دال چنا پکانے کا طریقہ
اجزا
گھی یا تیل__________ ایک کپ
دال چنا ______________ایک پاٶ
دال مسور___________ آدھی پیالی
پیاز______________ دو عدد
ٹماٹر___________ دو عدد
سبز مرچ__________ تین عدد
پودینہ_________ آدھی پیالی
دھنیا__________ آدھی پیالی
زیرہ__________ ایک چمچ
خشک دھنیا________ کھانے کے دو چمچ
لہسن باریک کیا ہوا_________ ایک چمچ
ادرک باریک کیا ہوا_________ ایک چمچ
کالی مرچ__________ گیارہ یا بارہ دانے
نمک_______ حسب ضرورت
سرخ مرچ________ حسب ضرورت
ہلدی__________ آدھا چمچ
سونف__________ ایک چمچ
پانی____________ حسب ضرورت
پکانے کا طریقہ
سب سے پہلے دال چنا اور دال مسور کو چنُ کر دھو کر آدھا گھنٹہ کے لیے بھگو دیں ۔اور اس کے بعد پیاز باریک کاٹ لیں ۔
![]() |
| پیاز |
اب پریشر کُکر میں گھی یا تیل ڈال کر گرم کر لیں جب گھی یا تیل گرم ہو جاٸے تو اُس میں پیاز ڈال دیں جب پیاز بھوراٶن ہو جاٸیں
![]() |
| پیاز بھوراٶن کیا ہوا |
تو ایک گلاس پانی ڈال دیں اب ٹماٹروںکو باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔
![]() |
| ٹماٹر |
ٹماٹر کو پانی میں پانچ منٹ گلنے دیں ۔ایک سل بٹہ میں ادرک لہسن زیرہ ایک چمچ خشک دھنیا سونف کالی مرچ ڈال کرپیس لیں ۔اچھی طرح پیس جانے بعد ڈال دیں ۔اب چمچ سے مکس کر دیں ۔اس کے بعد ہلدی، نمک، سُرخ مرچ ڈال کر چمچ ہلاٸیں مصالحہ بھوننے کے بعد دال ڈال دیں اور چمچ سے دو یا تین مرتبہ مکس کر لیں
![]() |
| مصالحہ بھونا ہوا |
۔دال ڈالنے کے بعد پریشر کُکر میں پانی شامل کر دیں تقریبا پریشر کُکر کو پانی سے آدھا بھر دیں ۔اور پر یشر کُکر بند کر دیں ۔چالیس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں سبز دھنیا اور پودینہ باریک باریک کاٹ لیں سبز مرچ کو بھی درمیان سے کاٹ لیں دال پکنے کے بعد اُس میں پودینہ سبز مرچ سبز دھنیا اور خشک دھنیا ڈال کر پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں پانچ منٹ بعد ہماری دال چنا تیار ہے گرم روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں ۔




