سرسوں کے ساگ کا تعارف
سرسوں کا ساگ ایک ڈش ہے جسے مسالوں کے ساتھ اُبال کر پکایا جاتا ہے سرسوں کے ساگ کی ابتدا برصیغر پک وہند کے شمال سے ہوٸی اور پورے خطے میں مقبول ہے ۔سرسوں کے ساگ کےاوپر دیسی گھی اور ساتھ مکٸ کی روٹی بہت مزیدار لگتی ہے ۔اس ڈش کو ہندی میں سرسون کا ساگ ،پنجابی میں سرہون دا ساگ ،ڈوگری میں ساریاں دا ساگ اور گجراتی میں سرسونو شاک/ساگ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔سرہون سرسوں سنسکرات کے لفظ سرسپاسے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے سرسوں ہے ۔ساگ/شاک سنسکرات زبان سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے سبزیاں یاسبزیوں کے پتے ہیں ۔ساگ مغربی بنگال اور شمالی ہندوستان کے دیگر خطوں میں بھی عام ہے جہاں سب سے عام ڈش سرسوں کا ساگ ہے (سرسوں کے پودے کے پتے )ہیں جسے مکٸ کی روٹی کے ساھ کھایا جاسکتا ہے مکٸ کی روٹی مکٸ کے آٹے سے بنی روٹی ہوتی ہے ۔پاکستان میں صوبہ پنجاب میں بھی زیادہ کھاٸی جانے والی ڈش ہے ۔صوبہ پنجاب میں سرسوں کو دیسی گھی ،مکٸ کی روٹی اور لسی کے ساتھ بہت زیادہ کھایا جاتا ہے ۔
سرسوں کا ساگ بنانے کی
ترکیباجزا
سرسوں کا ساگ تین کلو
پالک ایک کلو
تازہ میتھی آدھا کلو
سبز دھنیا
سبز مرچ سات سے آٹھ عدد
پیاز تین سے چار عدد
لہسن کے جوٸے پندرہ سے بیس عدد
ادرک دو چمچ
پانی حسب ضرورت
سُرخ مرچ حسب ذاٸقہ
نمک حسب ذاٸقہ۔
ترکیب
ایک بڑے سے برتن میں پانی گرم ہونے کے لیے رکھ دیں ۔ساگ کو کاٹ اورپانی سے اچھی طرح دھو کر اُس برتن میں ڈال دیں جس میں پانی گرم ہورہا ہے اس کے بعد پالک, سبز دھنیا اور میتھی کو باریک کاٹ کر اچھی طرح دھو کر ساگ میں تھوڑا کر کے ڈال دیں اب اس میں ایک چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ساگ کو ہلکی آنچ پر اُبلنے نے کے لیے رکھ دیں پانچ سے دس منٹ بعدساگ میں سبز مرچ، پیاز، ادرک اور لہسن باریک کاٹ کر ڈال دیں اور پھر چمچ کو اچھی طرح ہلاٸیں ۔تاکہ سارے مصالحے ساگ میں جذب ہو جاٸیں اب ساگ کو تین سے چار گھنٹے ہلکی آنچ پر اُبلنے دیں ۔یاد رہے ساگ میں پانی کم نہیں ہونا چاہیے۔اگر ساگ اُبالتے وقت پانی کم ہو جاٸے تو ساگ میں پانی کی مقدار کو پورا کرنے کے لیے پانی شامل کرلیں۔ ساگ کو تڑکا لگانے کے لیے اجزا
اجزا
گھی ایک کپ
نمک حسب ضرورت
سُرخ مرچ حسب ضرورت
پانی
لہسن کے جوٸے 12سے 15 جوٸے
ساگ کو تڑکا لگانے کا طریقہ
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر کو گرم یاں کرکےاس میں لہسن کے جوٸے ڈال دیں جب لہسن بھوراٶن ہونے لگے تو ساگ کو بلینڈ کر کے اس میں شامل کر دیں اب اس میں نمک اور سرخ مرچ شامل کر دیں اب پندرہ سے بیس بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکاٸیں ۔ ہمارا سرسوں کا گرماگرم ساگ تیار ہے گرم روٹی یا مکٸ کی روٹی کے ساتھ پیش کریں ۔
مزید دیکھیے
راٸس ریسپیز