معلومات کدو اور دال کدو ریسپی
تعارف
کدو بطور سبزی مشہور ہے کدو سفید تازہ اور نازک ونرم بہتر ہوتا ہے ۔کدو نہ زیادہ بڑا ہو۔اور نہ زیادہ چھوٹا ۔درمیانہ اور متوسط کدو ہر لحاظ سے اچھا ہوتا ہے رنگ باہر سے سبز اور اندر سے سفید ہوتا ہے ۔اس کا ذاٸقہ پھیکا ہے میدانی علاقوں میں عام کاشت کیا جاتا ہے اور آسانی سے دستیاب ہے ۔کدو شمالی امریکہ (شمال مشرق میکسیکو اور جنوبی ریاستہاٸے متحدہ )سے تعلق رکھنے والے سی پیپو کدو سب سے قدیم پودوں میں سے ایک ہیں جو 5,500سے7,000قبل مسیح تک استعمال ہوتے رہے ہیں ۔آج کل متنوع انواع کے کدو بڑے پیمانے پر کھانے کے ساتھ ساتھ جمالیاتی اور تفریحی مقاصد کے لیے بھی اُگاٸے جاتے ہیں ۔ کدو انٹارکٹیکا کے علاوہ ہر براعظم پر پوری دنیا میں میں اُگاٸے جاتے ہیں ۔
مزاج
کدو کا مزاج سرد درجہ دوم اور تر درجہ دوم ہے ۔
شناخت
کدو کے پھل نباتاتی بیری کی ایک قسم ہیں جیسے پیپو کے نام سے جانا جاتا ہے ۔عام طور پر کدو کی تعریف کرنے کے لیے استعمال ہونے والی خصوصیات میں ہموار اور ہلکی جلداور گہرا پیلا سے نارنجی رنگ شامل ہے ۔کدو سفید ،سبز اور دیگر رنگوں میں بھی موجود ہیں ۔بڑے کدو بڑے پیمانے پر ایک ٹن سے زیادہ ہوسکتے ہیں ۔کوبیٹا میکسیما کی سب سے بڑی کھیتی اکثر 34 کلو گرام (75 پونڈ )سے زیادہ وزن تک پہنچتی ہے ۔موجودہ ریکارڈ وزن 1226 کلوگرام (2,703)سے زیادہ ہے ۔
کدو کے بیج کی شناخت
کدو کے بیج کو پیپیٹر کے نام سے جانا جاتا ہے جو کدو یا اسکواش کی دیگر اقسام کا خوردنی بیج ہے ۔کدو کا بیج عام طور پر چپٹا اور غیر متناسب بیضوی ہوتا ہے ۔اس کا رنگ ہلکا سبز اور اس میں سفید بیرونی ہل ہوتا ہے ۔
کدو کےبیج میں غذاٸیت
کدو کے بیج غذاٸیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔کدو کے بیجوں میں پروٹین ،غذاٸی ریشوں اور دیگر غذاٸی اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
کدو کی اقسام
کدو کی بہت سی قسمیں ہیں ۔
پاٸی کدو
وشال کدو
جیک اولالٹین
سفید کدو
چھوٹے کدو
پاٸی کدو
کدو کی یہ قسم چھوٹی اور میٹھی قسم ہے ۔
وشال کدو
زیادہ ترمقابلوں کے لیے اُگایا جاتا ہے تکنیکی طور پر کھانے کے قابل ہوتا ہے لیکن چھوٹے کدو سے کم ذاٸقہ دار ہوتا ہے ۔
جیک اولالٹین
کدو کی یہ بڑی قسم ہے جو نقش ونگار کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔
سفید کدو
سفید کدو سجاوٹ کے لیےاستعمال ہوتے ہیں ۔لیکن پکاٸے بھی جاسکتے ہیں ۔
چھوٹے کدو
چھوٹے کدو سجاوٹ کے لیےاستعمال کیے جاتے ہیں لیکن کھانے کے قابل بھی ہوتے ہیں ۔
غذاٸیت
کدو ایک ناقابل یقین حد تک غذاٸیت سے بھرپور غذا ہے ۔یعنی اس میں وٹامنز ،معدنیات اور نسبتاً کم کیلوریز ہوتی ہیں ۔(غذاٸی اجزا کا ٹیبل )
کیلوریز 137
چربی 7 گرام
فاٸبر 7 گرام
پروٹین 3 گرام
کاربوہاٸیڈریٹ 19 گرام
کدو میں موجود وٹامن اے دراصل وٹامن اے کےپیش خیمہ بیٹا کیروٹین اور انفا کیروٹین کی شکل میں موجود ہوتا ہے ۔
پیداوار
کدو کی 2020 میں عالمی پیداوار 28 ملین ٹن تھی جس میں چین کا کل حصہ 27فیصد تھا ۔امریکہ ،یوکرین اور روس ہر ایک نے تقریباً ایک ایک ملین ٹن کدو کی پیداوار کی تھی ۔میکسیکو ،انڈونیشیا ،اٹلی ،کیوبا اور ترکی ٹاپ 10 میں شامل ہیں ۔
کدو کے استعمالات
کدو کی بیل کے زیادہ تر حصے کھانے کے قابل ہوتے ہیں ۔بشمول گوشت دار خول ،بیج،پتے اور پھول ۔جب کدو پک جاٸے تو کدو کو بال کر ،بھون کر یا سالن بناکر کھایا جاتا ہے ۔
کدو کا خول اور گوشت
شمالی امریکہ میں کدو موسم خزاں کی روایتی فصل کا حصہ ہے جو میش کرکے کھایا جاتا ہے ۔
کدو کا پھول
کدو کا پھول پودے کے خودرنی حصوں میں سے ایک ہے ۔جنوب مغربی ریاستہاٸے متحدہ اور میکسیکو میں کدو اور اسکواٸش کے پھول وسیع پیمانے پر مقبول اور دستیاب کھانوں میں شامل ہیں ۔کدو کے پھولوں کو برتنوں کو سجانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
کدو کے بیج
کدو کے بیجوں میں کاربوہاٸیڈریٹ کم ہوتی ہے لیکن چکناٸی زیادہ ہوتی ہے یہ ان لوگوں کے لیے ایک مثالی کھانا ہے جو کم کاربوہاٸیڈریٹ یا پودوں پر مبنی غذا کو کھانا پسند کرتے ہیں ۔
کدو کے پتے
زیمبیا میں کدو کے پتے بھی کھاٸے جاتے ہیں جہاں انھیں چبوابوا کہا جاتا ہے اور اسے اُبال کر مونگ پھلی کے پیسٹ کے ساتھ ساٸیڈ ڈش کے طور پر کھاتے ہیں ۔
کدو کے طبعی فواٸد وخواص
جو لوگ کدو کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں ان میں قوتِ مدافعت زیادہ پیدا ہوجاتی ہے ۔
کدو کا روغن خشکی دور کرکے بےخوابی کو دور کرتا ہے اور پُر سکون نیند لاتا ہے ۔
کدو کا راٸتہ تیار کیا جاتا ہے جو حرارت جگر اور اسہال کو بہت منافع ہوتا ہے ۔
بیجوں کا شیرہ بناکر پینے سے پیاس اور گرمیکی شدت سے بچاٶ کراتا ہے ۔
کچا کدو معدہ آنتو کو مُضر ہے ۔سرد مزاج والے اشخاص کو بھی مضر ہے۔
ریسیپی
دال کدو بنانے کا طریقہ
اجزا
گھی یاتیل ______حسب ضرورت
دال چنا _______ایک پیالی
![]() |
| دال چنا |
کدو _______آدھا کلو
ٹماٹر _________دوعدد باریک کٹے ہوٸے
![]() |
| ٹماٹر کٹا ہوا |
پیاز __________دوعددباریک کٹے ہوٸے
![]() |
| پیاز باریک کٹا ہوا |
سبز مرچ _________تین عدد
خشک دھنیا_____ ایک چاٸے کا چمچ
زیرہ ______ایک چاٸے کا چمچ
سبز دھنیا ______حسب ضرورت
لہسن ______ ایک چمچ کٹا ہوا
![]() |
| لہسن کے جوٸے |
ادرک_______ کٹا ہوا ایک چمچ
نمک _______حسب ضرورت
سُرخ مرچ________ حسب ذاٸقہ
ہلدی__________ آدھاچاٸے کا چمچ
پانی_________ حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ
دال کو اچھی طرح چُن کر آدھا گھنٹہ پانی میں بھگو دیں ۔کدو کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
![]() |
| کدو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا |
کدو کو کاٹنے کے بعد پانی سے اچھی طرح دھو لیں ۔پیاز کو باریک کاٹ لیں ۔ٹماٹراور سبز مرچ کو پانی سے اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں۔ اب پریشر کُکر میں گھی یا تیل ڈال دیں اس کے بعد اب پریشر کُکر میں ٹماٹر ،پیاز ،سبز مرچ ڈال دیں سل بٹہ میں ادرک اور لہسن چھیل کر ڈال دیں اور اچھی طرح پیس کر پریشر کُکر میں ڈال دیں اب نمک، سُرخ مرچ، ہلدی ڈال دیں پھر اسکے بعد دال چنا اور کدو ڈال دیں ۔کدو ڈالنے کے بعد تین گلاس پانی شامل کردیں ۔اب پریشر کُکر کو بند کر دیں بیس سے پچیس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں ۔بیس سے پچیس منٹ کے بعد پریشر کُکر کو کھول لیں سارا پانی جذب ہوگا ہو تو اس میں زیرہ، خشک دھنیا ،سبز دھنیا اور ایک سبز مرچ ڈال کر پانچ منٹ کے لیے ڈھک دیں پانچ منٹ بعد ہماری سبزی تیار ہے گرم روٹی کے ساتھ کھاٸیں۔






