آلو کے پراٹھے بنانے کا طریقہ
اجزا
اُبلے آلو ______________تین سے چار عدد
پیاز چوپڈ____________ 1عدد
سبز مرچ چوپڈ_______ 2عدد
زیرہ پاٶڈر____________آدھا چاٸے کا چمچ
سونف پاٶڈر __________ آدھا چاٸے کا چمچ
کلونجی__________ آدھا چاٸے کا چمچ
دھنیا کے خشک بیج______ آدھا چمچ
کالی مرچ پاوڈر__________ آدھا چمچ
ادرک پیسٹ یا ادرک پاٶڈر_______ 1چاٸے کا چمچ
لہسن پیسٹ یا لہسن پاٶڈر______ آدھا چاٸے کا چمچ
نمک___________ حسب ِذاٸقہ
اجواٸن___________ 1چوٹکی
سُرخ مرچ پاٶڈر_________ حسب ِضرورت
گھی ___________حسبِ ضرورت
آٹا گوندھا ہوا ______حسبِ ضرورت
ہرا دھنیا_________ 2چاٸے کے چمچ
سبز پودینے کے پتے_______ 2چاٸے کے چمچ
قصوری میتھی_________ 1چاٸے کا چمچ
دھنیا پاوڈر___________ آدھا چمچ
بنانے کا طریقہ
آلوٶں کو دھو کر اُبال لیں اُبلے ہوٸے آلو چھیل کر میش کرلیں ۔اس میں پیاز چوپڈ کیے ہوٸے چوپڈ سبز مرچ ،ادرک پاٶڈر ،لہسن پاٶڈر ،کالی مرچ پاٶڈر ،زیرہ پاٶڈر ،کلونجی ،دھنیا پاٶڈر، سونف پاٶڈر ،نمک، سُرخ مرچ پاٶڈر دھنیا کے خشک بیج ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔مکس کرنے کے بعد اس میں کےسبز دھنیاپانی سے دھو کر باریک کاٹ کر ڈال دیں پھر ،پودینہ کے پتے پانی سے اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں اور ڈال دیں اس کے بعد قصوری میتھی شامل کرکےاچھی طرح مکس کرلیں اور پندر ( 15 )منٹ کےلیے فریج میں رکھ دیں تاکہ آلوٶں کا آمیزہ تھوڑا سخت ہو جاٸے ۔
پراٹھا بنانے کا طریقہ
تھوڑا سا گندم کا آٹا لیں اس کی روٹی بیل لیں پھر اُتنا ہی آٹا لیں اور دوسری روٹی بیل لیں ۔یعنی دو روٹیاں بیل لیں ۔ایک روٹی پر آلوٶں کا آمیزہ لگا کر(دی گٸی تصویر کے مطابق ) اُس پر دوسری روٹی رکھ کر کناروں سے بند کر دیں
![]() |
| گندم کی روٹی پر آلوٶں کا آمیزہ لگا ہوا |
۔گرم توے پر گھی لگا کر آلو کا پراٹھاپکا لیں ۔
![]() |
| آلو کا پراٹھا |
آلو کا پراٹھا کیچپ ،چٹنی اور گرم چاٸے کے ساتھ پیش کریں ۔


