چنا چاٹ
![]() |
| چناچاٹ کی تصویر |
اجزا
تازہ دہی پھینٹی ہوٸی__________ آدھا کلو
آلو اُبلے ہوٸے_______ 4 عدد
سفید چنے اُبلے ہوٸے_____ 1پیالی
پیاز درمیانے ساٸز کے______ 2عدد
سبز مرچ درمیانے ساٸز کی ________ 2عدد
ٹماٹر درمیانے ساٸز کا _________ 1عدد
سبز پودینے کے پتے_____ آدھا کپ
سبز دھنیا_______ آدھا کپ
چاٹ مصالحہ______ حسب ضرورت
نمک_______ حسب ذاٸقہ
سُرخ مرچ_________ حسب ضرورت
کھیرا_________ 1عدد
دہی_______ 3چاٸے کے چمچ
اُبلا ہوا دودھ_______ 3چاٸے کے چمچ
بنانے کا طریقہ
سفید چنے (زیادہ سے زیادہ ایک رات کےلیے اور کم ازکم چار گھنٹے کے لیے ضرور بھگویں) پریشر کُکر میں ڈال دیں اس کے بعد پانی ڈال کر پریشر کُکر بند کرکے سفید چنے اُبال لیں۔
آلوٶں کو پانی سے دھو کر اُبال لیں ۔آلو زیادہ نرم بھی نہیں اُبالنے اور نہ ہی زیادہ سخت اُبالنے ہیں ۔
تازہ دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں
دہی میں ٹماٹرباریک کاٹ کر ڈال دیں ، پیازبھی باریک کاٹ کر ڈال دیں ، سبز مرچیں بہت باریک کاٹ کر ڈال دیں اور کھیرا چوپڈ کر کے ڈال دیں ۔
بلینڈر میں تین چاٸے کے چمچ دودھ اور تین ہی دہی کے چمچ ڈال دیں پودینہ پانی سے اچھی طرح دھو لیں اور باریک کاٹ کر بلینڈر میں ڈال دیں ، سبز دھنیا پانی سے اچھی طریقے سے دھو لیں کیونکہ اکثرسبز دھنیا کو مٹی لگی ہوتی ہےسبز دھنیا پانی سے دھونے کے بعد باریک کاٹ کر بلینڈمیں ڈال کر گراٸنڈ کر لیں ۔
آلوٶں کو ٹکڑوں میں کاٹ کر (ٹکڑے زیادہ چھوٹے بھی نہیں کاٹنے اور زیادہ بڑے بھی نہیں کاٹنے) ڈال دیں ۔
سفید چنے بھی شامل کر دیں ۔
سُرخ مرچ پاٶڈر ،نمک، چاٹ مصالحہ ڈال کراچھے طریقے سے مکس کرلیں ۔
اور پیش کریں ۔
مزید پڑھیں
گوشت ریسپیز
