معلومات گوبھی اور ریسپی
تعارف
گوبھی مشہور ترکاری ہے سردی کے موسم میں خوب ہوتی ہے ۔گوبھی کی تین قسمیں ہیں ایک قسم کے پتے چقندر کی طرح اور اس سے چوڑے اور موٹے ہوتے ہیں رنگ سبز اور کچھ خاکی اور سرمٸی ہوتا ہے ۔مزہ میٹھا اور تھوڑا تلخ ہوتا ہے ۔درمیان میں ڈنڈی ہوتی ہے اس پر پھول آتے ہیں ۔دوسری قسم پتے کچھ بڑے ہوتے ہیں اور ان کا رنگ سُرخ وتیرہ نیلے پن کے ساتھ ہوتا ہے ۔وہی قسم بہتر ہے جو تازہ رنگ اور نازک گٹھا ہوا پھول ہو ۔
مزاج
گوبھی کا مزاج مرکب القوی ہے بعض لوگ سرد خشک مانتے ہیں ۔
تاریخ
گوبھی کو انگریزوں نے 1822میں ہندوستان میں متعارف کرایاتھا ۔
غذاٸیت
کچی گوبھی 92فیصد پانی ،5فیصد کاربوہاٸیڈریٹس ،2فیصد پروٹین اور چربی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔گوبھی زیادہ تر پانی اور فاٸبر پر مشتمل ہوتی ہے جس میں کاربوہاٸیڈریٹ کی ایک چھوٹی سی تعداد ہوتی ہے ۔گوبھی میں وٹامنز ،معدنیات اور دیگر غذاٸی اجزا زیادہ ہوتے ہیں۔جو اسے غذاٸیت سے بھر پور کرتے ہیں ۔گوبھی وٹامن "کے" سے بھی بھر پور ہوتی ہے ۔وٹامن " کے " ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے ۔وٹامن کے کا زیادہ استعمال آپ کے فریکچر کا خطرہ کم کرسکتا ہے ۔گوبھی میں کولین بھی ہوتا ہے ۔کولین نیند ،یاداشت ،سیکھنے اور پٹھوں کی نقل وحرکت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔پھول گوبھی دیگر ضروری اجزا کی بھی کم مقدار فراہم کرتا ہے جیسے کہ
وٹامنز بی .
فاسفورس .
میگنیشیم .
پوٹاشیم .
پیداوار
سال 2020 میں گوبھی کی عالمی پیداوار 25.5ملین ٹن تھی جس کی قیادت بھارت اور چین کررہے تھے جوکہ مشترکہ طور پر دنیا کی کل پیداوار کا 72فیصد تھا ۔ثانوی پروڈیوسرز جن کی سالانہ پیداوار 0.4_1.3 ملین ٹن تھی ان ممالک میں ریاستہاٸےمتحدہ ،اسپین،میکسیکو اور اٹلی شامل ہیں ۔گوبھی کے اہم پیداواری ممالک بھارت ،چین،اٹلی اور فرانس ہیں ۔گوبھی بنیادی طور پر ایشیا میں پیدا کی جاتی ہے ۔جو دنیا کی پیداوار کا 75 فیصد ہے۔ ایف اے او گوبھی کی پیداوار،برآمد اور درآمد کا ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے ۔
گوبھی کے فواٸد
فاٸبر
گوبھی فاٸبر کا بھرپور ذریعہ ہے جو کہ اچھے نظام انہضام اور صحت مند دل کے لیے ضروری ہے ۔گوبھی میں پورے دن کا وٹامن سی بھی ہوتا ہے ۔جو مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے اور سردی کی سنگینی کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
گوبھی دل کو صحت مند بناتی ہے ۔
تحقیق سے پتہ چلتاہے کہ سلفورافین کو لیسڑول کی سطح کوکم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔جو آپ کی شریانوں کو چربی کے اضافے سے صاف رکھ سکتا ہے ۔یہ صحت مند بلڈ کو فروغ دیتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے ۔گوبھی غذاٸی ریشہ میں کولیسڑول کو کم کرنے کی اسی طرح کی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔
گوبھی اعصابی نظام کی حمایت کرتی ہے
گوبھی کولین کے بہتر ذراٸع میں سے ایک ہے ایک ایسی غذاٸیت جو زیادہ تر لوگوں کو زیادہ نہیں ملتی ہیں کولین بہت سے صحت مند اعصابی نظام کے افعام کے لیے ضروری ہے جس سے اعصابی نظام کو بھرپور غذاٸیت ملتی ہے۔
گوبھی ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے
گوبھی فاٸبر کا بہت اچھا ذریعہ ہے ۔زیادہ تر امریکی روزانہ تجویز کردہ فاٸبر کی نصف سے بھی کم مقدار استعمال کرتے ہیں ۔اور فاٸبر صحت مند عمل انہضام کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔ہاضمے کی خرابی کو کم کرتا ہے ۔یہ آنت میں اچھے بیکٹیریا کی افزاٸش کو بھی فروغ دیتی ہے ایک صحت مند بیکٹیریل توازن آپ کے جسم میں سوزش کو کم کرنےمیں مدد کرتا ہے اور دل کی بیماریاں ، علمی کمی ،سانس کی بیماریاں اور موٹاپے کے خطرے کوکم کرتا ہے ۔
گوبھی کو کیسے پکاٸیں
آپ گوبھی کچا بھی کھا سکتے ہیں سلاد میں ڈال کر گوبھی کو لنچ میں بھی کھایا جاسکتا ہے ۔گوبھی کو پکانا آسان ہے آپ جو اجزا بھی مسالے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ڈال دیں اس سے گوبھی کاذاٸقہ بڑھ جاتا ہے۔
گوبھی کو اُبالنا
اگر آپ گوبھی کو بھاپ دے کر ،بھون کر پکاتے ہیں تو آپ گوبھی کے غذاٸی اجزا محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔لیکن اگر آپ گوبھی کو اُبالتے ہیں تو گوبھی کے وٹامن بی،وٹامن سی کی سطح کو کم کر دیتے ہیں ۔
گوبھی پکانے کے طریقے
گوبھی پکانے کے کٸی طریقے ہیں
اُبلی ہوٸی گوبھی .
بھُنی ہوٸی گوبھی .
خالص گوبھی .
بھاپ دی ہوٸی گوبھی .
اُبلی ہوٸی گوبھی
یہ کھانا پکانے کا آسان ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔آپ گوبھی کے پورے سر کو اُبال کر چھوٹے ٹکڑے میں کاٹ کر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر استعمال کر سکتے ہیں۔
بھُنی ہوٸی گوبھی
گوبھی کے سر کو سٹیکس یا پھولوں میں کاٹ کر انھیں پکانے والی شیٹ پر پھیلاٸیں ،زیتون کے تیل سے بوندا باندی کریں ۔تھوڑا سا نمک اور تھوڑی سی کالی مرچ چھڑک دیں ۔تندور یا اوون میں سُنہری ہونے تک بھونیں ۔
خالص گوبھی
پکی ہوٸی گوبھی کو بلینڈر میں اس وقت تک بلینڈ کریں جب تک یہ ہموار نہ ہوجاٸے کچھ لوگ اسے کریم ساس کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔
بھاپ دی ہوٸی گوبھی
گوبھی کو کاٹ کر چند مسالے ڈال کر اور چند چمچ گھی ڈال کر دم پر یا بھاپ دے کر پکایا جاتا ہے ۔
آلو گوبھی
آلو گوبھی برصغیر پاک وہند کا ایک سبزی خور پکوان ہے ۔جو آلو ،گوبھی اور کچھ مسالوں سے تیار کی جاتی ہے ۔آلو گوبھی ہندوستانی کھانوں میں مقبول ہے ۔ہلدی کے استعمال کی وجہ سے اس کی رنگت زرد ہوتی ہے اور اس میں کبھی کبھار کالا زیرہ اور کڑھی پتے بھی شامل ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ دیگر اجزا لہسن ،ادرک،پیاز ،ٹماٹر ،کالی مرچ اور سبز دھنیا کے ڈنٹھل شامل کیے جاتے ہیں ۔آلو گوبھی ایک روایتی ڈش ہےجس کی اصلیت شمالی ہندوستان میں ہے ۔آلو گوبھی نیپال ،بنگال اور پاکستان کے کھانوں میں بھی مشہور ہے ۔
آلو گوبھی بنانے کا طریقہ
![]() |
| آلو گوبھی کی سبزی |
اجزا
گھی _______ایک کپ
گوبھی________ آدھا کلو
آلو__________ 1پاٶ
پیاز باریک کاٹے ہوٸے______ 2عدد
ٹماٹر_______ 2عدد
سبز مرچ________ 4سے 5عدد
نمک______ حسب ضرورت
سُرخ مرچ_____ حسب ضرورت
ہلدی______ آدھا چمچ
زیرہ_____ 1چاٸے کا چمچ
سونف______ آدھا چاٸے کا چمچ
میتھی کےدانے__ آدھا چاٸے کا چمچ
کلونجی_____ 1چاٸے کا چمچ
کالی مرچ_____ 1چاٸے کا چمچ
دھنیا کے خشک بیج_______ 1چاٸے کا چمچ
پانی______ حسب ضرورت
سبز دھنیا______ آدھا کپ
سبز پودینے کے پتے____ آدھا کپ
لہسن( پیسٹ)_____ 1چاٸے کا چمچ
ادرک( پیسٹ)_____ 2چاٸے کے چمچ
قصوری میتھی___ 2چاٸے کا چمچ
بنانے کا طریقہ
آلو اور گوبھی کو کاٹ کر پانی سے اچھی طرح دھو لیں ۔دیگچی میں گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر گھی گرم کر لیں جب گھی گرم ہوجاٸے پیاز ڈال دیں اور پیاز بھی درمیانی آنچ پر گولڈن براٶن ہونے دیں جب پیاز گولڈن براٶن ہوجاٸیں آدھا گلاس پانی شامل کردیں ۔ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔نمک ،سُرخ مرچ ،ہلدی شامل کرکے چمچ سے ہلاٸیں ۔سلِ بٹہ میں زیرہ، سونف ،کالی مرچ ،کلونجی ،میتھی کے دانے ،دھنیا کے خشک بیج ،ڈال کر پیس لیں اور دیگچی میں ڈال دیں ۔ادرک پیسٹ اور لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں پھر اچھی طرح چمچ سے ہلاٸیں جب پانی خشک ہوجاٸے اور گھی کی تہہ آجاٸے تو مصالحہ بھون لیں ۔مصالحہ بھوننے کے بعد آلو اور گوبھی ڈال کر تین سے پانچ منٹ مسلسل چمچ ہلاٸیں ۔پھر آدھا گلاس پانی شامل کر کے درمیانی آنچ پر پکنے کےلیے رکھ دیں ۔ وقفے وقفے سے چمچ ہلاتے رہیں ۔جب گوبھی اور آلو گل جاٸیں تو سبز مرچوں کو درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں ۔پانچ منٹ کے لیے دم لگا دیں ۔جب آلو گوبھی کی سبزی تیار ہو جاٸے تو سبز دھنیا ،قصوری میتھی اور سبز پودینے سے گارنش کرکے روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں ۔

