میکرونی اُبالنے کے لیے اجزاء
میکرونی ایک پیالی
نمک آدھا چمچ
کوکنگ آٸل ایک چمچ
پانی ایک جگ
میکرونی اُبالنے کی ترکیب
ایک دیگچی میں پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں ۔
پھر اس میں نمک اور کوکنگ آٸل ڈال دیں ۔
جب پانی گرم ہوجاٸے تو اس میں میکرونی ڈال دیں اور چمچ سے مسلسل ہلاتے رہے تاکہ میکرونی نیچے نہ لگ جاٸے ۔
جب میکرونی اُبل جاٸیں تو کسی برتن میں نکال لیں ۔
اب ان میکرونیوں کے اوپر ایک چمچ کوکنگ آٸل ڈال کر مکس کر دیں ۔
میکرونی کو ساٸیڈ پر ڈھانپ کر رکھ دیں ۔
کیونکہ اب ہم تیار کرنے لگے ہیں میکرونیوں کے لیے مسالا
گھی یا کوکنگ آٸل آدھا کپ
ادرک پیسٹ 2چمچ
لہسن پیسٹ 1 چمچ
تازہ سبز مرچ 2عدد
پیاز دومیانے ساٸز کا چوپڈ 1عدد
ٹماٹر درمیانے ساٸز کا چوپڈ 1عدد
چکن اُبلا ہوا ایک پاٶ
کالی مرچ پاوڈر آدھا چمچ
مایونیز 2 چمچ
کیچپ 3چمچ
زیرہ پاوڈر آدھا چمچ
دھنیا پاوڈر آدھا چمچ
سونف پاوڈر آدھا چمچ
نمک حسب ضرورت
سُرخ مرچ پاٶڈر حسب ذاٸقہ
لیموں جوس 3چمچ
چکن کی یخنی 1کپ
مسالا بنانے کی ترکیب
ایک فراٸی پین میں گھی یا کوکنگ آٸل ڈال کر درمیانی آنچ پر ہلکا سا گرم کر لیں ۔پھر اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر دو سے تین منٹ چمچ ہلاٸیں پھر اس کے بعد 1 کپ یخنی ڈال دیں تین سے چار منٹ پکنے دیں پھر اس کے بعد اُبلے ہوٸے چکن سے ہڈیاں اور گوشت علیحدہ کر کے چکن کا گوشت ڈال دیں تین سے چار منٹ فراٸی کریں گے ۔پھر پیاز ڈال کر دو منٹ پکاٸیں پیاز کا رنگ تبدیل نہیں کرنا کیونکہ ہم سالن نہیں بنارہے اب اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر چمچ سے مکس کریں گے۔پھر چمچ سے دو منٹ فراٸی کریں اس کے بعد نمک اور سرخ مرچ ڈال کر مکس کر دیں اور چولہے کی آنچ ہلکی کر لیں ۔سبز مرچ درمیان سے کٹ لگاکر ڈال دیں ۔اب مایونیز اور کیچپ ڈال کر مکس کر لیں اب ہم ڈالیں گے لیموں اور لیموں ڈالنے کے بعد پھر چمچ ہلاٸیں اب ہم ڈالیں گے میکرونیاں وہ جو ہم نے اُبال کر ساٸیڈ پر رکھی تھیں ۔اس کے بعد کالی مرچ پاوڈر ،زیرہ پاوڈر ،سونف پاوڈر۔دھنیا پاوڈر ڈال کر تین سے چار منٹ کے لیے دم لگا دیں گے ۔ چلیں جی ہماری مسالا میکرونی تیار ہے ۔گرما گرم مہمانوں کو بھی پیش کریں اور خود بھی کھاٸیں ۔
پھر حاضر ہوں گے ایک نٸی اور مزیدار ریسپی کے ساتھ آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ
اللہ نگہبان
