صرف چین کا 92 فیصد حصہ تھا ۔
تاریخ
پالک کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی ابتدا تقریباً 2,000سال قبل قدیم فارس میں ہوٸی تھی جہاں سے اسے 647عیسوی میں نیپال کے راستے ہندوستان اور قدیم چین میں "فارسی سبزی " کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ رومی پالک بحیرہ عرب میں ایک مقبول سبزی بن گٸ اور 12ویں صدی کے آخر میں اسپین پہنچی جہاں ابن العلوم نے اسے رعیس البقول (پتے والی سبزی کا سردار )کہا تھا ۔پالک پہلی بار 14ویں صدی میں انگلینڈ اور فرانس میں ظاہر ہوٸی غالباً اسپین کے راستے سے اس کا عام استعمال ہوا کیونکہ یہ موسم بہار کے شروع میں اس وقت ظاہر ہوٸی جب مقامی سبزیاں دستیاب نہیں تھیں ۔پالک کا تذکرہ پہلی مشہور انگریزی کُک بُک فارم آف کیوری (1930)میں ملتا ہے ۔
ریسپی
آلو پالک بنانے کا طریقہ ترکیب
اجزا
گھی یا تیل حسب ضرورت
پالک صاف آدھا کلو باریک کٹی ہوٸی
![]() |
| پالک کٹی ہوٸی |
آلو ایک پاٶ کٹے ہوٸے
![]() |
| آلو باریک کٹے ہوٸے |
پیاز درمیانے ساٸز کے دو عدد باریک
![]() |
| پیاز باریک کٹے ہوٸے |
کٹے ہوٸے
ٹماٹر درمیانے ساٸز کے دو عدد باریک کٹے ہوٸے
![]() |
| ٹماٹر باریک کٹاہوا |
ادرک باریک کُٹی ہوٸی دو چمچ
لہسن باریک کُٹی ہوٸی کھانے کے دو چمچ
![]() |
| ادرک اور لہسن باریک کُٹا ہوا |
سبز مرچ تین سے چار عدد
![]() |
| سبز مرچ کٹی ہوٸی |
زیرہ کھانے کا ایک چمچ
سبز دھنیا ایک پیالی
پودینہ آدھی پیالی
![]() |
| سبز دھنیا اور پودینہ |
نمک حسب ذاٸقہ
سُرخ مرچ حسب ضرورت
ہلدی حسب ضرورت
ترکیب
پالک کو دھو کر رکھ دیں جب خشک ہو جاٸے تو باریک کاٹ لیں ۔اب پریشر کُکر میں گھی یا تیل جو بھی آپ استعمال کرتے ہیں ڈال دیں اس کے بعد پیازباریک کاٹ کر ڈال دیں ،ٹماٹر کو پانی سے دھو لیں اور بہت باریک کاٹ لیں اور پریشر کُکر میں ڈال دیں ۔،ادرک ،لہسن ،نمک ،سُرخ مرچ ،ہلدی بھی پریشر کُکر میں ڈال دیں ۔ سبز دھنیا اور پودینہ اور پانی سے اچھی طرح دھو لیں کیونکہ سبز دھنیا اور پودینہ کو مٹی لگی ہوتی ہے سبز دھنیا اور سبز پودینہ پانی سے دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں۔آلو بھی پانی سے چھی طرح دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈال لیں اور سب سے آخر میں پالک ڈال کر پریشر کُکر بند کر دیں اور درمیانی آنچ پر پکاٸیں پندرہ سے بیس منٹ بعد چمچ سے ہلاٸیں تین سے چار منٹ تک مسلسل چمچ ہلاٸیں ۔ہماری آلو پالک کی سبزی تیار ہے گرم روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔
مزید دیکھیے
سبزیاں ریسپیز







