پوری دنیا کے لوگوں کو استعمال کرنے کی ایک بڑی وجہ ای۔میل ہے ۔یہ کمیونیکیشن کا بہت زیادہ مشہور طریقہ ہے ۔
ای میل کا مطلب
ای میل کا مطلب الیکڑانک میل ہے ۔
ای میل کی تعریف
پیغامات اورفاٸلوں کا الیکڑونیکلی بھیجنا اور وصول کرنا ای میل کہلاتا ہے ۔ہر روز کے اعتبار سے انٹرنیٹ کے یوزرز کے لیے ای میل بہت اہم اور قیمتی ذریعہ بن گیا ہے ۔ای میل آپ کو انٹرنیٹ پر ایک یا ایک سے زیادہ یوزرز کو پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ایک یوزر کمپیوٹر کی مدد سے دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی دوسرے (یوزر)کو جس ای میل اکاونٹ بنا ہوا ہو ای میل بھیج سکتا ہے ۔ای میل لمبے فاصلوں کی مسافت ،رات بھر کی مہنگی فون کالوں کی نسبت آپ کی تیز اور سستی کمیونییکیشن میں مدد کرتا ہے ۔لوگ تصویر ،پروگرامز اور آوازوں کو ای میل کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔
ای میل اکاونٹ
ای میل اکاونٹ ایک سٹوریج ایریا یا میل باکس ہوتا ہے جوکہ ای میل سروس دینے والے دیتے ہیں ۔ای میل سروس کو استعمال کرنے کے لیے ای میل اکاونٹ ہونا ضروری ہے ۔ہر ای میل اکاونٹ کا یونیک ایڈریس ہوتا ۔ای میل اکاونٹ آٸی ایس پی ایس (انٹرنیٹ سروس دینے والے ) یا ای میل سروس دینے والے جیسا کہ ہاٹ میل،یاہو میل اور جی میل کے ساتھ رجسٹر ہو ہوکے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ہم آٶٹ لُک ایکسپریس یا آن لاٸن ای میل جیسا کہ ہاٹ میل ،یاہو میل وغیرہ کے ذریعے ای میل سروس استعمال کرسکتے ہیں ۔
ای میل ایڈریس کی تعریف
ای میل اکاونٹ کا یونیک ایڈریس ای میل ایڈریس کہلاتا ہے ۔ای میل ایڈریس انفرادی شخص کی انٹرنیٹ پر میل باکس کی نشاندہی کرتا ہے ۔ای میل بھیجنے کے لیے آپ کو ای میل وصول کرنے والے کا ای میل ایڈریس معلوم ہونا چاہیے ۔
ای میل ایڈریس کی بناوٹ
ای میل ایڈریس درج ذیل دوحصوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔
یوزر کا نام یا آٸی ڈی
ڈومین (اُس کمپیوٹر کا نام جوکہ ای میل پیغامات کو ذخیرہ ذخیرہ کرتا ہے )
آپ اے بی سی کی جگہ اپنا نام لکھ سکتےہیں ۔ABC@hotmail
ای میل ایڈریس تین واضح حصوں پر مشتمل ہوتا ہےجوکہ مل کر اس کو یونیک بناتے ہیں ۔جیساکہ
ای میل یوزر کا نام جو کسی اور کو نہیں مل سکت
یہ سمبل ڈومین سے شخص کے نام کوعلیحدہ کر دیتا @
اس سے مراد ہوسٹ کمپیوٹر ہے جہاں پر ای میل سٹور ہوتی ہے hotmail.com
یوزر نیم اور پاس ورڈ میں فرق
یوزر نیم یوزر نیم پرسن کے اکاونٹ کا ہوتا ہے ۔یہ اصلی یا نک نیم ہوسکتا ہے ۔یوزر کا نام ایک یونیک نام ہوتا ہے جو کہ یوزر ای میل اکاونٹ بناتے وقت منتحب کرتا ہے ۔یہ ای میل ایڈریس کا پہلا حصہ ہوتا ہے ۔
پاس ورڈ پاس ورڈ ایک پوشیدہ کوڈ ہوتا ہے جوکہ الفاظ ،اعداد یا الفاظ اور اعداد کا مجموعہ ہوتا ہے جوکہ میل کو کھولنے کے لیے سسٹم پر کی بورڈ کی مدد سے ٹاٸپ کیا جاتا ہے ۔پاس ورڈ آپ کے اکاونٹ کو غیر ضروری لوگوں سے بچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔صرف وہ لوگ جن کو پاسورڈ کا پتا ہوتا ہے آپ کے اکاونٹ کو کھول سکتے ہیں ۔ان لوگوں کو آتھوراٸیزڈ پرسنز کہتے ہیں۔ایک یوزر اپنی سالگرہ ،مشغلہ،پسندیدہ خوراک ،اپنا پسندیدہ کلر یا کوٸی بھی یاد رکھنے والی چیز کو پاس ورڈ کے طور پر استعمال کرسکتا ہے ۔
ای میل اکاونٹ میں ساٸن ان کرنا
ای میل اکاونٹ کو استعمال کرنے سے پہلے ساٸن ان کرنا پڑتا ہے ۔ای میل اکاونٹ میں ساٸن ان کرنےکے لیے درج ذیل اقدام کو فالو کریں ۔
ٹاٸپ کرکےونڈوز ہاٹ میل کی سکرین کو کھولیں ۔ www.hotmail.com
ونڈوز آٸی۔ڈی ٹیکسٹ باکس میں ای۔میل ایڈریس ٹاٸپ کریں۔
پاس ورڈ ٹیکسٹ باکس میں اپنا پاس ورڈ ٹاٸپ کریں ۔ساٸن ان بٹن پر کلک کریں ۔
ساٸن ان کا بٹن دبانے کے بعد آپ کا ای۔میل ایڈریس اور پاسورڈ چیک کرے گا ۔اگر دونوں صحیح ہیں تو یہ آپ کا ای۔میل اکاونٹ کھول دے گا ۔اب آپ اپنی میلز کو چیک کر سکتے ہیں ،نٸی میلز لکھ سکتے ہیں اور کسی (یوزر ) کو بھی جس کا ای۔میل اکاٶنٹ بنا ہوا ہے ای۔میلز بھیج سکتے ہیں۔
ای میل پیغام کے حصے
ای۔میل اکاٶنٹ والا شخص منٹوں میں ای۔میل پیغام بھیج اور وصول کر سکتا ہے ۔ای۔میل پیغام کے مختلف حصے نیچے دیے گٸے ہیں۔
To
اس لاٸن میں یوزر اُس شخص کا ای۔میل ایڈریس لکھتا ہے۔جو ای۔میل وصول کرے گا ۔مخصوص کیے گٸے شخص کو پیغام بھیج دیں ۔اس آپشن کے ساتھ ہم کومے کی مدد سے علیحدہ کرکے بہت سے ایڈریسز اینٹر کر سکتے ہیں ۔
Cc
اس کا مطلب ہے کاربن کاپی۔ ایک کاربن کاپی اُسی پیغام کی ہوبہو دوسرے شخص کو بھیج دیتی ہے ۔یہ فیچر اُس وقت فاٸدہ مند ہوتا ہے جب یوزر ایک ہی وقت میں بہت سے لوگوں کو ایک ہی ای۔میل بھیجنا چاہتا ہو۔
Bcc
اس کا مطلب ہے بلاٸنڈ کاربن کاپی ۔یہ بھی (سی سی ) فیچر کی طرح ہوتا ہے لیکن اس میں وہی پیغام کسی دوسرے شخص کو بھی بھیجا جاتا ہے اور کوٸی بھی دوسرا شخص یہ نہیں جانتا کہ کسی نے یہ پیغام وصول کر لیا ہے ۔
Subject
یہ اُس پیغام کی چھوٹی سی وضاحت ہوتی ہے جسے آپ بھیجنا چاہتے ہیں ۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ میل کس پیغام کے بارے میں ہے یوزر اس لاٸن کو خالی چھوڑ سکتا ہے لیکن اکثر لوگ بغیر سبجیکٹ والی اور وضاحت نہ کردہ لاٸنز والی ای۔میلز نہیں پڑھتے ۔
Attach Files
یوزر اٹیچ بٹن پر کلک کرکے فاٸلوں اور تصویروں کو ای۔میل کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔جوڑی ہوٸی فاٸلیں وہ فاٸلیں ہوتی ہیں جوکہ ای۔میل پیغام کے ساتھ بھیجی جاسکتیں ہیں۔جوڑی ہوٸی فاٸل تصویر ،فلم یا ڈاکیومنٹ ہو سکتی ہیں ۔
