ٹماٹر کا تعارف
ٹماٹر کو مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے کچے یا پکے ہوٸے اور بہت سے پکوانوں چٹنیوں سلاد اورمشروبات میں استعمال ہوتا ہے ۔جب کہ ٹماٹر پھل ہے ۔ٹماٹر کےپودے کی متعدد اقسام دنیا بھر میں معتدل آب و ہوا میں بڑے پیمانے پر اُگاٸی جاتی ہیں ۔گرین ہاوٸسز سال کے تمام موسموں میں ٹماٹر کی پیداوار کی اجازت دیتے ہیں ۔ٹماٹر کے پودے عام طور پر1_3 میڑ( 3_10 فٹ )اونچاٸی تک بڑھتے ہیں ۔اگرچہ ٹماٹر کی ابتدا امریکہ سے ہوٸی لیکن اب ٹماٹر پوری دنیا میں اُگایا اور کھایا جاتا ہے ۔اسے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے _ بشمول سلاد میں کچا یا سلاٸسز مختلف قسم کے پکوانوں میں شامل کیا جاتا ہے ٹماٹر کیچپ یا ٹماٹروں کے سوپ میں بھی استعمال ہوتا ہے نیز کچے ٹماٹر روٹی کے ساتھ کاٹ کر کھاٸے جاتے ہیں کچے ٹماٹروں کو تل کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ٹماٹر کو اچار بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ٹماٹر کا رس مشروب کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے . ٹماٹر بحیرہ روم کے کھانوں میں بڑے پیمانے پر پیزا اور پاستا کی چٹنیوں میں اہم جزو کے طور پر استعمال ہوے ہیں ۔
ٹماٹر انڈہ بنانے کا طریقہ
اجزا
(انڈے( تین عدد
(ٹماٹر (درمیانے ساٸز کےباریک کٹے ہوٸے دو عدد
(پیاز ( درمیانے ساٸز کابایک کٹا ہوا ایک عدد
(سبز مرچیں (باریک کٹی ہوٸی دو عدد
(سبز دھنیا( باریک کٹا ہوا ایک کپ
( نمک (حسب ضرورت
(سُرخ مرچ( حسب ذاٸقہ
(ادرک پاوڈر( آدھا چاٸے کا چمچ
(لہسن پاوڈر( آدھا چاٸے کا چمچ
(دھنیا (پاوڈر آدھا چاٸے کا چمچ
(قصوری میتھی( ایک چاٸے کا چمچ
(زیرہ (آدھا چاٸے کا چمچ
(سونف( سات سے آٹھ دانے
ترکیب
ایک بڑی سی پیالی میں پیاز،ٹماٹر،سبز مرچ، باریک کاٹ کر ڈال دیں اور پھر اس میں انڈے شامل کریں اور اچھی مکس کرلیں اب اس میں نمک ،سُرخ مرچ، ادرک پاوڈر، لہسن پاوڈر، دھنیا پاوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ سارے پاوڈر مصالحے انڈوں میں مکس ہوجاٸے اب اس میں زیرہ ،سونف اور میتھی ڈال دیں اور پھر سے مکس کریں اب ایک فراٸی پین میں گھی کو گرم کریں جب گھی گرم ہوجاٸے اس میں انڈوں والا سامان جو ہم نے ابھی تیار کیا ہے ڈال دیں درمیانی آنچ پر پکاٸیں ۔
اب اس میں سبز دھنیا شامل کردیں ہمارا انڈوں اور ٹماٹروں کا سالن تیار
ہے ۔

