کالے چنے پکانے کا طریقہ
![]() |
| کالے چنے |
اجزا
گھی یا تیل _______ایک کپ
پیاز_______ 3عدد
ٹماٹربڑے ساٸز کے_______ 2عدد
ادرک (پیسٹ)______ 3چاٸے کے چمچ
لہسن (پیسٹ)____ 3چاٸے کے چمچ
کالے چنے_______ 1پیالی یا 1پاٶ
سونف_____ آدھا چاٸے کا چمچ
زیرہ_____ 1چاٸے کا چمچ
سبز مرچ_____ 5سے 6 عدد
کلونجی_____ 1چاٸے کا چمچ
میتھی دانے____ آدھا چاٸے کا چمچ
کالی مرچ_____ 1چاٸےکا چمچ
نمک_____ حسب ذاٸقہ
سُرخ مرچ پاٶڈر______ حسب ضرورت
ہلدی پاٶڈر ______ آدھا چاٸے کا چمچ
خشک دھنیا______ 1چاٸے کا چمچ
سبز دھنیا_____ آدھا کپ
سبز پودینے کے پتے_____ آدھا کپ
قصوری میتھی____ 2چاٸے کے چمچ
پکانے کا طریقہ
کالے چنے اچھی طرح چُن کر دھوکے( زیادہ سے زیادہ ایک رات کے لیے اور کم سے کم 4گھنٹوں کے لیے) بھگو دیں ۔پریشر کُکر میں گھی، پیاز اور ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔لہسن پیسٹ اور ادرک پیسٹ بھی شامل کر دیں۔سِل بٹہ میں کالی مرچ ،سونف، زیرہ ،خشک دھنیا میتھی دانے ،کلونجی، پیس لیں اور ڈال دیں ۔سُرخ مرچ، نمک، ہلدی بھی شامل کرکے کالے چنے ڈال دیں ۔2یا3عدد سبز مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔ڈیڑھ سے دو جگ پانی ڈال کر پریشر کُکر بند کر دیں .25سے30 منٹ لگاٸیں جب پانی خشک ہو جاٸے اور گھی کی تہہ اوپر آجاٸے تو مصالحہ بھون لیں ۔مصالحہ بھوننے کے بعد 1گلاس پانی ڈال دیں ۔سبز مرچیں درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں اور10 منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔سب سے آخر میں قصورٕی میتھی ڈال دیں ۔سبز دھنیا اور سبز پودینے کے پتے بھی ڈال دیں ۔
![]() |
| تیار کالے چنے |
کالے چنے سلاد، راٸتہ اور گرم روٹی یا چاولوں کے ساتھ پیش کریں ۔
گوشت ریسپیز
دالیں ریسپیز

