کدو کیسے پکاٸیں
![]() |
| کدو کے سالن کی تصویر |
اجزا
گھی__________ ایک پیالی
پیاز ______دو عدد درمیانے ساٸز کے
ٹماٹر________ دو عدد درمیانے ساٸز کے
سبز مرچ_________ چار سے پانچ عدد
ادرک پیسٹ________ دو چاٸے کے چمچ
لہسن پیسٹ________ دو چاٸے کے چمچ
نمک __________حسب ذاٸقہ
سُرخ مرچ پاٶڈر _______حسب ضرورت
ہلدی_________ حسب ضرورت
کالی مرچ پاٶڈر_________ ایک چاٸے کا چمچ
کدو__________ آدھا کلو
دھنیا پاٶڈر _______ایک چاٸے کا چمچ
سونف آدھا____________ چاٸے کا چمچ
زیرہ پاٶڈر _________آدھا چاٸے کا چمچ
کلونجی _________آدھا چاٸے کا چمچ
میتھی دانے________ آدھا چاٸے کا چمچ
اچار گوشت _______ایک چاٸے کا چمچ
پانی_________ حسب ضرورت
سبز دھنیا ____________حسب ضرورت
پکانے کا طریقہ
پیاز باریک کاٹ کر بلینڈر میں ڈال دیں ایک کپ پانی ڈال کر پیاز گراٸنڈ کرلیں ۔اسی طرح ٹماٹروں کو پانی سے دھو کر کاٹ لیں اور بلینڈر میں ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر گراٸنڈ کر لیں ۔کدو کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
پریشر کُکر میں گھی پیاز اور ٹماٹر کا جوس جو پیاز اور ٹماٹر کو گراٸنڈ کر کے بنایا ہےوہ ڈال دیں ۔اس کے بعد ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، نمک، سُرخ مرچ پاٶڈر، ہلدی پاٶڈر، دھنیا پاٶڈر ،کالی مرچ پاٶڈر ،زیرہ پاٶڈر ،سونف پاٶڈر ،کلونجی ،میتھی دانے، اچار گوشت اور کدو ڈال دیں ڈیڑھ گلاس پانی ڈالنے کے بعد پریشر کُکر بند کر دیں 15سے 20 منٹ لگواٸیں ۔پریشر کُکر کھولنے کے بعد اگر اس میں پانی ہے تو درمیانی آنچ پر خشک کر کے مصالحہ بھون لیں ۔اس کے بعد سبز مرچیں درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکنے دیں ۔5منٹ کے بعد سبزدھنیا باریک کاٹ کر پانی سے اچھی طرح دھو لیں اس کدو کے سالن میں ڈال کر گارنش کرلیں ۔کدو کا سالن روٹی اور راٸتہ کے ساتھ پیش کریں۔
![]() |
| پکانے کے بعد کدو کے سالن کی تصویر |

