دال مونگ مسور پکانے کا طریقہ
اجزا
گھی_____ 1 کپ
دال مونگ____ آدھا پاٶ
دال مسور___ آدھا پاٶ
پیاز چوپ__ 2عدد
ٹماٹر🍅____ 2عدد
ادرک (پیسٹ)__ 2چاٸے کے چمچ
لہسن( پیسٹ) _____ 2چاٸے کے چمچ
سبز مرچ____ 5سے 6 عدد
نمک_____ حسب ضرورت
سُرخ مرچ____ حسب ضرورت
ہلدی_____ آدھا چاٸے کاچمچ
زیرہ______ 1چاٸے کا چمچ
سونف_____ آدھا چاٸے کا چمچ
میتھی کے دانے_____ آدھا چاٸے کا چمچ
کلونجی_____ 1چاٸے کا چمچ
کالی مرچ_____ 1چاٸے کا چمچ
دھنیا کے خشک بیج_____ 1 چاٸے کا چمچ
سبز دھنیا _____آدھا کپ
قصوری میتھی____ 2چاٸے کے چمچ
سبز پودینے کے پتے_____ آدھا کپ
لہسن تڑکے کے لیے____ 10 سے 12جوٸے
پانی____ حسب ضرورت
پکانے کا طریقہ
دالیں اچھی طرح چُن کر پانی سے دھو لیں ۔
ایک پریشر کُکر میں 3چاٸے کے چمچ گھی، دالیں ،چوپڈ کیے ہوٸے پیاز، ادرک پیسٹ لہسن پیسٹ ڈال دیں۔
زیرہ ،سونف ،کلونجی ،کالی مرچ، میتھی کے دانے ،دھنیا کے خشک بیج، نمک ،سُرخ مرچ ،ہلدی، ڈال دیں اور ٹماٹروں کو بلینڈر میں باریک کاٹ کر ڈالیں اور آدھا کپ پانی شامل کر کے ٹماٹرگراٸنڈ کر لیں ۔
بلینڈ کیے ہوٸے ٹماٹر ڈال دیں ۔
ڈیڑھ یا دو جگ پانی ڈال کر پریشر کُکر بند کر دیں ۔
تیس سے پینتیس منٹ لگاٸیں ۔
دال کو تڑکا لگانے کا طریقہ
ایک فراٸی پین میں گھی کو گرم کر لیں ۔
گرم گھی میں لہسن کے جوٸے باریک کاٹ کر ڈال ہلکی آنچ پر لہسن کو گولڈن براٶن کر لیں اور دال میں ڈال دیں ۔
سبز مرچوں کو درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں۔
دال کو ہلکی آنچ پر 5 منٹ پکنے دیں۔
جب دال پک جاٸے توقصوری میتھی ڈال دیں۔
سب سے آخر میں سبز دھنیا اور
![]() |
| دال مونگ مسور پکاٸی ہوٸی |
سبز پودینے سے گارنش کر لیں۔
سلاد، راٸتہ ،گرم روٹی یاچاولوں کے ساتھ پیش کریں ۔
یہ بھی پڑھیں
نٸی ریسپیز
پراٹھا ریسپیز
سبزیاں ریسپیز

