قیمہ
تعارف
قیمہ گوشت کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تیز چھری سے پیس کر یا چوپڈ کر کے کیا جاتا ہے ۔قیمہ سالن ممبٸی میں ایک مشہور اسڑیٹ فوڈ ہے ۔برصیغر پاک وہند میں قیمہ مختلف کھانوں میں استعمال ہوتا ہے ۔
استعمال
پسے ہوٸے گوشت کو مختلف قسم کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔قیمہ کو سیخ پر لگا کر کچھ مسالے شامل کر کے کباب بناٸے جاتے ہیں ۔
ریسیپی
اجزا
گھی______ ڈیڑھ کپ
قیمہ______ آدھا کلو
کریلے____ ایک پاٶ
پیاز باریک کاٹے ہوٸے______ 2عدد
ٹماٹرباریک کاٹے ہو_______ 2عدد
سبز مرچ درمیانےساٸز کی______ تین عدد
ادرک پیسٹ_______ دو چاٸےکے چمچ
لہسن پیسٹ_______ دو چاٸے کے چمچ
اچار گوشت________ حسب ضرورت
کالی مرچ پاٶڈر________ ایک چاٸے کا چمچ
سونف پاٶڈر__________ آدھاچاٸے کا چمچ
زیرہ پاٶڈر ___________آدھاچاٸے کا چمچ
نمک_______ حسب ذاٸقہ
سُرخ مرچ پاٶڈر ______حسب ضرورت
ہلدی پاٶڈر_____ حسب ضرورت
سبز دھنیا ______حسب ضرورت
قصوری میھتی_____ ایک چاٸے کا چمچ
دھنیا پاٶڈر _______آدھاچاٸے کا چمچ
کلونجی________ آدھاچاٸے کا چمچ
پکانے کا طریقہ
مٹن یا بیف کا قیمہ لے کر اُبال لیں ۔پھر اس میں کالی مرچ پاٶڈر ،زیرہ پاٶڈر ،سونف پاٶڈر ،دھنیا پاٶڈر ڈال کر مکس کر لیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں ۔کریلے باریک کاٹ کر دھو لیں ۔
برتن میں گھی ڈال کر گرم کرلیں جب گھی گرم ہو جاٸے تو کریلے ڈال کرہلکی آنچ پر فراٸی کرتے رہے جب کریلے براٶن ہونے لگ جاٸیں تو قیمہ ڈال دیں دو سے تین مرتبہ چمچ ہلاٸیں ۔اس کے بعد پیاز باریک کاٹ کر ڈال دی ۔ٹماٹر بھی دھو کر باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔ ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، نمک ،سُرخ مرچ پاٶڈر، ہلدی پاٶڈر اور اچار گوشت ڈال کر چمچ سے ہلاٸیں
ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ جب پیاز اور ٹماٹر گل جاٸیں اور گھی نظر آنے لگ جاٸے تو مصالحہ بھون لیں ۔ سب سےآخر میں سبز دھنیا اور قصوری
میتھی ڈال کر گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں
![]() |
| باریک کاٹے ہوٸےکریلے |

| مسالے ڈالے ہوٸے کریلے |
ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ جب پیاز اور ٹماٹر گل جاٸیں اور گھی نظر آنے لگ جاٸے تو مصالحہ بھون لیں ۔ سب سےآخر میں سبز دھنیا اور قصوری
![]() |
| قیمہ کریلے پکاٸے ہوٸے |
میتھی ڈال کر گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں
مزید پڑھیں