سلاد کی ترکیب
اجزا
سلاد کے پتے 150 گرام
سیب درمیانے ساٸز کا 1 عدد
کیلے دو عدد
کینو 1 عدد
کھجور 50 گرام
لیموں 2 عدد
میوہ 25 گرام
ناریل 20 گرام
ٹماٹر 50 گرام
ترکیب
کھجوروں کی گٹھلیاں نکالیں اور کھجوریں باریک باریک کُتر لیں ۔ناریل بھی باریک کاٹ لیں ۔میوہ صاف کرلیں ۔کینو چھیل کر پھانکیں الگ کر لیں ۔گاجریں چھیل کر گول گول قتلوں میں کاٹ لیں ۔ٹماٹر بھی گول گول ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔سیب چھیل کر لمبی لمبی قاشیں بنالیں ۔کیلے چھیل کر باریک گول کاٹ لیں ۔اس کے بعد ایک ڈش میں سلاد کے پتے سجا کر پھیلاٸیں اور ان کے اوپر تمام اجزا سجا کر لگاٸیں ۔پھر ان پر پسا ہوا ناریل اور میوہ چھڑک دیں اردگرد کیلے کے ٹکڑے سجاوٹ کے ساتھ لگاٸیں ۔اس کے بعد لیموں کے چار چار ٹکڑے کریں اور درمیان میں سجا دیں ۔فروٹ سلاد تیار ہے ۔۔
اجزا
اخروٹ 4عدد
پیاز 125 گرام
کشمش 50 گرام
سلاد کے کےتے 1 گھٹی
مولی 1عدد
چقندر 75 گرام
ٹماٹر 125 گرام
لیموں دو عدد
ترکیب
اخروٹ توڑ کر گریاں نکالیں ۔پیاز چھیل کر لچھے دار کاٹ لیں ۔مولی چھیل کر دو انچ لمباٸی رُخ کاٹ لیں ۔سلاد کے پتے مرضی کے مطابق کاٹ لیں ۔کشمش دھو کر صاف کر کرلیں ۔ہر لیموں کے چار چار ٹکڑے کر لیں ۔چقندر اور ٹماٹروں کو گول گول ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔یہ تمام اجزا تیار کر لیں ایک ڈش میں سب سے پہلے سلاد کے پتے اس طرح سجاٸیں کہ سلاد کے پتے ڈش کے اطراف سے باہر کو نکلے ہوٸے ہوں ۔ان کے اوپر ترتیب کے ساتھ مولی اور چقندر کے ٹکڑے لگاٸیں ۔ان سےآگے پیاز اور ٹماٹر کے ٹکڑے لگاٸیں ۔اوپر اخروٹ کی گریاں اور کشمش ڈال کر لیموں کے ٹکڑے سجا دیں ۔سلاد کی ڈش تیار ہے۔
اجزا
مولی ایک عدد
لیموں دو عدد
پودینہ چند پتے
پیاز 150 گرام
سیب 100 گرام
ٹماٹر 125 گرام
سلاد کے پتے 1 گھٹی
بند گوبھی 75 گرام
سرُخ گاجریں 100گرام
ترکیب
سیب چھیل کر اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔پودینہ دھو کر صاف کر لیں ۔اور پتے کاٹ لیں ۔ٹماٹروں کو گول ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ لیموں کے چار چار ٹکڑے کر لیں ۔پیاز چھیل کر لچھے دار کاٹ لیں ۔بند گوبھی کے پتے باریک کُتر لیں سلاد کے پتے بھی باریک کُتر لیں۔ پھر ایک بڑی اور کھلی پلیٹ میں سلاد اور بند گوبھی کے پتے پھیلا کر سجاٸیں ۔ان کے اوپر ایک طرف گاجروں کے ٹکڑے ترتیب کے ساتھ رکھیں ان کے آگے کی طرف لچھے دار پیاز رکھ دیں ۔اس کے ساتھ مولی اور ٹماٹروں کے ٹکڑے رکھیں ۔اوپر گولاٸی بناتے ہوٸے سیب کے ٹکڑے رکھ کر اوپر پودینہ کے پتے چھڑک دیں ساتھ لیموں کے ٹکڑے رکھیں ۔سلاد کی بہترین ڈش تیار ہے۔
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)