مٹر
مٹر کا تعاف
مٹر سالانہ پودا ہے مٹر دنیا کے کٸی حصوں میں اُگاٸی جانے والی ٹھنڈے موسم کی فصل ہے اوسطً مٹر کا وزن 0.1 اور 0.36 کے درمیان ہوتاہے ۔مٹر کم سے کم نمی پر بھی اُگنے کے قابل ہوتے ہیں ۔لہذا یہ بہت سے علاقوں میں ایک بہترین فصل ہے مٹر کو زیادہ آبپاشی کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی قیمتی پانی کی فراہمی کا استعمال ہوتا ہے ۔
غذاٸیت
سبز مٹر میں 79فیصد پانی ،14فیصد کاربوہاٸیڈریٹس ،5فیصد پروٹین اور نہ ہونے کے برابر چکناٸی ہوتی ہے ۔سبز مٹر وٹامن" کے "کا ایک بھرپور ذریعہ ہیں ۔سبز مٹر میں غذاٸیت کی قیمت فی 100گرام اور تواناٸی 339 ہوتی ہے ۔
پیداوار
سبز مٹر کا سب سے بڑا پروڈیوسر اب تک 12.2ملین ٹن کے ساتھ چین ہے ۔اس کے بعد ہندوستان 4.8ملین ٹن ،پھر امریکہ 0.31ملین ٹن،پھر فرانس 0.23ملین ٹن ،پھر مصر 0.15ملین ٹن ہے ۔برطانیہ ،پاکستان ،الجزاٸز اور ترکی ٹاپ 10میں شامل ہیں۔
مٹر کا سوپ
مٹر کا سوپ شمالی یورپ ،وسطی یورپ کے کچھ حصوں روس،ایران ،عراق اور ہندوستان سمیت دنیا کے بہت سے دوسرے حصوں میں کھایا جاتا ہے ۔
استعمال
ہندوستان میں تازہ مٹر مختلف پکوانوں میں استعمال کیے جاتے ہیں ۔سبز مٹر کو کچا بھی کھایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ میٹھے ہوتے ہیں ۔سبز مٹر کو سالن بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔جاپان ،چین تاٸیوان اور کچھ جنوب مشرقی ایشیاٸی ممالک بشمول تھاٸی لینڈ،فلپاٸن اور ملاٸیشیا میں مٹر کو بھون کر نمکین کیا جاتا ہے اور ناشتے کےطور پر کھایا جاتا ہے ۔ ۔
ریسپی
مٹر پلاٶ
![]() |
| مٹر پلاٶ |
اجزإ
گھی ایک کپ
پیاز درمیانےساٸز کے تین عدد
ٹماٹر درمیانے ساٸز کے تین عدد
سبز مرچیں 5سے 6عدد
ادرک پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کپ
نمک حسب ذاٸقہ
چاول دو گلاس چُنے ہوٸے
مٹر آدھا کلو
پانی حسب ضرورت
ترکیب
چاولوں کو اچھی طرح چُن کر آدھےگھنٹے کے لیے بھگو دیں ۔ایک دیگچی میں گھی ڈال دیں جب گھی گرم ہو جاٸے تو پیاز ڈال کر براٶن کر لیں جب پیاز براٶن ہو جاٸیں تو اس میں آدھا گلاس پانی ڈال دیں اور چمچ سے ہلاٸیں اب ٹماٹروں کو باریک باریک کاٹ کر ڈال دیں اور چمچ سے ہلاٸیں ۔ہلکی آنچ پر پانچ منٹ ٹماٹروں کو پکنے دیں ۔پانچ منٹ بعد اس میں مٹر ، ادرک اور لہسن ڈال دیں اور چمچ سے ہلاٸیں تاکہ مٹر، ادرک اور لہسن مکس ہو جاٸیں اب نمک شامل کر کے چمچ سے مکس کردیں ۔ایک سے دو منٹ مسلسل چمچ ہلاٸیں ۔چمچ ہلانے کے بعد سبز مرچیں باریک باریک کاٹ کر شامل کر دیں سبز مرچیں شامل کرنے کے بعد دہی ڈال دیں اور چمچ سے ہلاٸیں تاکہ دہی اچھے سے مکس ہوجاٸے اب دو سے تین منٹ کے لیے ڈھانپ دیں ۔اب مصالحہ بھون لیں ۔مصالحہ بھوننے کے بعد دیگچی میں چار گلاس پانی شامل کر کے درمیانی آنچ پر پکاٸیں جب پانی گرم ہوجاٸے تو پانی میں سے نمک چیک کر لیں اگر نمک حسب ذاٸقہ سے زیادہ ہے تو ٹھیک ہے اگر کم ہے تو اور نمک شامل کر لیں اگر حسب ذاٸقہ ہے تو تب بھی نمک تھوڑا اور شامل کر لیں ۔کیونکہ چاول پکاتے وقت مصالحے میں نمک کا حسب ذاٸقہ سےتھوڑا زیادہ ہونا ضروری ہے تاکہ چاول پکنے پر چاول میں نمک حسب ذاٸقہ سے کم نہ ہو ۔اگر نمک چیک کر کرلیا ہے تو اب چاول شامل کر کے درمیانے آنچ پر پکاٸیں ۔جب چاول میں تھوڑی سی نمی باقی رہ جاٸیں تو دم پر لگا دیں ۔سات منٹ بعد ہمارا مٹر پلاٶ تیار ہے ۔گرم گرم مٹر پلاٶ راٸتہ اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
مزید دیکھیے
راٸس ریسپیز
