گاجر کا تعارف
گاجر ایک جڑ والی سبزی ہے جو عام طور پر نارنجی رنگ کی ہوتی ہے حالانکہ جامنی سیاہ سُرخ سفید اور پیلے رنگ کی بھی کاشتیں موجود ہیں ۔اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگناٸزیشن کی رپوٹ کے مطابق 2020 میں گاجر اور شلجم کی عالمی پیداوار( یہ پودے کے ذریعےمشترکہ ہیں )۔41ملین ٹن تھی جس میں دنیا کی کل پیداوار کا% 44سے زیادہ چین میں اُگایا جاتا ہے ۔
گاجر کو عام طور پر مختلف کھانوں میں کچا یا پکا کر گایا جاتا ہے۔
شملہ مرچ کا تعارف
شملہ مرچ کو امریکہ میں گھنٹی مرچ ہندوستان میں شملہ مرچ برطانیہ میں کالی مرچ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔شملہ مرچ شمالی لاطینی امریکہ اور میکسیکو سے نکلی ہے اور یہ سبز سُرخ پیلے نارنجی سےلے کر مختلف رنگوں میں بھی دستیاب ہوتی ہے ۔شملہ مرچ سبزی کے طور پر بھی پکاٸی جاتی ہیں بلکہ یہ بہت صحت بخش ہوتی ہیں ۔
آلو کا تعارف
آلو دنیا کے بہت سے حصوں میں ایک اہم غذا ہے ۔آلو تل کر کھاٸیں جاٸیں انھیں اُبالا جاٸے یا پھر کسی اور انداز میں پکاٸے جاٸیں یہ سب کو ہی لزیز لگتے ہیں آلو کسی بھی دوسری مقبول سبزی کے مقابلے میں زیادہ تواناٸی سے بھرے ہوتے ہیں ۔آلو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں ۔2014 تک آلو مکٸی گندم اور چاول کے بعد دنیا کی چوتھی سب سے بڑی خوراک کی فصل تھی آلو معتدل علاقوں اور ایشیاٸی ممالک کے گرم اور مرطوب علاقوں میں اُگتا ہے ۔آلو بنیادی طور پر چین بھارت امریکہ یوکرین اور روس جیسے ممالک میں پیدا ہوتے ہیں ۔21ویں صدی کی پہلی دہاٸی میں ایک اوسط عالمی شہری کی سالانہ خوراک میں تقریباً 33کلو گرام آلو شامل تھے ۔
 |
| آلو شملہ |
آلو شملہاجزا
گھی یا تیل
آلو درمیانے ساٸز کے ( تین سے چار عدد
سبز شملہ درمیانے ساٸز کی ( چار سے پانچ عدد
(گاجر ( چار سے پانچ عدد
پیاز درمیانے ساٸز کے ( دو عدد
ٹماٹر ( دو عدد
ادرک باریک کٹا ہوا
لہسن باریک کُٹا ہوا
(سبز مرچ ( تین عدد
(سُرخ مرچ (حسب ضرورت
(ہلدی ( آدھا چمچ
(نمک (حسب ذاٸقہ
(دھنیا پاوڈر ( آدھا چمچ
(کالی مرچ پاوڈر (حسب ذاٸقہ
(قصوری میتھی ( ایک چمچ
(پانی (حسب ضرورت
ترکیب
ایک دیگچی میں آدھا کپ گھی یا تیل ڈال کر گرم کر لیں جب تیل یا گھی گرم ہو جاٸے تو اس میں پیاز ڈال کر براٶن کر لیں جب پیا براٶن ہونے لگے تو اس میں آدھا کلاس پانی شامل کر لیں ۔اب اس میں ٹماٹر،ادرک، لہسن ،دھنیا پاوڈر، اورسبز مرچ ڈال کرڈھانپ کر رکھ دیں پانچ منٹ بعد اس میں سُرخ مرچ ،ہلدی، نمک ڈال کر مکس کر لیں اب مصالحہ بھوننے تک انتظار کریں جب دیگچی میں سے پانی ختم ہو جاٸے اور گھی یا تیل نکلنے لگے تو چمچ سے اچھی طرح دو سے تین منٹ مکس کریں جب مصالحہ بھونا جاٸے تو اس میں سبز شملہ مرچ ،آلو، گاجر شامل کر کے تین سے چار منٹ چمچ سے مکس کریں اب ایک گلاس پانی شامل کر کے درمیانے آنچ پر پکاٸیں اور ہر دو سے تین منٹ بعد چمچ ضرور ہلاٸیں تاکہ ہماری سبزی جل نہ جاٸے اور پانی ختم ہونےپرقصوری میتھی ڈال کر چولہے سے اُتار لیں ۔ہماری آلو شملہ کی سبزی تیار ہے گرم گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں ۔
مزید دیکھیے
سبزیاں ریسپیز
آلو شملہ پکانے کا طریقہ
آلو پالک بنانے کی ترکیب
دال کدو پکانے کا طریقہ
قیمہ کریلے پکانے کا طریقہ
آلو گوبھی بنانے کاطریقہ
کدو کیسے پکاٸیں
سرسوں کا ساگ بنانے کی ترکیب