آلو انڈے ریسیپی
![]() |
| آلو انڈے |
اجزا
گھی یا تیل _________آدھا کپ
آلو___________ آدھا کلو
انڈے اُبلے ہوٸے ______نصف درجن
پیاز چوپڈ___________ دو عدد
ٹماٹر چوپڈ___________ تین عدد
سبز مرچ__________ پانچ عدد
ادرک پیسٹ________ دو چاٸے کے چمچ
لہسن پیسٹ_________ دو چاٸے کا چمچ
نمک________ حسب ضرورت
سُرخ مرچ________ حسب ضرورت
ہلدی پاٶڈر _________ آدھا چمچ
سونف پاٶڈر______ آدھا چمچ
زیرہ پاٶڈر_________ آدھا چمچ
دھنیا پاٶڈر________ ایک چمچ
کالی مرچ پاٶڈر_______ ایک چمچ
کلونجی______ آدھاچاٸے کا چمچ
میتھی دانے_______ آدھاچاٸے کا چمچ
پانی_______ حسب ضرورت
سبز دھنیا_______ حسب ضرورت
قصوری میتھی________ ایک چاٸے کا چمچ
پکانے کا طریقہ
برتن میں گھی ڈال کر گرم لیں جب گھی گرم ہوجاٸے تو اس میں پیاز ڈال دیں جب پیاز براٶن ہو جاٸیں تو ایک گلاس پانی ڈال دیں اس کے بعد ادرک پیسٹ اور لہسن پیسٹ ڈال دیں دو سے تین منٹ تک درمیانی آنچ پر پکنے دیں اس کے بعد ٹماٹرباریک کاٹ کر ڈال دیں ۔ اور چمچ سے ہلاٸیں ۔نمک، سُرخ مرچ پاٶڈر، زیرہ پاٶڈر ،ہلدی پاٶڈر ،دھنیا پاٶڈر ،کالی مرچ پاٶڈر، سونف پاٶڈر، کلونجی اور میتھی دانے ڈال کر چمچ سے ۔ہلاٸیں ۔درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے دیں
![]() |
| بھوننے ہوٸے مصالحہ کی تصویر |
جب پانی خشک ہو جاٸےگھی نظر آنے لگ جاٸے تو مصالحہ بھون لیں ۔مصالحہ بھوننے کے بعد آلوباریک کاٹ کر دھو کر ڈال دیں ۔
![]() |
| بھوننے ہوٸے مصالحہ میں آلو |
اور چمچ دو سے تین مرتبہ ہلاٸیں اس کے بعد دو گلاس پانی ڈال دیں ( اُتنا پانی ڈالیں جتنا آپ نے شوربہ بنانا ہے ) اور درمیانی آنچ پر آلو گلنے دیں جب آلو گل جاٸیں توانڈے چھیل کر درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں ۔سبز مرچیں درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ منٹ پکنے دیں ۔سب سے آخر میں قصوری میتھی اور سبز دھنیا ڈال کر گرم روٹی اور راٸتہ کے ساتھ پیش کریں۔
![]() |
| آلو انڈے کے سالن کی تصویر |



