آلو کی ٹکیاں بنانے کا طریقہ
آلو کی ٹکیاں
اجزا
تیل یا گھی
آلو--------------- آدھا کلو
پیاز---------------- دوعدد چوپ کیے ہوٸے
![]() |
| پیاز چوپ کیے ہوٸے |
سبز مرچ-------------- تین عدد
![]() |
| سبز مرچیں |
سبز دھنیا----------- ایک کپ
![]() |
| سبز دھنیا باریک کاٹا ہوا |
زیرہ --------------ایک چمچ
سونف -------------ایک چمچ
خشک دھنیا--------- ایک چمچ
نمک--------------حسب ضرورت
سرخ مرچ----------- حسب ضرورت
جواٸن --------------آدھا چمچ
ٹکیاں بنانے کی ترکیب
آلو کو دھو کر اُبال لیں ۔
![]() |
| آلو اُبال کیے ہوٸے |
جب آلو اُبل جاٸیں تو ان کو چھیل کر میش کر لیں
![]() |
| آلو میش کیے ہوٸے |
پھر آلو میں چوپ کیے ہوٸے پیاز اور سبز مرچ شامل کر دیں
![]() |
| آلو میں پیاز اور سبز مرچیں |
اس کے کےبعد نمک اور سرخ مرچ بھی ڈال دیں
![]() |
| آلو میں نمک اور سُرخ مرخ شامل کرتے ہوۓ |
اب اچھی طرح مکس کر لیں اب زیرہ سونف جواٸن خشک دھنیا شامل کر کے مکس کرلیں ۔
![]() |
| آلو میں خشک دھنیا زیرہ اور سونف |
اس بعد سبز دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں
![]() |
| سبز دھنیا شامل کرتے ہوٸے |
تاکہ سارا سامان آلوٶں میں مکس ہو جاٸے ۔اب گول گول ٹکیاں بنا لیں
![]() |
| آلوٶں کی ٹکیاں گول شکل میں |
اور ٹکیوں کو آدھا گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
بیسن بنانے کا طریقہ
اجزا
بیسن دو کپ
![]() |
| بیسن |
پیازچھوٹا ایک عدد
لہسن چار جوٸے
ادرک ایک چمچ کُٹا ہوا
![]() |
| ادرک اور لہسن |
نمک حسب ضرورت
سُرخ مرچ حسب ضرورت
سونف آدھا چمچ
زیرہ آدھا چمچ
خشک دھنیا ایک چمچ
سبز دھنیا آدھی پیالی
پانی حسب ضرورت
بیسن بنانے کی ترکیب
ایک بیلینڈرمیں ادرک لہسن پیاز اور پانی شامل کر کے بیلینڈ کر لیں ۔اب ایک کھلے برتن میں بیسن لیں اس میں بیلینڈ کیا ہوا سامان ڈال کر مکس کر لیں
اگر بیسن سخت ہے تو پانی شامل کرلیں( یاد رہے بیسن زیادہ سخت بھی نہیں ہونا چاہےاور زیادہ نرم بھی نہیں ہونا چاہے )۔اب بیسن میں زیرہ سونف خشک دھنیا شامل کر کے مکس کرلیں
![]() |
| بیسن میں زیرہ خشک دھنیا اور سونف شامل کرتے ہوٸے کی تصویر |
اس کے بعد بیسن میں نمک ،سُرخ مرچ شامل کر کے مکس کریں
![]() |
| بیسن میں نمک اور سُرخ مرچ |
سبز دھنیا باریک باریک کاٹ کر بیسن میں ڈال دیں
![]() |
| بیسن میں سبز دھنیا شامل کرتے ہوٸے |
اور اچھی طرح مکس کر لیں ۔
![]() |
| بیسن مکس کیا ہوا |
تلنے کا طریقہ
فراٸی پین میں گھی یا تیل ڈال کر گرم کرلیں آلو کی ٹکیوں کو بیسن لگا کر تل لیں ہماری آلو کی ٹکیاں تیار ہیں
![]() |
| آلو کی لاجواب بنی ہوٸی ٹکیاں |
راٸتہ کے ساتھ یش کریں

















