قورمہ
تعارف
قورمہ یا کورما برصیغر پاک وہند میں شروع ہونے والی ایک ڈش ہے جس میں گوشت یا سبزیوں کو دہی یا پانی کے ساتھ ملایا جاتا ہے اور اس کو گاڑھا بنانے کےلیے مصالحے ڈالے جاتے ہیں ۔بنگلہ دیش ،بھارت ،پاکستان افغانستان میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔
حیثیت
قورمہ کی حیثیت زوزمرہ کھانےکی بجاٸے ایک معزز پکوان کے طور پر ظاہر ہوتی ہے اور اکثر اوقات معزز مہمانوں اور شاندار تقریبات میں کھانے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔
استعمال
قورمہ کا ذاٸقہ مسالوں پر مبنی ہوتا ہے ۔جس میں پیسا ہوا خشک دھنیا،زیرہ ،دہی اور کچھ مسالے ڈالے جاتے ہیں ۔قورمہ میں بھیڑ ،بکرے کا گوشت،مرغی،گاٸے کا گوشت استعمال کیا جاسکتا ہے ۔کچھ قورمے گوشت اور سبزیوں کو بھی ملاتے ہیں ۔جیسے شلجم گوشت ،پالک گوشت کا قورمہ وغیرہ ۔
تاریخ
قورمہ یا کورما کی جڑیں برصیغر پاک وہند کے مغلاٸی کھانوں سے ملتی ہے ۔قورمے یا کورمے کا پتہ 16ویں صدی میں جنوبی ایشیا میں مغلوں کے پھیلاٶ سے لگایا جاسکتا ہے۔مغلیہ دربار کے کچن میں اکثر قورمے تیار کیےجاتے تھے۔جیساکہ مشہور واٸٹ قورمہ وغیرہ ۔تاج محل کے افتتاح کے موقع پر شاہجہاں اور اُس کے مہمانوں کو قورمہ پیش کیا گیا تھا ۔
ریسیپی
چکن قورمہ بنانے کا طریقہ
![]() |
| چکن قومہ آسان طریقہ |
اجزا
گھی یا تیل___________ ایک کپ
پیاز درمیانے ساٸز کے ________تین عدد
چکن_________ ایک کلو
ٹماٹر بڑے ساٸز کے_______تین عدد
تازہ سبز مرچ________ چار عدد
ادرک پیسٹ_____ چار چاٸے کے چمچ
لہسن پیسٹ_______ چار چاٸے کے چمچ
کالی مرچ پاٶڈر_____ ایک چاٸے کا چمچ
دہی ______________آدھا کپ
دھنیا پاٶڈر _______ایک چاٸے کا چمچ
زیرہ پاٶڈر______ ایک چاٸے کا چمچ
سونف پاٶڈر ______آدھا چاٸے کا چمچ
کلونجی________ آدھا چاٸے کا چمچ
میتھی دانے_______ آدھا چاٸے کا چمچ
اچار گوشت_______ ایک پیکٹ
نمک_________حسب ضرورت
سُرخ مرچ پاٶڈر________ حسب ضرورت
ہلدی________ حسب ضرورت
پانی_______ حسب ضرورت
تازہ سبز دھنیا ________حسب ضرورت
چکن قورمہ بنانے کےلیے تیاری
سب سے پہلے گوشت کو پانی سے اچھی طرح دھو لیں ۔ پھر پیاز لیں پیاز کو بہت باریک کاٹ لیں یا پیاز کو چوپڈ کر لیں ۔پھر ٹماٹروں کو پانی سے دھو لیں ۔ٹماٹرباریک کاٹ کر بلینڈر میں ڈال دیں پھر ایک کپ پانی ڈال کر ٹماٹروں کو گراٸنڈ کر لیں۔اس کے بعد ادرک پیسٹ بلینڈر میں ڈال کر آدھا کپ پانی ڈال دیں اور ادرک کو گراٸنڈ کر لیں ۔لہسن پیسٹ کو بلینڈر میں ڈال کر آدھا کپ پانی ڈال کر لہسن کو گراٸنڈ کر لیں پانچ عدد سبز مرچ لیں سبز مرچوں کو پانی سے دھو کرلمباٸی رخ کاٹ کر اچار گوشت بھر دیں ۔سلِ بٹہ میں کونجی اور میتھی دانے پیس لیں ۔اس کے بعد سبز دھنیا پانی سے دھو کر باریک کاٹ لیں ۔
چکن قورمہ بنانے کا طریقہ
ایک دیگچی میں گھی یا تیل ڈال کر گرم کر لیں ۔جب گھی یا تیل گرم ہو جاٸے تو چوپڈ یا باریک کیے ہوٸے پیاز ڈال دیں جب پیاز گولڈن براٶن ہو جاٸیں تو آدھا کپ پانی ڈال دیں ۔اب گراٸنڈ کیے ہوٸے ٹماٹر ڈال دیں پھر چمچ سے ہلاٸیں ۔اس کےبعد صاف کیا ہوا چکن[1]ڈال دیں پھر کالی مرچ پاٶڈر ،سونف پاٶڈر ،زیرہ پاٶڈر، دھنیا پاٶڈر ،نمک ،سُرخ مرچ پاٶڈر، ہلدی پاٶڈرڈال کرچمچ سے ہلاٸیں پھر میتھی اورکلونجی ڈال دیں ۔ ایک عدد سبز مرچ ڈال کر ڈھکن سے ڈھک دیں اور پانچ منٹ پکنےدیں اس کے بعد ادرک جو گراٸنڈ کیا وہ ڈال دیں اس کے بعد گراٸنڈ کیا ہوا لہسن ڈال کر چمچ ہلاٸیں پھر درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکاٸیں
![]() |
| چکن قورمہ کی پکاٸی کے دوران لی گی تصویر |
جب پانی خشک ہو جاٸے گھی یا تیل نظر آنے لگ جاۓتو دہی ڈال کر چولہے کی آنچ بہت ہلکی کر دیں اس کے بعد اچار گوشت ایک چاٸے کا چمچ ڈال دیں چکن قورمہ میں چمچ ہلاٸیں تاکہ اچار گوشت مکس ہوجاٸےپھر ایک کپ پانی ڈال کر اچار گوشت سے بھری ہوٸی تین سبز مرچیں ڈال دیں اب چکن قورمہ کو ڈھکن سے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ پکاٸیں سب سے آخر میں سبز دھنیا ڈال دیں۔چکن قورمہ تیار ہے گرم روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔
![]() |
| نہایت ہی مزیدار چکن قورمہ |



I can help you to get more traffic on your blog
جواب دیںحذف کریںContact me
Email : bkbaloch482@gmail.com