آلو شملہ پکانے کا طریقہ
اجزا
گھی یا تیل___________ ایک کپ
آلو _____________آدھا کلو
شملہ مرچ __________آدھا کلو
پیاز باریک کٹا ہوا_______ دو عدد
سبز مرچ باریک کٹی ہوٸی_______ تین عدد
ٹماٹر___________ دو عدد
![]() |
| ٹماٹر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا ہوا |
سبز دھنیا__________ حسب ضرورت
خشک دھنیا___________ کھانے کے دو چمچ
زیرہ____________ ایک چمچ
کالی مرچ___________ سات دانے
نمک___________ حسب ضرورت
سُرخ مرچ___________ حسب ضرورت
ہلدی_________ آدھا چمچ
پانی__________ دو گلاس
پکانے کا طریقہ
آلو کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
![]() |
| آلو |
اور پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔شملہ مرچ کو بھی ٹکڑوں میں کاٹ لیں
![]() |
| شملہ مرچ |
اور پانی سے اچھی طرح دھو لیں ۔کھانے کی کوٸی بھی چیز استعمال کرنے سے پہلے پانی سے اچھی طرح ضرور دھو لیا کریں ۔اب دو عدد درمیانے ساٸز کے پیاز باریک کاٹ لیں
![]() |
| پیاز |
۔ٹماٹر اور سبز مرچ کو بھی دھو کر باریک کاٹ لیں ۔اب ایک دیگچی میں گھی یا تیل آپ جو بھی استعمال کرتے ہیں ڈال دیں ۔جب گھی یا تیل گرم ہو جاٸے تو اُس میں پیاز ڈال دیں جب پیاز ہلکے براٶن ہو جاٸیں تو دیگچی میں ایک گلاس پانی ڈال دیں ۔اب اس میں ٹماٹرڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں ۔سلِ بٹے میں ادرک لہسن کالی مرچ ایک چمچ خشک دھنیا اور زیرہ ڈال کر پیس لیں اچھی طرح پیس نے کے بعد دیگچی میں ڈال دیں اور ایک سے دو منٹ چمچ ہلاٸیں ۔اس کے بعد نمک،سُرخ مرچ اور ہلدی ڈال کر پھر چمچ سے ہلاٸیں اب سبز مرچیں ڈال دیں اور پانی ختم ہونے کے بعد مصالحہ بھون لیں
![]() |
| سبزی کا مصالحہ |
۔جب مصالحہ بھوننے کے بعد اس میں آلو ڈال کر پانچ منٹ تک مسلسل چمچ ہلاٸیں اس کے بعد شملہ ڈال کر دو منٹ تک مسلسل چمچ ہلاٸیں تاکہ سارا مصالحہ سبزی میں جذب ہو جاٸے ۔اس کے بعد ایک گلاس پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکاٸیں جب سبزی میں سے پانی ختم ہوجاٸے آلو بھی گل جاٸیں اور گھی یا تیل اوپر تیرنے لگے تو سمجھ جاٸیں ہماری آلو شملہ کی سبزی تیار ہو گی ہے ۔





