بیف
بیف کا تعارف
گاٸے کا گوشت دنیا میں مرغی کے بعد تیسرا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا گوشت ہے لوگ گاٸے کا گوشت ،دودھ ،چمڑے تک رساٸی فراہم کرنے کے لیے مویشیوں کو پالتے ہیں ۔
غذاٸیت
گاٸے کا گوشت بنیادی طور پر پروٹین اور چربی کی مختلف مقداروں پر مشتمل ہوتا ہے گاٸے کے گوشت میں کیلوریز 217 پانی 61فیصد پروٹین 26.1گرام کاربوہاٸیڈریٹ 0 گرام چربی 11.8 گرام چینی 0 گرام فاٸبر 0 گرام ہوتی ہے گاٸے کے گوشت میں آٸرن اور وٹامن بی 12بھی ہوتا ہے ۔
صحت پر اثرات
گاٸے کا گوشت پروٹین اور دیگر غذاٸی اجزا کا ایک اچھا ذریعہ ہے لیکن اس میں کولیسڑول اور سیرشدہ چکناٸی بھی زیادہ ہوتی ہےجو خون چربی کے ذخاٸر کو جمع کرنے کا سبب بن سکتی ہے گاٸے کو گوشت آپ کی غذا کا صحت مند حصہ ہوسکتا ہے لیکن اگر گاٸے کے گوشت کو اعتدال میں کھایا جاٸے ۔گاٸے کے گوشت آٸرن کا بہترین ذریعہ ہے گاٸے کے گوشت میں موجود آٸرن آپ کے جسم میں ہیموگلوبن پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے ۔گاٸے کا گوشت بنیادی طور پر پروٹین اور چربی کی مختلف مقداروں پر مشتمل ہوتا ہے۔جانوروں کے گوشت میں پروٹین عام طور پر اعلیٰ معیار کی ہوتی ہے جس سے آپ کے جسم کی نشونما کےلیے درکار تمام نوضروری امینوایسڈ ہوتے ہیں۔
پیداوار
گاٸے کے گوشت کے 2018 تک امریکہ برازیل اور چین سب سے بڑے پروڈیو سر تھے ۔
استعمال
گاٸے کے گوشت کا مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے ۔گاٸے کے گوشت کو چھوٹے ٹکڑوں میں کر کے سالن پکایا جاتا ہے ہے اس کا استعمال سوپ میں بھی کیاجاتا ہے ۔کباب اور شوارما چاول وغیرہ میں بھی گاٸے کے گوشت کا قیمہ استعمال کیا جاتا ہے ۔
بیف پکانے کا طریقہ
اجزا
بیف --------------- 1کلو
گھی---------------- ایک کپ
پیاز ------------------تین عدد
ٹماٹر -----------------تین عدد
سبز مرچ -------------چار سے پانچ عدد
اچار گوشت---------- حسب ضرورت
زیرہ --------------------ایک چمچ
خشک دھنیا ------------ایک چمچ
سبز دھنیا--------------- ایک کپ
پودینے کے پتے --------- آدھا کپ
نمک---------------------حسب ضرورت
سُرخ مرچ--------------- حسب ضرورت
کالی مرچ یا کالی مرچ پاوڈر -------ایک چاٸے کا چمچ
ہلدی ----------------------- آدھاچاٸے کا چمچ
لہسن( پیسٹ )------------دو چاٸے کے چمچ
ادرک (پیسٹ ) -----------دو چاٸے کے چمچ
پانی------------------------ حسب ضرورت
پکانے کا طریقہ
سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح دھو لیں ۔اُس کے بعد پیاز باریک کاٹ لیں پھر ٹماٹر پانی سے اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں ۔ ادرک اور لہسن کو بھی اچھی طرح سلِ بٹہ میں ڈال کر پیس لیں ۔اور اب پریشر کُکر میں گھی ڈال دیں اور اُس کے بعدباریک کیے ہوٸے پیاز ,باریک کیے ہوٸے ٹماٹر ،ادرک، لہسن ڈال دیں ایک چمچ اچار گوشت ڈال دیں پھر نمک ڈال کر چمچ سے مکس کریں اب زیرہ، ہلدی، سُرخ مرچ اور کالی مرچ یا کالی مرچ پاوڈر ڈال دیں۔اور پھر گوشت ڈال دیں ۔گوشت ڈالنے کے بعد تین گلاس پانی ڈال کر پریشر کُکر بند کر دیں ۔کُکر چلنے پر بیس سے پچیس منٹ لگاٸیں ۔جب پریشر کُکر کھول لیں اور اُس میں سے پانی ختم ہو جاٸے تو مصالحہ بھون لیں اگر پانی ختم نہیں ہوا تو درمیانی آنچ پر پانی خشک کر کے مصالحہ بھون لیں مصالحہ بھوننے کے بعد سبز مرچوں کو پانی سے اچھی طرح دھو کر لمباٸی رُخ درمیان سے کاٹ کر اچار گوشت مصالحہ بھر دیں اور گوشت میں ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں ۔دم لگانے کے بعد سبز دھنیا باریک کاٹ لیں پھر پودینہ کے پتے بھی باریک کاٹ لیں اور تیار کیے ہوٸے بیف میں ڈال دیں بیف تیار ہے ۔گرم روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں ۔
