شاہی آلو پکوڑے
اجزا
گھی_________ تلنے کے لیے
پیاز ________ایک عدد
سبز مرچ______ 1عدد
نمک___________ حسب ِذاٸقہ
سُرخ مرچ پاوڈر_______ حسب ضرورت
ادرک پیسٹ________ 2چاٸے کے چمچ
لہسن پیسٹ________ 1چاٸے کاچمچ
زیرہ پاٶڈر ___________ آدھا چاٸے کا چمچ
کلونجی__________ آدھا چاٸے کا چمچ
دھنیا کے بیج________ 1چاٸے کا چمچ
سونف پاٶڈر ____________ آدھا چاٸے کا چمچ
سبز دھنیا کے پتے باریک کاٹے ہوٸے _____آدھا کپ
سبز پودینے کے پتے باریک کاٹے ہوٸے______ آدھا کپ
قصوری میتھی_________ 2چاٸے کےچمچ
بیسن __________حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ
آلوٶں کو دھو کر اُبال لیں ۔(یادرہے آلو نہ زیادہ سخت اُبلے ہو نہ زیادہ نرم اُبلے ہو)
۔آلوٶں کو چھیل کر گول شکل میں کاٹ لیں( یاد رہے نہ زیادہ باریک کاٹنے ہیں نہ ہی زیادہ موٹے کاٹنے ہیں بلکہ درمیانے ساٸز کے کاٹنے ہیں) ۔
آلوٶں کو گول شکل میں کاٹنے کے بعد ساٸیڈ پر رکھ دیں ۔
ایک باٶل میں بیسن، زیرہ پاٶڈر ، کلونجی ،دھنیا کے بیج، سونف پاٶڈر ، نمک اور سُرخ مرچ ڈال کر مکس کر لیں ۔بلینڈر میں پیاز، سبز مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں ادرک، لہسن اور تھوڑا ساپانی شامل کر کے بلینڈ کر لیں ۔
یہ مکسچر بیسن میں ڈال کر مکس کر لیں ۔
اس بعد بیسن میں پانی ڈال کر مکس کرلیں۔(بیسن کوزیادہ سخت بھی نہیں بنانا اور زیادہ نرم بھی نہیں بنانا بلکہ درمیانہ بنانا ہے) ۔
اب پودینہ، سبز دھنیا کے پتےپانی سے اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں اور بیسن میں ڈال دیں اس کے بعد قصوری میتھی ڈال کر مکس کر لیں ۔(یاد رہے بیسن نہ زیادہ سخت ہو نہ ہی زیادہ نرم ہو) ۔
تلنے کا طریقہ
آلوٶں کو بیسن لگا کر گرم تیل میں درمیانی آنچ پر تل لیں ۔
![]() |
| شاہی آلو پکوڑے |
شاہی آلو پکوڑے تیار ہیں ۔
کیچپ اور چاٹ مصالحہ کے ساتھ پیش کرلیں ۔

