پودینہ راٸس ریسپی
![]() |
| پودینہ راٸس |
اجزا
گھی__________ آدھا کپ
پیاز چوپ درمیانے ساٸز کے_____ دو عدد
ٹماٹر درمیانے ساٸز کے________ دو عدد
سبز مرچ_______ 5سے 6عدد
لہسن پیسٹ________ 1چاٸے کا چمچ
ادرک پیسٹ_______ 2 چاٸے کے چمچ
تازہ دہی پھینٹی ہوٸی______ آدھا کپ
چاول_______ 1گلاس
زیرہ________ آدھا چاٸے کا چمچ
سونف_______ آدھا چاٸے کا چمچ
کالی مرچ پاٶڈر______ آدھا چاٸے کا چمچ
نمک_______ حسب ذاٸقہ
کلونجی_______ آدھا چاٸے کا چمچ
میتھی_______ دانے آدھا چاٸے کا چمچ
پانی_______ حسب ضرورت
سبز پودینے کے پتے_____ آدھا کپ
املی کا پانی_____ 1چاٸے کا چمچ
دھنیا کےخشک بیج_____ 1چاٸے کا چمچ
بنانےکا طریقہ
چاول اچھی طرح چُن کر دھو کر آدھا گھنٹہ کے لیے پانی میں بھگو دیں ۔ایک برتن لیں (جس میں چاول بنانے ہیں) اُس میں گھی گرم کرکے پیاز ڈال دیں ۔بلینڈر میں ٹماٹروں کو باریک کاٹ کر ڈالیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں ۔جب پیاز براٶن ہوجاٸیں تو بلینڈ کیے ہوٸے ٹماٹر ڈال دیں ۔نمک بھی شامل کردیں ۔سلِ بٹہ میں کلونجی، زیرہ، میتھی کے دانے ،سونف، دھنیا کے خشک بیج ڈال کر پیس لیں۔ٹماٹروں اور پیازوں میں ڈال دیں ۔بلینڈر میں دہی اور پودینہ شامل کریں بلینڈکر کے ڈال دیں ۔چمچ سے اچھی طرح مکس کرلیں کالی مرچ پاٶڈر ،ادرک اور لہسن پیسٹ بھی ڈال دیں۔ 3عدد سبز مرچیں باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے دیں جب پانی خشک ہو جاٸے تو مصالحہ بھون لیں اور 2گلاس پانی ڈال دیں املی بھی شامل کر دیں جب پانی گرم ہو جاٸے تو نمک چیک کر لیں( اگر نمک حسب ذاٸقہ سے تھوڑا زیادہ ہے تو ٹھیک ہے اگر نمک حسب ذاٸقہ ہے تو تھوڑا سا نمک اور ڈال لیں لیکن زیادہ نہیں ڈالنا )۔اب چاول ڈال دیں جب چاولوں میں تھوڑی سی نمی باقی رہ جاٸے تو سبز مرچیں درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں اور دم لگا دیں ۔پودینہ راٸس سلاد اور راٸتہ کے
![]() |
| تیار پودینہ راٸس |
ساتھ پیش کریں ۔

