ٹکیاں
مختلف علاقوں میں مختلف طریقوں سے مختلف اشیا سے بناٸی جاتی ہیں ۔ٹکیوں میں مختلف مسالے استعمال کیے جاتے ہیں ۔اکثر ٹکیوں کو شام کی چاٸے کے ساتھ راٸتہ یا چٹنی شامل کر کے پیش کرتے ہیں لیکن ٹکیوں کو دن میں کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے ۔ٹکیاں مختلف ہوتی ہیں جیسے آلو کی ٹکیاں،ایگ کی ٹکیاں،سبزیوں کی ٹکیاں وغیرہ۔
ایگ کی ٹکیاں
ٕ اجزا
( انڈے اُبلے ہوٸے ( تین عدد
( آلو اُبلے ہوٸے ( دوعدد
(پیاز باریک کٹا ہوا (ایک عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا
(سبز مرچیں باریک کٹی ہوٸی( تین سے چار عدد
(سُرخ مرچ (حسب ذاٸقہ
نمک(حسب ذاٸقہ
(اچار گوشت مصالحہ (ایک چمچ
(گھی /تیل( دوکپ
بیسن
ٕ اجزا
(بیسن ( ایک کپ
(پانی (حسب ضرورت
(سبز دھنیا (باریک کٹا ہوا
(سُرخ مرچ (حسب ذاٸقہ
(نمک (حسب ضرورت
( اچار گوشت مصالحہ( آدھا چمچ
(زیرہ( آدھا چمچ
ترکیب
ایگ کی ٹکیاں
انڈےاور آلو کو اچھی طرح بایک کر کے آٹا بنا لیں ۔اب اس میں سبز مرچیں ،ہرا دھنیا، پیاز ،سُرخ مرچ ،نمک ،اچار گوشت مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب گول گول ٹکیاں بنا لیں ۔اور دس منٹ کے لیے رکھ دیں ۔دس منٹ میں ہم بیسن بنا لیتے ہیں
بیسن بنانے کا طریقہ
بیسن میں پانی شامل کر کے مکس کریں ۔بیسن کو زیادہ سخت بھی نہیں بنانا اور نہ ہی زیادہ نرم بنانا ہے ۔بیسن میں پانی شامل کرنے کے بعد اس میں سُرخ مرچ،نمک،اچار گوشت مصالحہ اور سبز دھنیا ڈال کر مکس کر لیں ۔
فراٸی کرنے کا طریقہ
گھی یا تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کر لیں ۔گھی یا تیل کو گرم کرنے کے بعد اس میں ٹکیاں بیسن لگا کر فراٸی کر لیں
گرم ٹکیاں راٸتہ کے ساتھ پیش کریں ۔
مزید دیکھیے
Benefits of Eggs
