بیسن چیپس
اجزا
گھی _____________تلنے کے لیے
آلو_________________ 2سے 3عدد
نمک _______________حسب ِذاٸقہ
سُرخ مرچ پاٶڈر ____________ حسب ضرورت
زیرہ پاٶڈر__________________آدھا چاٸے کا چمچ
سونف پالٶڈر ____________ آدھا چاٸے کا چمچ
کلونجی___________ آدھا چاٸے کا چمچ
دھنیا پاٶڈر____________ آدھا چاٸے کا چمچ
کالی مرچ پاٶڈر_________ آدھا چاٸے کا چمچ
دھنیا کے خشک بیج________ آدھا چاٸے کا چمچ
سبز دھنیا__________ 2چاٸے کا چمچ
سبز پودینے کے پتے_______ 2چاٸے کے چمچ
قصوری میتھی___________ 1چاٸے کا چمچ
اچار گوشت ___________حسب ذاٸقہ
پانی_________ حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ
آلوٶں کو باریک گول شکل میں کاٹ کر دھو لیں ۔ ( جیسا تصویر میں دیکھایا گیا ہے) ۔
![]() |
| آلو گول شکل میں باریک کاٹے ہوٸے |
ایک برتن میں آلو ڈال دیں اور نمک، سُرخ مرچ پاٶڈر اچار گوشت ڈال کراچھی طرح مکس کر لیں ۔
![]() |
| مسالے لگاٸے ہوٸے آلو |
اور مسالہ لگے ہوٸے آلو آدھا گھنٹہ کے لیے ڈھانپ کے رکھ دیں تاکہ آلوٶں کے اندر سارے مسالے جذب ہوجاٸیں ۔ایک برتن میں بیسن لیں اُس میں نمک ،سُرخ مرچ پاٶڈر ،اچارگوشت ،زیرہ پاٶڈر سونف پاٶڈر ،کلونجی، دھنیاپاٶڈر ،کالی مرچ پاٶڈر اور دھنیا کے خشک بیج ہاتھوں سے مسل کر ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔اب بیسن میں پانی ڈالیں اورمکس کرلیں( یاد رہے بیسن کو نہ زیادہ سخت بنانا ہے نہ ہی زیادہ نرم بنانا ہے) ۔اب پودینہ کے پتے ،سبز دھنیا پانی سے اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ کر ڈال دیں پھر قصوری میتھی ڈال کر مکس کر لیں ۔
تلنے کا طریقہ
آلوٶں کو بیسن میں ڈبو کر گرم گھی یا تیل میں درمیانی آنچ پر تل لیں (درمیانی آنچ پر اس لیے تلنے ہیں تاکہ آلو اندر سے کچے نہ رہ جاٸیں) ۔کیچپ، چاٹ مصالحہ اور گرم چاٸے کے ساتھ
![]() |
| بیسن چیپس |
پیش کریں ۔



