معلومات پراٹھا اور ریسپی نمکین پراٹھا
تعارف
پراٹھا نے ہندوستان میں لوگوں کے دلوں اور پلیٹوں میں نرم جگہ پاٸی ہے ۔تاہم پراٹھے میں کیلوریز کی تعداد سے آگاہ ہونا ضروری ہے پراٹھا غذاٸیت کا بھی ذریعہ ہے ۔پراٹھے اندازے ،حصےکےساٸز ،کھانا پکانے کے طریقے اور ترکیب کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں ۔
غذاٸیت
گندم کےآٹے کے پراٹھے اہم غذاٸی اجزا فراہم کرتے ہیں ۔جیسے وٹامنز جو تواناٸی اور اعصابی نظام کے کام کے لیے اہم ہیں ان میں آٸرن ،میگنیشیم اور فاسفورس جیسے معدنیات زیادہ کھانے کو روکنے اور وزن کے انتظام میں مدد کرتے ہیں ۔
غذاٸی اجزا
فاٸبر
پروٹین
وٹامنز اور معدنیات
کاربوہاٸیڈریٹس
فاٸبر
گندم کے پراٹھے میں غذاٸی ریشہ زیادہ ہوتا ہے جو ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے ۔خون میں شوگر کی سطح کو کنڑول کرتا ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس فراہم کرتاہے ۔فاٸبر آنتوں کی صحت کو بھی فروغ دیتا ہے ۔
پروٹین
پروٹین پورے گندم کے آٹے میں پایاجاتا ہے اور ٹشو کی مرمت ،پٹھوں کی نشوونما اور جسم کی مجموعی دیکھ بھال کے لیے ضروری ہے۔
وٹامنز اور معدنیات
پراٹھے میں وٹامنز بی (بی1،بی2،بی3 اور بی 6) ہوتے ہیں ۔جو تواناٸی فراہم کرتے ہیں ۔پراٹھے میں معدنیات جیسے آٸرن اور میگنیشیم ہوتے ہیں جو صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہیں ۔اور جسم کے مختلف افعال میں معاون ہوتے ہیں ۔
کاربوہاٸیڈریٹس
پراٹھے بنیادی طور پر گندم کے آٹے سے بناٸے جاتےہیں اور گندم کاربوہاٸیڈریٹس کا بہت بڑا ذریعہ ہے اور کاربوہاٸیڈریٹس جسم کے لیے تواناٸی کا بنیادی ذریعہ ہے ۔اور مختلف جسمانی سرگرمیوں میں مدد کرتا ہے ۔
پراٹھے کے صحت پر فواٸد
جب پراٹھے اعتدالاور متوازن غذا کے حصے کے طور پر کھاٸےجاٸیں تو پراٹھے مختلف قسم کے صحت پر فواٸد فراہم کرسکتے ہیں ۔پراٹھے کی صحت کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ کیسے تیار کیے جاتے ہیں اور کون سے اجزا استعمال کیے جاتے ہیں ۔پراٹھے کے کچھ صحت سے متعلق فواٸد درج ذیل ہیں ۔
پراٹھے تواناٸی کا ذریعہ ہیں
پراٹھے بنانے کے لیے استعمال ہونے والے آٹے میں پیچیدہ کاربوہاٸیڈریٹ ہوتے ہیں ۔یہ کاربوہاٸیڈریٹ جسم کی تواناٸی کا بنیادی ذریعہ ہیں ۔روزمرہ سرگرمیوں کوتیز کرنے میں مدگارثابت ہوتے ہیں اور بنیادی کوم برقرار رکھنےمیں مدد کرے ہیں۔
غذاٸی ریشہ
گندم کے پراٹھے خاص طور پر غذاٸی ریشہ پر مشتمل ہوتے ہیں جو ہاضمے میں مدد کرتے ہیں اور آنتوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں ۔فاٸبر آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے اور ہاضمہ کی مجموعی صحت کو سہارا دینے میں مدد کر سکتا ہے ۔
ریسیپی
نمکین پراٹھا
اجزا
میدہ______ 1کپ
گندم کا آٹا________ 4چاٸے کے چمچ
نمک_________ حسب ذاٸقہ
کالی مرچ پاٶڈر______ آدھا چاٸے کا چمچ
دھنیا پاٶڈر_________ آدھا چاٸے کا چمچ
سونف اور زیرہ_____ پاٶڈر آدھا چاٸے کا چمچ
لہسن اور ادرک پاٶڈر_____ آدھا چاٸے کا چمچ
سُرخ مرچ_________ حسب ضرورت
ہلدی___________ 2چُٹکی
قصوری میتھی______ آدھا چاٸے کا چمچ
گھی________ حسب ضرورت
پانی________ حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ
کھلے سے برتن میں میدہ اور گندم کا آٹا ڈال کر مکس کر لیں ۔
پھر اس میں نمک ،سُرخ مرچ ،ہلدی ڈال دیں اور مکس کر لیں ۔
اس کے بعد کالی مرچ پاٶڈر ،سونف پاٶڈر، زیرہ پاٶڈر ،دھنیا پاٶڈر، لہسن اور ادرک پاٶڈر ڈال کر مکس کر لیں ۔
پھر اس کے بعد قصوری میتھی ڈال دیں ۔
پانی سے آٹا گوندھ لیں
آدھا گھنٹہ کےلیے فریج میں رکھ دیں
پکانے کا طریقہ
ایک روٹی جتنا آٹا لیں اور اُس کا پیڑا بنا لیں ۔
گرم توے پر گھی لگا کر پکا لیں ۔



