اجزا
چاولوں کا آٹا آدھا کلو
گُڑ آدھا کلو
دیسی گھی آدھی پیالی
مونگ پھلی چھیلی ہوٸی آدھا کپ
پستا چھیلا ہوا آدھا کپ
سونف پاوڈر ایک چمچ
بادام چھیلے ہوٸے ایک کپ
ناریل پاوڈر ایک چمچ
پانی ایک مگ
ترکیب
چاولوں کے آٹے کو کسی خشک برتن میں ڈال کر پانچ سے آٹھ منٹ ہلکی آنچ پر فراٸی کریں ۔
چاولوں کا آٹا فراٸی کرنے کے بعد کسی ٹھنڈے برتن میں منتقل کر دیں۔تاکہ گرم برتن میں رہ کر آٹا جلے نہیں ۔
اب ایک کڑاھی لیں اُس میں گڑ ڈال کر ایک مگ پانی ڈال دیں اورچولہے کی آنچ نہ زیادہ تیز اور نہ زیارہ ہلکی ہو اس پر گڑ والا پانی پکنے دیں گراٸنڈر میں مونگ پھلی ، پستا،بادام ،ڈال کر ہلکا سا گراٸنڈ کر لیں ۔(یاد رہے خشک میوہ جات کا پاوڈر
نہیں بنا دینا )
گڑ والے پانی میں دیسی گھی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ پکاٸیں اس کے گڑ والے پانی کا چولہا بند کر دینا ہے اور جلدی سے چاولوں کا آٹا خشک میوہ جات جو ہم نے گراٸنڈ کیں وہ ڈال کر سونف پاوڈر اور ناریل پاوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لینا ہے
مکس کرنے کے بعد جلدی سے گرم گرم سامان کی پنیاں بنا لینی ہے (یاد رہے ٹھنڈے سامان کی پنیاں نہیں بنانی ہیں )
چاولوں کی پنیوں کو کچھ گھنٹے ٹھنڈا ہونے کے بعد سرو کریں ۔
.jpeg)