قیمہ پلاٶ
![]() |
| قیمہ پلاٶ |
اجزا
گھی_________ تین چاٸے کے چمچ
چاول__________ 1گلاس
قیمہ___________ اُبلا ہوا آدھا کلو
پیاز درمیانے ساٸز کے ________ دو عدد
ٹماٹردرمیانے ساٸز کے ___________ دوعدد
سبز مرچ________ پانچ سے چھ عدد
زیرہ_____ آدھاچاٸے کا چمچ
کلونجی_________ آدھاچاٸے کا چمچ
سونف__________ آدھا چاٸے کا چمچ
کالی مرچ پاٶڈر_______ ایک چاٸے کا چمچ
نمک________ حسب ذاٸقہ
میتھی کے دانے_________ آدھاچاٸے کا چمچ
ادرک [پیسٹ ]_________دو چاٸے کے چمچ
دھنیا کے خشک بیج_______ آدھا چاٸے کا چمچ
لہسن[ پیسٹ]________ دو چاٸےکے چمچ
پانی {جس میں قیمہ اُبلا ہے وہ پانی}___________ دو گلاس
تازہ دہی_________ آدھا کپ
پکانے کا طریقہ
چاولوں کو اچھی چُن کر آدھا گھنٹہ کے لیے پانی میں بھگو دیں ۔ برتن میں گھی گرم کر کے پیازباریک کاٹ کر ڈال دیں جب پیاز براٶن ہو جاٸیں تو آدھا گلاس پانی ڈال دیں پھر اس کے بعد ٹماٹرباریک کاٹ کر ڈال دیں ۔دو سے تین منٹ تک پکنے دیں ۔پھر ادرک پیسٹ ،لہسن پیسٹ ڈال دیں نمک اور کالی مرچ پاٶڈر بھی ڈال دیں اس کے بعد اُبلا ہوا قیمہ ڈال کر چیمچ سے ہلاٸیں ۔سلِ بٹہ میں سونف ،کلونجی ،زیرہ، دھنیا کے خشک بیج میتھی کے دانے ڈال کر پیس لیں جب سارے مصالحے اچھی طرح پیس جاٸیں پھر ان مصالحوں کو ڈال دیں تین سبز مرچیں باریک کاٹ کر اور تین درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں تازہ دہی بھی اچھی طرح پھینٹ کر ڈال دیں ۔ جب پانی خشک ہوجاٸے اور گھی کی تہہ نظرآجاٸے تومصالحہ بھون لیں اس کےبعد دو گلاس {جس میں قیمہ اُبلا ہے وہ والا پانی ڈال دیں} اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب پانی گرم ہوجاٸے تو نمک چیک کرنے کے بعد چاول ڈال دیں ۔اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب چاولوں میں تھوڑی سی نمی باقی رہ جاٸے تو دم لگادیں ۔دم لگانے کے بعد قیمہ پلاٶ تیار ہے گرم قیمہ پلاٶ ،راٸتہ اور سلاد کے ساتھ پیش کریں ۔
