سینڈوچ
سینڈوچ کا تعارف
سینڈوچ ایک ایسا کھانا ہی جو عام طور پر سبزیوں ،کٹے ہوٸے پنیر یا گوشت پر مشتمل ہوتا ہے ۔
سینڈوچ کی تعریف
اکیسویں صدی میں سینڈوچ کی درست تعریف پر کافی بحث ہوٸی ہے برطانیہ میں برٹش سینڈوچ ایسوسی ایشن نے سینڈوچ کی تعریف کوٸی بھی قسم کی روٹی جس میں سبزیوں اور گوشت کو ٹھنڈا کرکے بھرنا ہے ۔
وقت
سینڈوچ ویسے تو کس بھی وقت کھایا جاسکتا ہے لیکن دوپہر کے کھانے میں سینڈوچ زیادہ کھایا جاتا ہے ۔بچےسکول لنچ میں سینڈوچ کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں اور بڑے پکنک پر جاتے ہوٸے سینڈوچ کو کھانے کے طور پر ساتھ لے جاتے ہیں ۔
استعمال
روٹی یا بریڈ سادہ ہوسکتی ہے یا اس کے ذاٸقے اور ساخت کو بڑھانے کے لیےاسے مصالحہ جات جیسے مایونیز یا کیچپ کو ڈال کر استعمال کیاجاتاہے ۔گھر میں تیار ہونے کے ساتھ ساتھ سینڈوچ مارکیٹ میں بھی مختلف ریٹس پر دستیاب ہوتے ہیں ۔
سینڈوچ ریسپی
انڈے والا سینڈوچ
اجزا
(انڈے (دوعدد
(گھی /تیل (حسب ضرورت
(ڈبل روٹی (چار سلاٸس
(پیاز باریک کٹا ہوا (ایک عدد
(ٹماٹر باریک کٹا ہوا (دو عدد
(سبز مرچ باریک کٹی ہوٸی( ایک عدد
(سبز دھنیا (باریک کٹا ہوا
(نمک( حسب ذاٸقہ
(سرخ مرچ (حسب ضرورت
(مایونیز (حسب ضرورت
ترکیب
،ایک ڈش میں انڈے، آدھا پیاز ٹماٹر ،سبز مرچ ،سبز دھنیا، نمک اور سرخ
مرچ ڈال کر اچھے سے مکس کر لیں اب ایک پین میں گھی یا تیل کو گرم کر لیں اب اس میں انڈے ڈال کر فراٸی کر لیں جب انڈے فراٸی ہو جاٸیں تو ان انڈوں کو ایک پلیٹ میں ڈال کر رکھ دیں ۔کیونکہ اب ہم سینڈوچ بناتے ہیں ۔سینڈوچ بنانے کے لیے ہمیں سب سے پہلے چاہیے ڈبل روٹی ۔اب ہم ڈبل روٹی کے اوپر لگاتے ہیں مایونیز کی تہہ۔اب اس کے بعد ایک ڈش میں ٹماٹر، پیاز سبز مرچ، نمک اور مایونیز لگا کر مکس کر لیتے ہیں
اب اس مکسچر کو ڈبل روٹی پر لگاتے ہیں
-اور اُس کے اوپر انڈے رکھ دیتے ہیں
اور اب پھر اس پر لگا لیں مایونیز ۔
مایونیز لگانے کے بعد اس پر ایک اور ڈبل روٹی رکھ دیں ۔اب چھری سے درمیان سے کاٹ لیں ۔بن گیا سینڈوچ گرم چاٸے کے ساتھ پیش کریں ٠
مزید دیکھیے
نٸی ریسپیز





