معلومات آلو گوشت اور ریسیپی
تعارف
آلو گوشت ہندوستان اور پاکستان میں ایک پسندیدہ اور عام ڈش ہے ۔ہندوستانی اور بنگلہ دیشی کھانوں میں مقبول ہے اور عام طور پر برصغیر پاک وہند میں آرام دہ کھانے کے طور پر استعمال ہوتا پے۔
غذاٸی اہمیت
عام طور ر آلو گوشت کافی غذاٸیت سے بھر پور ڈش ہے ۔یہ پروٹین اور فاٸبر سے بھری ہوٸی غذا ہے اور اس کے علاوہ آلو بھی غذاٸی ریشہ کا ایک اچھا ذریعہ ہے ۔جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور کھانے کے بعد پیٹ بھرنے کا احساس دلانے میں مدد کرتا ہے ۔آلو پیچیدہ کاربوہاٸیڈریٹس کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے جبکہ گوشت پروٹین اور چکناٸی فراہم کرتا ہے ۔آلو گوشت ایک تسلی بخش اور غذاٸیت سے بھرپور غذا ہے ۔آلو گوشت میں وٹامنز اور معدنیات کی کافی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔لہذا آپ مزیدار اور غذاٸیت سے بھرپور کھانے کی تلاش میں ہیں تو آلو گوشت بہترین آپشن ہے ۔
آلو گوشت میں موجود غذاٸی اجزا
کیلوریز 300
کل چربی : 14گرام
سیر شدہ چربی : 5 گرام
کولیسٹرول : 50 ملی گرام
پروٹین : 12 گرام
کاربوہاٸیڈریٹ : 27 گرام
اگر آپ اپنی کیلوری کی مقدار دیکھ کر غذا کھانا چاہتے ہیں تو یہ دیکھنا ضروری ہے کتنا آلو گوشت کھارہے ہیں ۔
آلو گوشت کے فواٸد
آلو گوشت غذاٸیت سے بھرپور اجزا کی بدولت صحت بے شمار فواٸد کا حامل ہے ۔اس ڈش کو کولیسٹرول کی کم سطح ،بہتر ہاضمہ اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے ۔
پروٹین
آلو گوشت پروٹین کاایک بڑا اچھا ذریعہ ہے ۔آلو گوشت ان لوگوں کے لیے ایک مثالی انتخاب غذا ہے جو مزیدار غذا کھانا چاہتے ہیں۔پروٹین آلو گوشت میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔جو ہمارے پٹھوں کی نشوونما اور دیکھ بھال کے لیے ضروری ہے اور یہ میٹابولزم کو منظم کرنے اور سیل کی صحت مند نشوونما کو فروغ دینے میں مدد کرسکتا ہے۔
وٹامنز اور معدنیات
جب بات وٹامنز اور معدنیات کی ہوتو آلو گوشت بھی ایک بہترین انتخاب ہے ۔آلو گوشت وٹامن اے، وٹامن سی اور وٹامن سی کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم اور آٸرن سے بھری ہوٸی ڈش ہے ۔یہ غذاٸی اجزا ہماری مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے ضروری ہیں جو اپنے کھانے سے زیادہ سے زیادہ فاٸدہ اُٹھانا چاہتے ہیں ان کے لیے آلو گوشت ایک بہترین آپشن ہے۔
تیاری
آلو گوشت پکانے کے مختلف طریقے ہیں ۔عام طور پر تیاری کے طریقہ کار میں بھیڑ یا گاٸے کا گوشت کو ٹکڑوں میں اور آلو کو درمیانی آنچ پر مختلف مسالوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے ۔
چکن کو بھیڑ یا گاٸے کے گوشت کے متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
ٹماٹر ،دارچینی ،ادرک،لہسن،لال مرچ پاٶڈر،زیرہ ،تلی ہوٸی پیاز ،کالی مرچ پاٶڈر ،گرم مسالہ اور کوکنگ آٸل ڈال کر ہلایا جاتا ہے ۔اس میں نمک ،ہلدی پاٶڈر اور آلو شامل کر دیے جاتے ہیں۔
پانی کو اس تناسب میں شامل کیا جاتا ہے جو گوشت کو ڈھانپنے کے لٸے کافی ہے ۔پھر آلو گوشت کو ڈھانپیں اور پکنے کے لیے چھوڑ دیں جب تک گوشت نرم نہ ہوجاٸے ۔
تیار ہونے کے بعد آلو گوشت میں کٹے ہوٸے سبز دھنیا کے پتوں سے گارنش کرلیں ۔(آلو گوشت کی مزیدار اور منفرد ریسپی نیچے 👇دی گٸی ہے )
آلو گوشت کا مزیدار سالن سادہ روٹی ،پراٹھا ،نان یا سادہ چاول کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں۔
پکاٸی کے دوران گوشت کی غذاٸیت برقرار رکھنا
گوشت خواہ مرغی کا ،مچھلی،بکرے یا گاٸے کا ہو اس کو فوراً پانی سے اچھی طرح دھولینا چاہیےاور زیادہ دیر تک کھلی فضامیں نہیں رکھنا چاہیے۔
آلوگوشت ریسپی
آلو گوشت پکانے کا طریقہ
اجزا
آلو __________آدھا کلو
مٹن یا بیف ________ایک پاٶ
گھی _________آدھا کپ
پیاز_______ تین عدد
ٹماٹر__________ تین عدد
ادرک پیسٹ_______ تین چاٸے کے چمچ
لہسن پیسٹ_______ تین چاٸے کے چمچ
نمک____________ حسب ذاٸقہ
سُرخ مرچ پاٶڈر__________ حسب ضرورت
ہلدی پاٶڈر ___________حسب ضرورت
سبز مرچ___________ چار عدد
کالی مرچ پاٶڈر _________ آدھا چمچ
سونف پاٶڈر ________آدھا چمچ
اچار گوشت مسالہ _______حسب ضرورت
دھنیا پاٶڈر_________ ایک چمچ
زیرہ پاٶڈر____________ ایک چمچ
سبز دھنیا _________حسب ضرورت
کلونجی ______________آدھا چمچ
پانی_________ حسب ضرورت
پکانے کا طریقہ
پریشر کُکر میں گھی، گوشت ،پیاز ،ٹماٹر،ادرک پیسٹ ،لہسن پیسٹ، کالی مرچ پاٶڈر، زیرہ پاٶڈر ،کلونجی، دھنیا پاٶڈر ،سونف پاٶڈر ،نمک ،سُرخ مرچ پاٶڈر، ہلدی پاٶڈر اور ڈیڑھ جگ پانی ڈال کر پریشر کُکر بند کر دیں
تیس سے پینتیس منٹ لگواٸیں ۔جب پریشر کُکر کھولیں تو اگر پانی ہو تو درمیانی آنچ پر پانی خشک کر لیں ۔تین عدد سبز مرچیں لیں سبز مرچوں کو درمیان سے کاٹ کر اچار گوشت بھر دیں اور ڈال دیں ایک چاۓ کا چمچ اچار گوشت ڈال کر مصالحہ بھون لیں ۔
آلو کو ٹکڑوں میں کاٹ کر دھو لیں اور پریشر کُکر میں ڈال کر دو سے تین مرتبہ چمچ سے ہلاٸیں ۔
اس کے بعدحسب ضرورت پانی( یعنی جتنا شوربہ بنانا ہے )اُتنا پانی ڈال دیں ۔اور درمیانی آنچ پر آلو گلنے تک پکنے دیں ۔جب آلو گل جاٸیں تو ایک عدد سبز درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں اور 5منٹ کے لیے دم لگا دیں ۔آخر میں سبز دھنیا سے گارنش کرکے گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں۔





