آلو شملہ راٸس ریسپی
اجزا
(گھی (ایک کپ
(پیاز (درمیانے ساٸز کے دو عدد
(ٹماٹر (درمیانے ساٸز کے تین عدد
(سبز مرچیں (پانچ سے چھ عددباریک کٹی ہوٸی
(دہی( ایک کپ
( نمک(حسب ذاٸقہ
(ادرک (پسی ہوٸی دو چمچ
(لہسن( پسا ہوا دو چمچ
(آلو (آدھا کلو کٹے ہوٸے
(سبز شملہ (آدھا کلو کٹی ہوٸی
(چاول (دو گلاس
(پانی (حسب ضرورت
ترکیب
ایک دیگچی میں گھی کو گرم کر کے پیاز ڈال کر درمیانے آنچ پر براٶن کر لیں جب پیاز براٶن ہونے لگیں تو اس میں ایک کپ پانی شامل کر کے چمچ سے اچھی طرح ہلاٸیں۔ اب اس میں ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈال دیں اور چمچ سے ہلاٸیں دو سے تین منٹ کے بعد اس میں ادرک اور لہسن شامل کر دیں ہلکی آنچ پر پانچ منٹ پکاٸیں۔ پانچ منٹ کے بعد اس میں نمک شامل کر دیں اور چمچ سے اچھی طرح مکس کر دیں سبز مرچیں باریک باریک کاٹ کر ڈال دیں اوردہی شامل کر کے چمچ سے اچھی طرح ہلاٸیں تاکہ۔دہی مصالحے میں اچھی طرح مکس ہوجاٸے مصالحہ بھوننے تک مسلسل چمچ ہلاتے رہیں تاکہ مصالحہ نیچے نہ لگ جاٸے مصالحہ بھوننے کے بعد اس میں آلو اورسبز شملہ مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں اور چمچ سے مسلسل دو تین منٹ ہلاتے رہیں اس کے بعد اس میں چار گلاس پانی ڈال دیں اور پانچ منٹ درمیانی آنچ پر پکنے دیں اب پانی میں نمک چیک کریں اگر نمک حسب ذاٸقہ سے تھوڑا تیز ہے تو ٹھیک ورنہ حسب ذاٸقہ سے نمک کو تھوڑا تیز کرلیں ۔نمک چیک کرنے کے بعد اس میں(چاولوں کو چُن کر آدھا گھنٹہ پانی میں بھگونا ضروری ہے ) چاول ڈال دیں اور درمیانے آنچ پر پکنے دیں ۔جب چاولوں میں تھوڑی سی نمی باقی رہ جاٸے تو چاولوں کو دم پر لگادیں ۔دس منٹ بعد ہمارے آلو شملہ راٸس تیار ہیں ۔راٸتہ اور سلاد کے ساتھ پیش کریں ۔
مزید دیکھیے
راٸس ریسپیز
