چکن کڑاھی بنانے کا طریقہ
| تیار چکن کڑاھی |
اجزا
چکن___________ 1کلو
گھی____________ 1کپ
پیاز چوپڈ _______تین عدد
ٹماٹر___________ تین عدد
سبز مرچ__________ 5سے 6عدد
نمک____________ حسب ذاٸقہ
سُرخ مرچ پاوڈر_____ حسب ضرورت
ہلدی پاوڈر_______ آدھا چمچ
زیرہ________ 1چاٸے کا چمچ
سونف________ 1چاٸے کا چمچ
اچار گوشت پیکٹ_______ 1عدد
میتھی کے دانے_____ آدھا چاٸے کا چمچ
کلونجی________ 1چاٸے کا چمچ
کالی مرچ یا کالی مرچ پاوڈر___ 1چاٸے کا چمچ
لہسن (پیسٹ)_____ دو چاٸے کے چمچ
ادرک (پیسٹ)______ تین چاٸے کے چمچ
دہی پھینٹی ہوٸی_____ ایک پیالی
دھنیا کے بیج_____ 1چاٸے کا چمچ
سبز دھنیا باریک کٹا ہوا____ آدھا کپ
پودینے کے پتے______ آدھا کپ
پانی_________ حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ
سب سےپہلے گوشت کو اچھی طرح دھولیں ۔ایک باٶل میں دہی تھوڑا سا زیرہ، سونف، کلونجی ،دھنیا کے بیج ایک چمچ ادرک پیسٹ، آدھا چمچ لہسن پیسٹ اور ایک چمچ اچار گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔اب باٶل میں گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔آدھا گھنٹہ کے لیے ساٸیڈ پر رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک کڑاھی میں گھی یا تیل گرم کر لیں اُس میں پیاز ڈال کر گولڈن براٶن کر لیں ۔جب پیاز براٶن ہو جاٸے تواُس میں آدھا کپ پانی شامل کر دیں ۔بلینڈر میں ٹماٹروں کو باریک کاٹ کر ڈال دیں اور تھوڑا سا پانی (تقریبا ایک کپ) شامل کر کے بلینڈ کر کے گولڈن براٶن پیاز میں ڈال دیں ۔اس کے بعد ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر چمچ سے ہلاٸیں اور گوشت ڈال دیں 5منٹ تک مسلسل چمچ سے ہلاٸیں ۔نمک، سُرخ مرچ، ہلدی بھی ڈال دیں ۔سلِ بٹہ (جس کو کونڈی ڈنڈا بھی کہتے ہیں) میں زیرہ ،سونف، کلونجی ،میتھی کے دانے ،کالی مرچ دھنیا کے بیج ڈال کر پیس لیں اور کڑاھی میں ڈال دیں ۔چمچ سے دو سے تین منٹ تک ہلاٸیں ۔درمیانی آنچ پر گلنے کے لیے رکھ دیں ۔جب پانی خشک ہوجاٸے تیل یا گھی کی تہہ آجاٸے تو دو سے تین منٹ مسلسل چمچ ہلاٸیں ۔اس کے بعد مرچوں کو درمیان سے کاٹ کر اچار گوشت مسالہ بھر دیں ۔دھنیا اور پودینے کے پتے بھی باریک کاٹ لیں ۔بھری ہوٸی مرچیں کڑاھی میں ڈال کر پانچ منٹ تک دم لگا دیں ۔
آخر میں پودینے اور دھنیا سے گارنش کرکے گرم روٹی یا نان کے ساتھ پیش
![]() |
| پودینہ اور دھنیا سے گارنش کی ہوٸی چکن کڑاھی |
کریں ۔

