ہوم اکنامکس کی افادیت
(SIGNIFICANCE OF HOME ECONOMICS )
![]() |
| ہوم اکنامکس کی افادیت |
ہوم اکنامکس دراصل ذراٸع و وساٸل مثلاً روپے پیسے ،تواناٸی ،غذا اور لباس کا وہ انتظام ہے ۔جس سے انفرادی اور خاندانی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔جس کے نتیجے میں دانشمندانہ انتحاب کی تربیت ملتی ہے ۔
ہوم اکنامکس کی تعلیم سے بہترین زندگی بسر کرنے کی مہارتیں حاصل ہوتی ہیں مثلاً رہاٸش ،بجٹ وبلوں کا انتظام وانصرام ،خوش اسلوبی سے مساٸل کا حل تلاش کرنا اور فیصلہ کرنا وغیرہ ۔
موجودہ دور میں گھریلو مساٸل پیچیدہ تر اور معیار زندگی بلند تر ہوگیا ہے اس لیے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہوم اکنامکس کی تعلیم سے طلبا کو وقت ،قوت اور ذراٸع وساٸل کے بہترین استعمال سے روشناس کروایا جاٸے تاکہ وہ نہ صرف اندرون خانہ بلکہ بیرون خانہ بھی سرگرمیوں اور ذمہ داریوں کو بہتر طور پر سر انجام دے سکیں ۔بچوں کی دیکھ بھال ،ان کے لیے مناسب غذا ،لباس اور تربیت میں مہارتیں حاصل کر سکیں نیز افراد خانہ اور افراد معاشرہ کے مابین خوشگوار تعلقات ،گھریلو امور کی خوش اسلوبی سے سر انجام دہی،فراٸض وحقوق کی شناخت ،انسانی و مادی ذراٸع و وساٸل کی بھرپور افادیت اور محدودیت کو مدنظر رکھتے ہوٸے خوشگوار ماحول ترتیب دے کر معاشرے کی ہر دلعزیز شخصیت بن سکیں ۔
ہوم اکنامکس کا دیگر مضامین سے تعلق
(RELATIONSHIP OF HOME ECONOMICS WITH OTHER SUBJECTS)
ہوم اکنامکس دراصل ایک پیشہ ورانہ ساٸنس ہے جس میں گھر سے وابستہ تمام حقاٸق کا غیر جانبدارانہ تجربہ کیا جاتا ہے اور مستقیل کی پیش بندی اور تجاویز بیان کی جاتی ہیں ۔ہوم اکنامکس کا آرٹس کے مضامین سے بھی گہرا تعلق ہے
درج ذیل میں ہوم اکنامکس کا دیگر مضامین سے تعلق بیان کیا گیا ہے ۔
ہوم اکنامکس اور نفسیات
(Home Economics and psychology)
بچوں کی نشوونما اور خاندانی تعلقات میں دراصل نفسیات کے مضمون کا ہی مطالعہ کیا جاتا ہے ۔جس میں بچوں کی پیداٸش ،نشوونما ،تربیت و دیکھ بھالکے اصول وقواعد بیان کیے جاتے ہیں ۔افراد کی شخصیت پر اثر انداز ہونے والے عوامل ،جسمانی ،ذہنی و معاشرتی ضروریات اور دیکھ بھال کے مساٸل پر تفصیل سے بحث کی جاتی ہے ۔ اور ان کے حل کی تجاویز مرتب کی جاتی ہیں ۔جن کو سمجھنے کے لیے افراد کی نفسیات کا مطالعہ نہایت ضروری ہے ۔یوں ہوم اکنامکس اور نفسیات کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔
ہوم اکنامکس اور معشیات
( Home Economics and Ecomonics )
ہوم اکنامکس میں بجٹ کے طریقے سکھاٸے جاتے ہیں ۔خوراک ،لباس اور دیگر گھریلو اشیا کی مناسب قیمتوں پر معیاری خریداری ر زور دیا جاتا ہے ۔آمدنی واخراجات میں توازن قاٸم کرنا سکھایا جاتا ہے ۔بچت کی اہمیت اجاگر کی جاتی ہے اور ایک صارف کی ذمہ داریاں بیان کی جاتی ہیں ۔چونکہ معشیات میں بھی روپے پیسے کے صحیح استعمال کو فوقیت دی جاتی ہے ۔اس لیے ہوم اکنامکس کا معاشیات سے بھی گہرا تعلق ہے۔
ہوم اکنامکس اور عمرانیات
(Home Economics and Sociology)
عمرانیات میں معاشروں کے طرز عمل ،عادات ورسومات ،ثقافت ،رہہن سہن اور زندگی گزارنے کےطور طریقے کا مطالعہ کیا جاتا ہے ۔جبکہ ہوم اکنامکس میں بھی افرادِ معاشرہ کی سرگرمیوں ،تعلقات اور معاشرتی زندگی کا تجزیہ کیا جاتا ہے ۔یوں عمرنیات بھی ہوم اکنامکس کا ایک لازمی جزو ہے ۔
ہوم اکنامکس اور آرٹ
(Home Economics and Art)
گھریلو آراٸش ،لباس کے انتحاب اور کھانے کی سجاوٹ میں آرٹ کے عناصر اور اصولوں سے رہنماٸی لی جاتی ہے ۔ہوم اکنامکس میں مختلف اقسام کے ہنر اور مہارتوں کی بھی ترتیب دی جاتی ہے ۔گھریلو سجاوٹ کی اشیا کی تیاری میں بھی آرٹ کے اصولوں کومدنظر رکھا جاتا ہے یوں ہوم اکنامکس اور آرٹ کا آپس میں براہ راست تعلق ہے ۔
ہوم اکنامکس اور کیمیا
(Home Economics and Chemistry )
ہوم اکنامکس کا شعبہ غذا اور غذاٸیت دراصل کیمسٹری اور باٸیو کیمسٹری سے متعلق ہے ہماری غذا مختلف غذاٸی اجزا پر مشتمل ہوتی ہے جو کیمیاٸی عناصر سے ترتیب پاتے ہیں ۔غذا جسم میں داخل ہونے کے بعد مختلف سادہ کیمیاٸی عناصر میں تبدیل ہو کر جزو بدن بنتی ہے اس کے علاوہ غذا کو محفوظ کرنے کے لیے بھی مختلف کیمیاٸی مرکبات کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
پارچہ بافی اور لباس کا نصاب بھی کیمیاٸی ریشوں اور تکمیلی عوامل میں مختلف کیمیاٸی مرکبات کے استعمال سے پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے اس لیے بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ ہوم اکنامکس اور کیمیا کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔
ہوم اکنامکس اور حیاتیات
(Home Economics and Biology)
حیاتیات کا مضمون علم حیوانات انسانی زندگی کی ابتدا ،نشوونما اور بقا سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے جبکہ ہوم اکنامکس میں بھی طالبات کو بچوں کی پیداٸش ،جسمانی نشوونما اور دیکھ بھال کے اصول و طریقوں سے روشناس کروایا جاتا ہے ۔یوں ہوم اکنامکس کا حیاتیات کے علم سے بھی گہرا تعلق ہے ۔
ہوم اکنامکس اور تعلیم آبادیات
(Home Economics and Population Education )
تعلیم آبادیات آبادی میں ہونے والے عوامل اور اثرات کی تعلیم کے بارے میں جاننے کا علم ہے ۔یہ علم ہمیں آبادی اور قدرتی وساٸل یں تعلق اور توازن کی معلومات فراہم کرتا ہےاس طرح ہوم اکنامکس بھی ہمیں ذراٸع و وساٸل کا صحیح استعمال سکھاتی ہے ۔تاکہ خاندان میں اضافے کی صورت میں اضافی ضروریات پوری کی جاسکیں ۔
ہوم اکنامکس کا اہم مقصد و تصور بھی گھریلو فلاح و بہبود ہے ۔یوں کہہ سکتے ہیں کہ ہوم اکنامکس اور تعلیم آبادیات دونوں کا مقصد دراصل وساٸل و ضروریات میں توازن قاٸم کرنا ہے ۔
ہوم اکنامکس اور ماحولیات تعیلیم
( Home Economics and Environmental )
ماحولیاتی تعلیم سے مراد ماحول کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے ملک وقوم کی ترقی میں خواتین اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔اس لیے ہوم اکنامکس اور ماحول کا گہرا تعلق ہے ۔خاتون خانہ کا اہم کام گھرکا انتظام کرنا اور افراد خانہ کی صحیح خطوط پر تربیت کرنا ہے۔ اگر وہ گھر اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیں گی تو گھر کے دیگر افراد اس کی تقلید کریں گے اس لیے ماحول کے بارے میں آگہی اور شعور پیدا کرنا ضروری ہے ۔تاکہ طلبا اور طالبات عملی زندگی میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مفید کام سرانجام دے سکیں۔
