معلومات بیسن اور ریسیپی
بیسن کا تعارف
چنے کے آٹا کو بیسن کہتے ہیں۔بیسن برصغیر پاک وہند کے کھانوں کا اہم جزو ہے ۔بشمول ہندوستانی ،بنگلہ دیشی ،برمی،نیپالی ،پاکستانی اور سری لنکا کے کھانوں میں استعمال ہوتا ہے ۔بیسن ہندوستانی کھانا پکانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اسے ملک بھر میں مختلف پکوانوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ۔بیسن خشک چنوں کو پیس کر تیار کیا جاتا ہے۔بیسن باورچی خانے میں عام جزو ہے ۔
غذاٸیت
بیسن پروٹین،فاٸبر،ضروری امینو ایسڈ اور کاربوہاٸیڈریٹس کا ایک اچھا ذریعہ ہے بیسن میں معدنیات اور وٹامنز بھی وافر مقدار میں پاٸے جاتے ہیں۔
بیسن میں پاٸے جانے والے غذاٸی اجزا
کاربوہاٸیڈریٹ57.8 گرام .
پروٹین 22.4 گرام .
چربی 6.69 گرام .
فاٸبر 10.8 گرام .
تواناٸی 387 .
آٸرن 4.86 ملی گرام .
کیلشیم 45 ملی گرام .
میکنیشیم 166 ملی گرام .
فاسفورس 318 ملی گرام .
سوڈیم 64 ملی گرام .
پوٹاشیم 846 ملی گرام .
پیداوار
بھارت ،ترکی،ایران ،امریکہ ،میکسیکو،میانمار ،آسڑیلیا ،پاکستان اور کینیڈا بیسن کے بڑے پروڈیوسر ہیں جن میں بھارت سرفہرست ہے ۔
بیسن کو استعمال کرنے کے فواٸد
بیسن آٸرن کا ذریعہ ہے .
بیسن آٸرن کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔جسم کے اردگرد آکسیجن لے جانے اور تواناٸی کی سطح کو برقرار رکھنے کےلیے آٸرن ضروری ہے ۔خون کی کمی یا آٸرن کی کمی خاص طور پر خواتین میں ایک عام مسٸلہ ہے ۔اپنی غذا میں بیسن شامل کرنے سے آپ آٸرن کی مقدار کو بڑھانے اور خون کی کمی کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے .
بیسن پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ایک کپ بیسن کے ساتھ آپ روزانہ کی ضروریات کا تقریباً41 فیصد پروٹین فراہم کرتا ہے اس کوٸی شک نہیں کہ سبزی خوروں یاپودوں پرمبنی غذا میں پروٹین شامل ہوتا ہے ہر فرد کےلٸے یہ پلانٹ پر مبنی پروٹین کے بہترین ذراٸع میں سے ایک ہے ۔
کولیسڑول کو کم کرتا ہے .
بیسن کا ایک فاٸدہ یہ ہے کہ یہ کولیسڑول کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔بیسن میں کولیسڑول اعلٰی فاٸبر مواد کی وجہ سے ہوتا ہے ۔فاٸبر آنتوں میں کولیسڑول کے ساتھ باندھنے میں مدد کرتا ہے اور اسے خون کے اندر جذب ہونے سے روکتا ہے ۔ہاٸی کولیسڑول کی سطح دل کی بیماری کے لیے ایک خطرہ عنصر ہے ۔اس لیے ایسی غذاٸیں کھانا جو کولیسڑول کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں دل کی صحت کے لیے فاٸدہ مند ثابت ہوسکتی ہے ۔
بلڈ ، شوگر کو کنڑول کرتا ہے .
بیسن میں فاٸبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے فاٸبر خون میں گلوکوز کے جذب کو سست کرنے میں مدد کرتا ہے ۔خون میں شکر کی سطح میں اضافے کو روکتا ہے ۔
چہرے کی چمک برقرار میں بیسن کاکردار
مہاسوں کے علاج میں مدد کرتا ہے .
بیسن میں پاٸے جانے والے زنک مہاسوں کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کوکم کر سکتے ہیں ۔اس کی ایکسفولینگ اور الکلین خصوصیات کی وجہ سے یہ نجاستوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے ۔اور چھیدوں کو صاف کرکے بریک آٶٹ یا پیمپلز کو روکتا ہے ۔
گندگی کو چہرے سے ہٹاتا ہے .
آپ کی جلد میں وقت کے ساتھ مردہ خلیات ،اضافی تیل اور گندگی جمع ہوجاتی ہے پھر جلد پر ان مردہ خلیوں کی تہوں کو ہٹانے کے لیے اپنی جلد کو فریش کرنا ضروری ہے ۔بیسن آپ کی جلد پر موجود گندگی ،دھول اور جلد کے مردہ خلیات کی تہہ کو دور کرنے اور چہرے کی رونق برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
روغنی پن کو دور کرتا ہے .
چہرے کے لیے بیسن بہترین جذب کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ تیل والی جلد کے لیے بہت اچھا کام کرتا ہے ۔جب بیسن کوچہرے کے اسکرب میں بنیادی طور پر استعمال کیا جاٸے تو بیسن جلد پر موجود اضافی تیل کو ختم کر دیتا ہے اور جلد کو طویل عرصے تک روغن پن سے پاک رکھنے میں مدد مددکرتا ہے ۔
جلد کو داغ پاک بناتا ہے .
ہندوستان میں بیسن اپنی خصوصیات کی وجہ سے جلد پر داغ دھبوں کو کم کرنے کے لیے صدیوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے لیکن اب پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی بیسن کو جلد پر لگانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔بیسن میں زنک ہوتا ہے جو سیاہ دھبوں سے لڑتا ہے اور داغ دھبوں کوکم کرتا ہے سوجن والی جلد کو سکون دیتا ہے ۔
ریسپی
بیسن کی پکوڑیوں کا سالن
![]() |
| بیسن کی پکوڑیوں کا سالن |
بیسن کی پکوڑیاں بنانے کا طریقہ
اجزا
گھی _________دو چاٸے کے چمچ
نمک________ آدھا چاٸے کا چمچ
سُرخ مرچ پاٶڈر _______آدھا چاٸے کا چمچ
ہلدی آدھا ______________چاٸے کا چمچ
دھنیا پاٶڈر _________آدھا چاٸے کا چمچ
لہسن پاٶڈر__________ آدھا چاٸے کا چمچ
بیسن__________ دو کپ
پانی _________حسب ضرورت
ادرک پاٶڈر ______آدھا چاۓ کا چمچ
بنانے کا طریقہ
کسی کُھلے برتن میں بیسن ڈال دیں پھر اس کے بعد نمک ،سُرخ مرچ پاٶڈر، ہلدی پاٶڈر ،دھنیا پاٶڈر، لہسن پاٶڈر، ادرک پاٶڈر ،گھی ڈال کر اچھے طریقے سے مکس کر لیں پھر پانی لے کر آٹے کی طرح گوندھ لیں ۔پھر اس کے بعد بیسن کے آٹے کی پکوڑیاں (دیکھاٸی گٸٕ تصویر کے مطابق بنا لیں )۔
![]() |
| بیسن کی پکوڑیاں |
پھر بیسن کی پکوڑیوں کو فریج میں بیس( 20 )منٹ کے لیے رکھ دیں ۔بیس( 20 )منٹ گزرنے کے بعد بیسن کی پکوڑیوں کو گرم گھی میں فراٸی کر لیں ۔
بیسن کی پکوڑیاں پکانے کا طریقہ
اجزا
گھی __________ایک کپ
پیاز درمیانے ساٸز کے چوپڈ کیے ہوٸے________ 2عدد
ٹماٹر درمیانے ساٸز کے______________ 2عدد
سبز مرچ_____________ 4عدد
لہسن پیسٹ__________ 2چاٸے کے چمچ
ادرک پیسٹ__________ 2چاٸے کا چمچ
نمک__________ حسب ضرورت
سُرخ مرچ پاٶڈر ___________حسب ضرورت
ہلدی پاٶڈر ___________حسب ضرورت
پانی _________حسب ضرورت
سبز دھنیا ___________حسب ضرورت
کالی مرچ پاٶڈر_________ 1چاٸے کا چمچ
سونف پاٶڈر___________آدھا چاٸے کاچمچ
زیرہ پاٶڈر____________ آدھا چاٸے کا چمچ
دھنیا پاٶڈر___________ آدھا چاٸے کا چمچ
قصوری میتھی ________آدھا چاٸے کا چمچ
اچار گوشت_________ حسب ضرورت
بیسن کی پکوڑیاں پکانے کا طریقہ
پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کر لیں جب گھی گرم ہو جاٸے چوپڈ کیے ہوٸے پیاز ڈال دیں ۔درمیانی آنچ پر براٶن ہونے تک فراٸی کریں ۔جب پیاز گولڈن براٶن ہو جاٸیں تو ایک کپ پانی ڈال دیں ۔بلینڈر میں ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔ایک کپ پانی ڈال کر ٹماٹر گراٸنڈ کر لیں ۔جب ٹماٹر اچھی طرح گراٸنڈ ہوجاٸیں تو پتیلی میں ڈال دیں اس کے بعد نمک، سُرخ مرچ پاٶڈر ،ہلدی پاٶڈر (حسب ضرورت سے کم ڈالنا ہے کیونکہ بیسن کی پکوڑیوں میں بھی نمک، سُرخ مرچ ،ہلدی شامل کی تھی) ڈال دیں۔ اور چمچ سے اچھی طرح مکس کر دیں ۔کالی مرچ پاٶڈر ،دھنیا پاٶڈر ،سونف پاٶڈر، زیرہ پاٶڈر ڈال دیں اور سبز مرچوں کو لمباٸی رُخ درمیان سے کاٹ کر اچار گوشت بھر دیں اور پتیلی میں ڈال دی ہلکی آنچ پر پانچ منٹ پکنے دیں پھر اس کے بعد ادرک پیسٹ اور لہسن پیسٹ ڈال کر چمچ ہلاٸیں اور پانی خشک ہونے دیں جب پانی خشک ہو جاٸے تو مصالحہ بھون لیں مصالحہ بھوننے کے بعد فراٸی کی ہوٸیں بیسن کی پکوڑیاں ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ سے ہلاٸیں ۔
![]() |
| مصالحہ بھوننے کے بعد ڈالی گٸی بیسن کی پکوڑیاں |
پھر ڈیڑھ گلاس پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پانچ سے دس منٹ تک پکنے دیں ۔اس کے بعد قصوری میتھی ڈال دیں سب سے آخر میں بیسن کی پکوڑیوں کا سالن سبز دھنیا سے گارنش کرکے گرم روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں ۔
![]() |
| لاجواب اور منفرد طریقے سے پکاٸی ہوٸی بیسن کی پکوڑیوں کا سالن |




