دال ثابت مسور پکانے کا طریقہ
اجزا
گھی------------ ایک کپ
ثابت مسور --------دوپیالی
![]() |
| دال ثابت مسور |
پیاز ----------------دوعدد
![]() |
| پیاز کاٹا ہوا |
ٹماٹر---------------- تین عدد
سبز مرچ -------------پانچ سےچھ عدد
سبز دھنیا -------------ایک کپ
پودینے کے پتے ---------آدھا کپ
زیرہ------------------- ایک کھانے کا چمچ
نمک------------------ حسب ذاٸقہ
سُرخ مرچ ------------حسب ضرورت
ہلدی ------------------ایک کھانے کا چمچ
سونف ----------------- ایک کھانے کا چمچ
کلونجی---------------- ایک کھانے کا چمچ
خشک دھنیا -----------حسب ضرورت
کالی مرچ ------------ایک کھانےکا چمچ
میتھی کے دانے------- آدھا کھانے کا چمچ
پانی ------------------حسب ضرورت
لہسن (پیسٹ)---------- دو کھانے کے چمچ
ادرک( پیسٹ)------------ دوکھانے کے چمچ
پکانے کا طریقہ
سب سے پہلے دال کو اچھی طرح چُن کر آدھا گھنٹہ کےلیےبھگو دیں ۔پیاز کو باریک کاٹ لیں ۔ایک پریشر کُکر میں گھی گرم کرلیں ۔پھر اُس میں پیاز ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر براٶن ہونے دیں ۔ٹماٹروں کو دھو کر باریک کاٹ کر بلینڈر میں ڈال دیں اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے ٹماٹروں کو بلینڈ کرلیں ۔جب پیاز براٶن ہو جاٸیں تو اس میں گراٸنڈ کیے ہوٸے ٹماٹر ڈال دیں ۔اب پھر بلینڈر میں ادرک اور لہسن ڈال کر تھوڑا سا پانی شامل کر کے ادرک اور لہسن گراٸنڈ کر لیں ۔جب ادرک اور لہسن گراٸنڈ ہو جاٸیں تو اُن بھی پریشر کُکر میں ڈال کر دو سے تین منٹ چمچ ہلاٸیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں اب سلِ بٹہ (کونڈی ڈنڈا )میں کالی مرچ ،زیرہ ،خشک دھنیا ،سونف کلونجی، میتھی ڈال کر کوٹ کر دال میں ڈال دیں اورچمچ سے ہلاٸیں اس کے بعد نمک ،سُرخ مرچ ،ہلدی ڈال دیں اس کےبعد درمیانی آنچ پر پکنے دیں ۔جب مصالحہ بھون لیں
![]() |
| بھوننا ہوا مصالحہ |
تو پریشر کُکر میں ثابت مسور ڈال
کر دوسے تین منٹ چمچ ہلاٸیں اس کے بعد پانچ سے چھ گلاس یاآدھا کُکر پانی ڈال دیں اور کُکر بند کر دیں کُکر چلنے کے بعد درمیانی آنچ پر تیس منٹ لگاٸیں ۔کُکر کھولنے کے بعد اُس میں سبز مرچیں درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں
![]() |
| سبز مرچیں درمیان سےکاٹی ہوٸی ۔ |
اور 5منٹ کے لیے دم پر لگا دیں ۔دم لگانے کے بعد اُس میں ایک چمچ خشک دھنیا شامل کر دیں ۔اور اس کے ساتھ سبز دھنیا اور سبز پودینے کے پتے بھی باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔ ہماری ثابت مسور کی دال تیار ہے
ہم اس دال کو چاول اور روٹی دونوں کے ساتھ کھا سکتے ہیں ۔






