واٸٹ مٹن کڑاہی
اجزا
گھی________ آدھا کپ
مٹن________ آدھا کلو
پیاز چوپڈ______ تین عدد
لہسن پیسٹ_____ تین کھانے کے چمچ
ادرک پیسٹ_________ تین کھانے کے چمچ
سبز مرچ___________ 5سے6عدد
نمک ________حسب ذاٸقہ
کالی مرچ پاٶڈر________ 1کھانے کا چمچ
دھنیا پاٶڈر________ 1کھانے کا چمچ
سونف پاٶڈر ________آدھا چمچ
کلونجی ___________آدھا چمچ
میتھی دانے________ آدھا چمچ
قصوری میتھی__________ 1چمچ
سبز دھنیا_________ باریک کاٹا ہوا
تازہ دہی_________ آدھا کپ
پکانے کا طریقہ
گوشت کو دھو کر اُبال لیں ۔کڑاہی میں گھی ،پیاز اور ایک کپ پانی ڈال دیں ۔بلینڈر میں ادرک، لہسن اور ایک پیالی پانی ڈال کر بلینڈ کرلیں اور ڈال دیں ۔کڑاہی میں گوشت، نمک اور کالی مرچ ڈال کر چمچ سے ہلاٸیں ۔دھنیا پاٶڈر ،سونف پاٶڈر، کلونجی، میتھی کے دانے بھی شامل کر دیں ۔اس کے بعد دہی ڈال دیں سبز مرچوں کو درمیان سے کاٹ کر ڈال دیں جب پانی خشک ہو جاٸے تو مصالحہ بھون لیں سب سے آخر میں قصوری میتھی اور سبز دھنیا سے گارنش کرکے کے پیش کریں ۔
مزید پڑھیں

👍
جواب دیںحذف کریں