تعارف
دنیا بھر میں چنے کی درجنوں اقسام کاشت کی جاتی ہیں ۔عام طور پر امریکی اور ایرانی چنے ہندوستانی چنے سے زیادہ میٹھے ہوتے ہیں ۔کرمانشاہ چنے دنیا کے اعلی ترین معیار میں شمار ہوتے ہیں ۔
شناخت
چنے کو نخود اور حمص بھی کہتے ہیں ایک مشہور غلہ ہے سبز قسم کو بونٹ کہتے ہیں اس کی دو قسمیں ہیں جنگلی اور بستانی ۔بستانی قسم کا درخت دوفٹ اونچا ہوتا ہے اس کی ڈالی کے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر لیگریاں یعنی غلاف لگتے ہیں ان کو بھون لینے کے بعد ہولے کہتے ہیں ۔
بستانی چنا
بستانی چنا کٸی قسم کا ہوتا ہے سفید ،سُرخ سیاہ ,سبز دانہ ،بڑا،نرم وغیرہ ہوتا ہے ۔اسے کابلی چنا بھی کہتے ہیں ۔سُرخ چھوٹا ہوتا ہے ۔سیاہ متوسط ہوتا ہے۔
علاقاٸی کاشت
ہر علاقہ یا ملک اپنےملک کی آب وہوا کے مطابق چنے کاشت کرتا ہے ۔
دیسی چنا
دیسی چنا جیساکہ شمالی ہندوستان میں یا مشرقی ہندوستان میں بوٹ کے نام سے جانا جاتا ہے یہ زیادہ تر ہندوستان اور برصیغر پاک و ہند کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ ایران ،میکسیکواور ایتھوپیا میں بھی اُگاٸے جاتے ہیں ۔
دیسی کا مطلب
دیسی کا مطلب ہندی میں "ملک " یا " آباٸی " ہیں ۔دیسی چنا سیاہ ،سبزیا دھبے والے ہو سکتے ہیں ۔
سفید چنا /کابلی چنا
کابلی چنا ہلکے رنگ کے بڑے اور ایک ہموار کوٹ کےساتھ ہوتے ہیں اور بنیادی طور پر بحیرہ روم ،جنوبی یورپ،شمالی افریقہ،جنوبی امریکہ ،اور برصیغر پاک وہند میں اُگاٸے جاتے ہیں ۔
کابلی چنا کا مطلب
کابلی چنا کا ہندی میں مطلب ہے " کابل سے" یہ قسم کابل افغانستان سے آٸی تھی اور 18ویں صدی میں ہندوستان میں متعارف کرایا گیا تھا ۔
تاثیر
تاثیر کے لحاظ سے گرم خشک ہے تروتازہ ہونے کے باعث گرم وتر ہے سیاہ چنے ،سفید چنوں کی نسبت زیادہ گرم اور خشک ہوتے ہیں ۔لیکن پانی میں بھگویا ہوا چنا سرد ہوتا ہے ۔
غذاٸیت
چنا غذاٸیت کےاعتبار سے دالوں میں نمایاں درجہ رکھتا ہے ۔چنے غذاٸیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔چنوں میں پروٹین ،غذاٸی ریشہ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ پکے ہوٸے چنے میں 60فیصد پانی 9فیصد پروٹین 3فیصد چکناٸی 27فیصد کاربوہاٸیڈریٹ ہوتی ہے۔75فیصد چکناٸی غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈ پرمشتمل ہوتی ہے۔
چنے کے پتے
دنیا کے کچھ حصوں میں چنےکے پتوں کو پکی ہوٸی ہری سبزیوں کے طور پر کھایا جاتا ہے ۔خاص طور پر غذاٸی قلت کا شکار آبادیوں میں اہم غذاٸی اجزا کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں ۔جن علاقوں میں چنے کا استعمال کیا جاتا ہے وہاں بعض اوقات یہ پایا جاتا ہے۔گوبھی کے پتوں یا پالک کے پتوں کے مقابلے چنے کے پتے میں معدنی مواد کافی زیادہ ہوتا ہے۔
پیداوار
چنے کی عالمی پیداوار 2020 میں 15ملین ٹن تھی جس کی قیادت عالمی کل کے 73فیصد بھارت نے کی ہے۔اور ثانوں پیداوار کے طور پر ترکی اور پاکستان نے کی ہے ۔
چنےپکانے کے اثرات
چنوں کو کھاناپکانے میں استعمال کرنے سے کل پروٹین اور کاربوہاٸیڈریٹ کے مواد میں فرق نہیں پڑتا ہے۔چنوں کو بھگونے اورپکانے سےممکنہ طور پر پروٹین فاٸبرکمپلیکس میں کیمیاٸی ترمیم ہوتی ہے جس سے خام فاٸبر مواد میں اضافہ ہوتا ہے ۔چنے پکانے سے چربی اور معدنی مواد بھی نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے ۔وٹامنز بی ،تھامین،نیاسین اور پاٸریڈوکسین مختلف شرحوں پر کھاناپکانے سے پانی میں گھل جاتے ہیں ۔
فواٸد
چنا خون اور پت کی بیماریوں کو دور کرتا ہے جسم پیٹ اور کمر کو طاقت دیتا ہے بھوک لگاتا ہے ۔چنے کا شوربہ زورہضم اور طاقت بخش ہوتا ہے ۔سفید چنے کی نسبت کالے چنوں کا شوربہ زودہضم اور طاقت بخش ہوتا ہے ۔نزلہ ،زکام ،تلی ،جگر اور گردے کی بیماریوں میں مفید ہے۔ چنے میں چونکہ طاقت زیادہ ہوتی ہے اس لٸے ورزش کےشوقین افراد دودھ یا پانی میں بھیگے ہوٸے چنے کی دال چبا کر کافی طاقت حاصل کرتے ہیں ۔چنے کھانے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے ۔
ریسپی
اجزا
گھی________ ایک کپ
پیاز چوپڈ کیے ہوٸے__________ تین عدد
ٹماٹردرمیانے ساٸز کے _________تین عدد
سبز مرچ__________ پانچ عدد
ادرک پیسٹ _________تین چاٸے کے چمچ
لہسن پیسٹ ________دو چاٸےکے چمچ
سفید چنے_________ ایک پیالی
نمک___________حسب ذاٸقہ
کالی مرچ پاٶڈر _______ایک چاٸے کا چمچ
زیرہ پاٶڈر_________ ایک چاٸے کا چمچ
میٹھا سوڈا__________ تین چُٹکی
سونف پاٶڈر ________آدھا چاٸے کا چمچ
دھنیا پاٶڈر_________ ایک چاٸے کا چمچ
کلونجی دانے_________ آدھا چاٸے کا چمچ
میتھی دانے________ آدھا چاٸے کا چمچ
سُرخ مرچ پاٶڈر ________حسب ضرورت
ہلدی پاٶڈر_________ حسب ضرورت
اچار گوشت________ حسب ضرورت
پانی حسب________ ضرورت
سبز دھنیا_______ حسب ضرورت
سالن پکانےکا طریقہ
سفید چنے کسی کھلے برتن میں ڈال لیں ۔سفید چنے اچھی طرح چُن لیں تاکہ سفید چنوں میں کوٸی کنکر نہ رہ جاٸے اب پانی ڈال کر سفید چنوں کو اچھی طرح دھو لیں پھر پانی میں بھگو دیں ۔سفید[1] چنے اگر کم وقت کے لیے بھگونے ہیں تو چارگھنٹے سے کم نہ بھگویں لیکن سفید چنوں کو ایک رات کے لیے بھگونا بہتر ہوگا ۔اگر سفید چنے رات کو بھگو کر رکھ دیں پھراس کو پکاٸیں تو توزیادہ بہتر پکیں گے ۔
پریشر کُکر میں ایک کپ گھی ڈال دیں اور چولہے کی آنچ درمیانی کر لیں اب درمیانی آنچ پر گھی کو گرم کر لیں جب گھی گرم ہو جاٸے تو چوپڈ کیے ہوٸے پیاز ڈال دیں اور چمچ سے ہلاٸیں تاکہ گھی میں اچھی طرح پیاز براٶن ہوجاٸیں جب تک پیاز براٶن ہو رہے ہیں تب تک ٹماٹروں کا جوس بنا لیتے ہیں تین عدد درمیانے ساٸز کے ٹماٹر لیں ٹماٹروں کو پانی سے اچھی طرح دھو لیں اب ٹماٹروں کو باریک کاٹ کر بلینڈر میں ڈال دیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر ٹماٹروں کو گراٸنڈ کر لیں ۔جب پیاز گولڈن براٶن ہو جاٸیں
ایک کپ پانی ڈال دیں پھرٹماٹروں کا جوس ڈال دیں اور چمچ سے ہلاٸیں اب سلِ بٹہ میں کلونجی دانے اور میتھی دانے ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور ڈال دیں ۔اور چمچ سے ہلاٸیں ادرک پیسٹ اور لہسن پیسٹ ڈال کر چمچ سے ہلاٸیں ۔اب کالی مرچ پاٶڈر ،زیرہ پاٶڈر ،دھنیا پاٶڈر، سونف پاٶڈر ڈال کر چمچ سے ہلاٸیں پھر اس کے بعدنمک ،سُرخ مرچ پاٶڈر ،ہلدی پاٶڈر ڈال کر دو سے تین مرتبہ چمچ ہلاٸیں جب پانی خشک ہو جاٸے گھی نظر آنے لگ جاٸے تو مصالحہ بھون لیں
جب مصالحہ بھون لیں تو سفید چنے ڈال دیں جس پانی میں سفید چنے بھگوٸے تھے وہ پانی بھی ڈال دیں
اگرپانی تھوڑا ہے تو ایک جگ پانی اور ڈال دیں میٹھا سوڈا ڈال کر پریشر کُکر بند کردیں اور تیس سے چالیس منٹ لگواٸیں ۔پریشر کُکر کھولنے کے بعد سفید چنے کے سالن میں اچار گوشت اور سبز مرچ لمباٸی رُخ کاٹ کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لیے دم لگا دیں ۔سب سے آخر میں سبز دھنیا باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔سفید چنے کا سالن تیار ہے گرم روٹی نان یا یاچاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
یہ بھی پڑھیں
![]() |
| گولڈن براٶن کیے ہوٸے پیاز |
ایک کپ پانی ڈال دیں پھرٹماٹروں کا جوس ڈال دیں اور چمچ سے ہلاٸیں اب سلِ بٹہ میں کلونجی دانے اور میتھی دانے ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور ڈال دیں ۔اور چمچ سے ہلاٸیں ادرک پیسٹ اور لہسن پیسٹ ڈال کر چمچ سے ہلاٸیں ۔اب کالی مرچ پاٶڈر ،زیرہ پاٶڈر ،دھنیا پاٶڈر، سونف پاٶڈر ڈال کر چمچ سے ہلاٸیں پھر اس کے بعدنمک ،سُرخ مرچ پاٶڈر ،ہلدی پاٶڈر ڈال کر دو سے تین مرتبہ چمچ ہلاٸیں جب پانی خشک ہو جاٸے گھی نظر آنے لگ جاٸے تو مصالحہ بھون لیں
![]() |
| سفید چنے کے سالن کےلیے بنایا گیا مصالحہ |
جب مصالحہ بھون لیں تو سفید چنے ڈال دیں جس پانی میں سفید چنے بھگوٸے تھے وہ پانی بھی ڈال دیں
![]() |
| مصالحے میں ڈالے ہوٸے سفید چنے |
اگرپانی تھوڑا ہے تو ایک جگ پانی اور ڈال دیں میٹھا سوڈا ڈال کر پریشر کُکر بند کردیں اور تیس سے چالیس منٹ لگواٸیں ۔پریشر کُکر کھولنے کے بعد سفید چنے کے سالن میں اچار گوشت اور سبز مرچ لمباٸی رُخ کاٹ کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لیے دم لگا دیں ۔سب سے آخر میں سبز دھنیا باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔سفید چنے کا سالن تیار ہے گرم روٹی نان یا یاچاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
![]() |
| سفید چنے کا منفرد اور لاجواب سالن |





