نوڈلز
نوڈلز کا تعارف
نوڈلز ایک قسم کا کھانا ہے ۔نوڈلز بہت سی ثقافتوں میں اہم غذا سمجھی جاتی ہے ۔انگریزی میں نوڈلز کا لفظ 18 ویں صدی میں جرمن لفظ سے لیا گیا ہے ۔نوڈلز بہت سی شکلوں میں بناٸے جاتے ہیں مثال کے طور پر چینی نوڈلز ،فلپاٸن نوڈلز ،کورین
نوڈلز ،ویتنامی نوڈلز وغیرہ پکوان کی اقسام
فراٸی نوڈلز
نوڈلز اُبال کر فراٸی کر کے مسالے اور نمک مرچ ڈال کر بھی کھایا جاتا ہے ۔
بیکڈ نوڈلز
اُبلے ہوٸے نوڈلز ،یا خشک نوڈلز کو دوسرے اجزا کےساتھ ملا کر بیک کیاجاتا ہے ۔
بنیادی نوڈلز
نوڈلز کو پانی یا شوربے میں پکایا جاتا ہے پھر نکال دیاجاتا ہے اور دیگر کھانے شامل کرکے کھاٸے جاتے ہیں ۔
ٹھنڈے نوڈلز
نوڈلز کو ٹھنڈا کرکے پیش کیا جاتا ہے کبھی کبھار سلاد میں بھی شامل کرکے پیش کیے جاتے ہیں ۔
فراٸیڈ نوڈلز
نوڈلز سے بنی مختلف ڈشیز جیسے گوشت ،دودھ ،انڈوں کی مصنوعات کے ساتھ تلتے ہیں ۔
نوڈلز سوپ
نوڈلز کو سوپ میں بھی شامل کوکے پیش کیا جاسکتا ہے مثال کے طور پر بیف نوڈلز سوپ ،چکن نوڈلز سوپ وغیرہ ۔
نوڈلز کی اقسام
چینی نوڈلز
چینی نوڈلز پیداوار کے علاقے ،اجزا،شکل،چوڑاٸی اور تیاری کے طریقے کے لحاظ سے بڑے پیمانے پر مختلف ہورتے ہیں ۔نوڈلز کی ایجاد چین میں ہوٸی تھی اوریہ چینی کھانوں میں اہم اور لازمی جزو ہے ۔چینی نوڈلز چین کے اندر زیادہ تر علاقاٸی کھانوں کا ایک اہم حصہ ہیں ۔چین میں آج کل 1200قسم کے نوڈلز استعمال کیے جاتے ہیں ۔چینی نوڈلز پیڑوسی مشرقی ایشیاٸی ممالک جیسے کوریا اور جاپان کے ساتھ ساتھ ویت نام،کمبوڈیااور تھاٸی لینڈ جیسے جنوب مشرقی ایشیاٸی ممالک کے کھانوں میں بھی داخل ہوچکے ہیں ۔
کورین نوڈلز
مختلف کھانے کی ڈشیز کےساتھ کوریا میں کورین نوڈلز بھی استعمال ہوتے ہیں ۔
انڈونیشین نوڈلز
انڈونیشین نوڈلز انڈونیشیاٸی کھانوں کا اہم پہلوہیں۔انڈونیشیا میں نوڈلز کھانے کی کٸی اقسام ہیں ۔ملک کا ہر علاقہ اکثر اپنی الگ الگ ترکیبیں استعمال کرتا ہے ۔
ریسپی
مسالا دار نوڈلز ریسپی  |
| مسالا دار نوڈلز |
اجزا
گھی _________تین کھانے کے چمچ
پیاز چوپڈ________ 1عدد
ٹماٹردرمیانے ساٸز___ 1عدد
سبز مرچ___________ 2عدد
لہسن( پیسٹ)________ 1 کھانے کا چمچ
ادرک( پیسٹ)________ 1 کھانے کا چمچ
کلونجی___________ آدھا کھانے کا چمچ
میتھی دانے________ آدھا کھانے کا چمچ
زیرہ______________ آدھا کھانے کا چمچ
خشک دھنیا_________ آدھا کھانے چمچ
سونف__________ آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ________ 7سے 8 دانے
نمک___________ حسب ذاٸقہ
ہلدی پاٶڈر ___________ آدھا کھانےکا چمچ
سُرخ مرچ پاٶڈر _______حسب ضرورت
چٹ پٹا نوڈلز پیکٹ_____ 1عدد
سبز دھنیا ______حسب ضرورت
پودینے کے پتے _____حسب ضرورت
پانی_________ حسب ضرورت
ترکیب
پیاز کو باریک کاٹ لیں یا چوپڈ کر لیں ۔ایک فراٸی پین میں گھی کو گرم کر لیں جب گھی گرم ہوجاٸے تو اُس میں چوپڈ کیے ہوٸے پیاز ڈال دیں اور گولڈن براٶن کرلیں ۔بلینڈر میں ٹماٹر باریک کاٹ کے ڈال لیں اور تھوڑا ساپانی بھی شامل کر کے ٹماٹر بلینڈ کر کے پیاز میں ڈال دیں اور چمچ سے مکس کرلیں ۔ادرک پیسٹ ,لہسن کا پیسٹ بھی ڈال دیں ۔1عدد سبز مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔ہلدی , نمک ,سُرخ مرچ ڈال کر چمچ سے اچھی طرح مکس کرلیں
,۔سلِ بٹہ( کونڈی ڈنڈا) میں کلونجی ,میتھی کے دانے خشک دھنیا ,زیرہ, سونف, کالی مرچ ڈال کر پیس لیں اور یہ مسالے بھی فراٸی پین میں ڈال دیں ۔اب آدھا گلاس پانی شامل کردیں چمچ سے مکس کرنے کے بعد نوڈلز ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں تاکہ نوڈلز گل جاٸیں جب پانی ختم ہوجاٸے تو نوڈلز مسالہ ڈال کر چمچ سے دو سے تین منٹ مسلسل ہلاٸیں ۔ایک سبز مرچ کولمباٸی رُخ درمیان سے کاٹ کر ڈال کر دم لگا دیں ۔آخر میں سبز دھنیا اور پودینے کے پتےپانی سے دھو کر باریک کاٹ کر گارنش کردیں مسالہ
 |
| تیار مسالا دار نوڈلز کی بناٸی گٸ تصویر |
دار نوڈلز تیار ہیں ۔ |
| مسالہ دار نوڈلز |