👇اجزا
آلو درمیانے ساٸز کے دو عدد
دھنیا پاوڈر 1 چاٸے کا چمچ
زیرہ پاوڈر 1چاٸے کا چمچ
اجواٸن ایک چُٹکی
سونف پاوڈر 2چُٹکی
نمک حسب ضرورت
سُرخ مرچ حسب ذاٸقہ
کالی مرچ آدھا چاٸے کا چمچ
بیسن 1 کپ
تیاری کا طریقہ 👇
آلو کو چھیل لیں کر لمباٸی رُخ (فرینچ فراٸز )کی شکل میں کاٹ لیں ۔
اس کے بعد پانی سے اچھی طرح دھو لیں ۔
ایک باٶل میں ایک کپ پانی ڈال کر آلو ڈال کر رکھ دیں ۔
ایک برتن میں بیسن ڈال دیں ۔
اس کے بعد نمک،سُرخ مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔
پھر اس میں دھنیا پاوڈر ،زیرہ پاٶڈر ،کالی مرچ پاٶڈر ،سونف پاٶڈر ،اجواٸن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔
تلنے کا طریقہ 👇👇🍟
ایک فراٸی پین میں گھی یا تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کر لیں ۔
جب گھی یا تیل گرم ہو جاٸے تو آلو کے قتلوں پر بیسن لگا کر گھی یا تیل میں ایک ایک کر کے فراٸی کر لیں ۔
یاد رہے چولہے کی آنچ درمیانی ہونی چاہیے ۔
جب فرینچ کارنگ ہلکا گولڈن ہونے لگے تو نکال لیں ۔

