چنے کی دال
اجزا
گھی__________ ایک کپ
چنے کی دال_________ ڈیڑھ پیالی
پیاز درمیانے ساٸز کے________ دو عدد
ٹماٹر درمیانے ساٸز کے________ تین عدد
ادرک پیسٹ_________ دو چاٸے کے چمچ
لہسن پیسٹ___________ دو چاٸے کے چمچ
کالی مرچ پاٶڈر________ 1چاٸے کا چمچ
سبز مرچ درمیانے ساٸز کی_______ چارعدد
سونف پاٶڈر ___________آدھا چاٸے کا چمچ
کلونجی اور میتھی دانے_____ آدھا چاٸے کا چمچ
زیرہ اور دھنیا کے خشک بیج ________آدھاچاٸے کا چمچ
نمک_________ حسب ذاٸقہ
سُرخ مرچ پاٶڈر ___________حسب ضرورت
اچار گوشت مسالہ__________ حسب ضرورت
پانی__________ حسب ضرورت
سبز دھنیا _________حسب ضرورت
قصوری میتھی________ ایک چاٸے کا چمچ
پکانے کا طریقہ
چنے کی دال چُن کر پانی سے دھو کر اُبال لیں ۔کڑاھی میں گھی گرم کرلیں جب گھی گرم ہو جاٸے تو پیاز باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔جب پیاز براٶن ہو جاٸیں ایک کپ پانی ڈال دیں ۔بلینڈر میں ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈال دیں اور ایک کپ پانی شامل کرکے ٹماٹر گراٸنڈ کرلیں اس کے بعد گراٸنڈ کیے ہوٸے ٹماٹر ڈال دیں سبز مرچوں کو درمیان سے کاٹ کر اچار گوشت مسالہ بھر کے تیس منٹ کے لیے رکھ دیں ۔کڑاھی میں ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ ،کالی مرچ پاٶڈر، سونف پاٶڈر، نمک، ہلدی ،سُرخ مرچ پاٶڈر ڈال کر چمچ سے ہلاٸیں ۔سلِ بٹہ میں زیرہ ،کلونجی میتھی دانے، دھنیا کے خشک بیج ڈال کر پیس لیں اور کڑاھی میں ڈال دیں ۔اس کے بعد اچار گوشت سے بھری ہوٸی سبز مرچیں ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے دیں ۔جب پانی خشک ہوجاٸےتو مصالحہ بھون لیں
![]() |
| دال کیے بھُنا ہوا مصالحہ |
۔مصالحہ بھوننے کے بعداُبلی ہوٸی چنے کی دال ڈال دیں
اور دو سے تین منٹ مسلسل چمچ ہلاٸیں ۔ایک عدد سبز مرچ درمیان سے کاٹ کر ڈال کر دیں اور ہلکی آنچ پر دال کو پانچ منٹ پکاٸیں آخر میں سبز دھنیا قصوری میتھی سے گارنش کرکے گرم روٹی اور سلاد کے ساتھ پیش کریں
![]() |
| چنے کی دال |



