کریلا
تعارف
کریلا ایک بیل کا پھل ہےجو ہندوستان میں موسم زاٸد میں بویا جاتا ہے اس بیل کا خام پھل بہت کڑوا اور سبز رنگ کا ہوتا ہے ۔لیکن پکنےکی صورت میں کریلا سُرخ ہوجاتا ہے اور کڑواہٹ بھی کم ہو جاتی ہے ۔اس کے اندر بیج اور گودا میٹھا ہوتا ہے ۔کریلا بستانی اور جنگلی دو قسم کا ہوتا ہے ۔اس کی ایک قسم سفید ہے جو اکثر راجستھان میں ایک فٹ تک لمبی بیل تک ہوتا ہے یہ قسم اچھی ہے اس کا چھلکا باریک ہوتا ہے ۔کریلا کو کڑوے خربوزے ،کڑوے سیب کریلا،کڑوا اسکواش اور بہت سے ناموں سے پکارا جاتا ہے ۔کریلا ایک سبزی ہے کریلے کی مختلف ناموں کے حساب سے شکلیں بھی مختلف ہیں۔اور یہ شکلیں کڑواہٹ میں بھی مختلف ہیں۔
کریلا کی ابتدا
کریلا کی ابتدا افریقہ سے ہوٸی ۔جہاں شکاری کرنے والوں کا خشک موسم کا کھانا تھا۔اور یہ ممکنہ طور پر جنوب مشرقی ایشیا میں مکمل طور پر پالاگیاتھا
شناخت
کریلا جڑی بوٹیوں والی کڑوی سبزی ہے ۔اس کی بیل کی لمباٸی 5میڑ (16فٹ ) تک بڑھتی ہے اس میں سادہ پتے 4_12 سینٹی میڑ( 1.6_4.7 انچ ) کے آرپار ہوتے ہیں ہر پودے پر الگ الگ پیلے رنگ کے نر اور مادہ پھول ہوتے ہیں شمالی نصف کرہ میں جون سے جولاٸی کے دوران پھول آتے ہیں اور ستمبر سے نومبر کے دوران پھل آتے ہیں کریلا اکثر کچا یعنی کہ سبز کریلا کھایا جاتا ہے ۔لیکن سبز کریلا کڑوا ہوتا ہے سبز کریلے کی جلد نرم اور کھانے کےقابل ہوتی ہے کچے کریلے میں بیج سفید ہوتے ہیں ۔وہ زیادہ کڑوے نہیں ہوتے لیکن کریلوں کو پکانے سے پہلے بیج نکالے جاسکتے ہیں ۔چھوٹے کریلے بنگلہ دیش ،بھارت، پاکستان، نیپال اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں مشہور ہیں برصیغر کے کریلوں کی قسم بنگلہ دیش اور ہندوستان میں سب سے زیادہ مشہور ہے ۔
کریلے کا مزاج
کریلے کا مزاج سرد ہے بعض لوگ معتدل بتاتے ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ تیسرے درجہ میں گرم وخشک ہوتا ہے ۔
کریلے کی چاٸے
کریلے کی چاٸے ایک روایتی دواٸی ہے یہ سبز کریلے کا شوربہ ہوتا ہے ۔جو سوپ میں بھی استعمال ہوتا ہے کریلے کی چاٸے کو گوہیہ (گویا )چاٸے بھی کہا جاتا ہے ایک جڑی بوٹی والی چاٸے ہے۔ اسے دواٶں کی چاٸے اور ایک پاک سبزی کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے ۔
کریلے کا استعمال
کریلا مشرقی ایشیا،جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے کھانوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتاہے۔کریلےکو عام طور پر سبز یا ابتداٸی پیلی حالت میں پکا کر کھایا جاتا ہے ۔کریلے کی جوان ٹہنیاں اور پتوں کو ساگ کے طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے۔کچا کریلا کڑوا ہوتا ہے۔اسے ٹھنڈے پانی میں بھگو کر ان میں سے کچھ مضبوط ذاٸقوں کو دور کرنے کے لیے نکالا جاسکتا ہے۔
مختلف ممالک میں کریلے کا استعمال
چین
چین میں کریلا سوپ ،گوہیہ چاٸے بھی استعمال ہوتی ہے ۔کریلا چین میں تلخ جزو کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے ۔
انڈیا
کریلا ہندوستان بھر میں عام طور پر کھایا جاتا ہے شمالی ہندوستانی کھانوں میں،اسےاکثرکڑواہٹ دور کرنے کےلیے دہی کے ساتھ پیش کیا جوتا ہے کریلا سالن میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے کہ سبزی یا مسالوں سے بھرا ہوا کریلا تیل میں پکایا جاتا ہے۔
جنوبی ہندوستان
جنوبی ہندوستانی کھانوں میں کریلے کا استعمال متعدد پکوانوں میں کیا جاتا ہے مثال کے طور پر گری دار ناریل کے ساتھ ملا ہوا ،مصالحے کے ساتھ تلا ہوا اور بھنے ہوٸے ناریل کے ساتھ پکایاجاسکتا ہے ۔
گوا میں کریلے کا استعمال
کریلےکو گوا میں کراٹے کے نام سے جانا جاتا ہےکریلا گوا کے کھانوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔
بنگال
بنگال میں کریلے کو اکثرنمک اور سرسوں کے تیل کے ساتھ اُبال کر بایک کاٹ کر اورگہرا تل کر کھایا جاتا ہے ۔بنگالی کریلے کو دال میں شامل کر کے "ٹیٹور" دال (کڑوی دال )بناتے ہیں ۔اور یہ بنگالی سبزیوں کے مرکب کا ایک اہم جزو ہے
شمالی ہندوستان اور نیپال
شمالی ہندوستان اورنیپال میں کریلے کو "ٹاٸٹ کریلا" کہا جاتا ہے ایک تازہ اچار کے طور پر تیار کا جاتا ہے اس کے لیے کریلےکو کیوبز میں کاٹ کر تیل اور پانی کے چھینٹے سے بھون لیا جاتا ہے ۔جب اس کریلا کی جلد نرم اور کڑواہٹ کم ہو جاٸےتو اُس میں لہسن ،لونگ ،نمک اور سُرخ یا ہری مرچ کے ساتھ پیس لیا جات ہے ۔پھر اُسے سالن کے طور پر یا آلو کے ساتھ کھایا جاتا ہے ۔
سری لنکا
کریلےکو سری لنکا میں کراویلا کہاجاتا ہے ۔اوریہ کٸی مختلف سالن کے پکوانوں میں ایک جزو ہے۔ مثال کے طور پر کراویلا بنیادی طور پر ایک اہم کھانےمیں چاول کےساتھ پیش کیےجاتے ہیں بعض اوقات بڑے ییسے ہوٸے ناریل کےٹکڑے ڈالے جاتےہیں جو دیہی علاقوں میں زیادہ عام ہیں ۔ سری لنکا میں کراویلا کاجوس بھی کبھی کبھی پیش کیا جاتا ہے ۔
پاکستان
پاکستان میں اسے اردو بولنے والی زبان میں کریلا کے نام سے جانا جاتا ہے ۔پاکستان میں کریلے کو اکثر پیاز،لال مرچ پاٶڈر ،ہلدی پاٶڈر کے ساتھ پکایا جاتا ہے ۔اس کے بعد نمک ،دھنیا پاٶڈر اور ایک چُٹکی زیرہ ڈالا جاتا ہے ۔پاکستان میں ایک اور مشہور ڈش کریلوں کی ڈش ہے جس میں کریلوں کو اُبال کر پھر پکاٸے ہوٸے گوشت کے ساتھ بھرا جاتا ہے اُسے گرم تندوری روٹی ،نان ،چپاتی یا چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے ۔
میانمار
برمی کھانوں میں کریلا کو لہسن، ٹماٹر ،مصالحے اور دیگر اشیا کے ساتھ پکایاجاتا ہے اور اسے دیگر پکوانوں کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔
انڈونیشیا
انڈونیشیاٸی کھانوں میں کریلا جسے جاوانی اور انڈونیشیاٸی زبان میں "پارے " (پاریا بھی) ،کہا جاتا ہے ،کریلا مختلف پکوانوں میں تیار کیا جاتا ہے ۔
تھاٸی لینڈ
تھاٸی لینڈ میں کریلےکو لہسن کی چٹنی اور مچھلی کے ٹکڑوں کے ساتھ تلا ہوا پیش کیا جاتا ہے ۔تھاٸی لینڈ میں کریلے کی جنگلی قسم پاٸی جاتی ہے اور اسے سب سے زیادہ غذاٸیت بخش قسم سمجھا جاتا ہے ۔
نباتاتی دواٸی
کریلا کو ایشیاٸی اور افریقی جڑی بوٹیوں کے مختلف نظاموں میں استعمال کیا جاتا ہے ہندوستان کی روایتی ادویات میں پودے کےمختلف حصوں کو استعمال کیا جاتا ہے ۔
ریسپی
کریلے پکانے کا طریقہ
![]() |
| سبز کریلے باریک کاٹے ہوٸے |
اجزا
گھی______ 1 کپ
سبز کریلے درمیانے ساٸزکے_____ 3عدد
پیاز___ 2عدد
ٹماٹر_________ 2عدد
سبز مرچ_________ 4سے 5عدد
دھنیا پاٶڈر__________ 1چاٸے کا چمچ
سونف پاٶڈر________ آدھا چاٸے کا چمچ
زیرہ پاٶڈر_______ آدھا چاٸے کا چمچ
کالی مرچ_________ پاٶڈر آدھا چاٸے کا چمچ
کلونجی_______ آدھا چاٸےکا چمچ
نمک______ حسب ذاٸقہ
سرخ مرچ پاٶڈر___________ حسب ضرورت
ہلدی پاٶڈر___________ آدھا چاٸے کا چمچ
لہسن (پیسٹ)________ 1چاٸے کا چمچ
ادرک (پیسٹ)_______ 2چاٸے کا چمچ
قصوری میتھی_____ 1 چاٸے کا چمچ
پکانے کا طریقہ
کریلے پانی سے اچھی طرح دھو لیں ۔کریلے کے اندر سے بیج نکال کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔کڑاھی میں گھی گرم کر کے کریلے ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر فراٸی ہونے دیں جب کریلے براٶن ہونے لگےتو ان میں ٹماٹر، پیاز اور سبز مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔اور چمچ سے مکس کر دیں اب نمک، سرخ مرچ، ہلدی ،زیرہ پاٶڈر ،سونف پاٶڈر ،کلونجی ،کالی مرچ پاٶڈر ،دھنیا پاٶڈر اور ادرک پیسٹ،لہسن کا پیسٹ ڈال کر چمچ سے مکس کر لیں اور ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ تک پکنے دیں آخر میں قصوری میتھی ڈال دیں ۔مزیدار کریلے گرم روٹی اور راٸتہ کے ساتھ پیش کریں ۔
مزید پڑھیں

